Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سچا خواب اور تین شک دور

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

نامور دینی شخصیت اور مورخ محمد قاسم فرشتہؔ کی تاریخ ہند جو ’’تاریخ فرشتہ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا ایک باب میںسلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے  حالات‘ شخصیت اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ دن کو فتوحات سر کرتا اور رات کو درود پاک حضور نبی کریم آقائے دو جہاں ﷺ پر بھیجتا تھا۔ ایک رات رعایا کہ حالات معلوم کرنے کیلئے غزنی کے کسی محلہ میں جاکر دیکھ رہا تھا کہ ایک لڑکا کسی مسجد سے اندھیرے میں آتا کوئی کتاب اٹھائے ہوئے ایک امیر آدمی کے گھر کے ساتھ جو شمع دان روشن تھا کچھ دیر کتاب کو دیکھتا پھر واپس چلا جاتا‘ رات کے گشت میں سلطان نے اسے کئی بار ایسا کرتے دیکھا اور اس سے دریافت فرمایا کہ یہ تو کیا کررہا ہے؟ اس لڑکے نے بتایا کہ وہ قرآن پاک حفظ کررہا ہے‘ رات کو اندھیرا ہے‘ مسجد میں چراغ نہیں ہے‘ میرے پاس چراغ روشن کرنے کے پیسے نہیں ہیں‘ سلطان نے اسی وقت اپنے محل میں جاکر اپنے اہلکار کے ذریعے چراغ کا بندوبست اوردیگر سہولیات کا بندوبست کردیا‘ لڑکا مطمئن اور خوش ہوگیا۔ سلطان محمود غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کو شیطان نے تین شکوک میں مبتلا کررکھا تھا؟ ایک: یہ کہ وہ شاید سبکتگین کا بیٹا ہے یا نہیں۔ دوسرا: اس حدیث مبارکہ پر کہ میری امت کے علماء انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں‘ شک تھا۔ تیسرا: قیامت برپا ہوگی یا نہیں کہ یہاں دنیا پر ہی اچھائی کی تعریف‘ برائی کی مذمت یعنی سزا مل جاتی ہے۔ طالب علم لڑکے کی مدد کرنے کے بعد سلطان المعظم رات کو آقا دوجہاں حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سوگیا۔ نبی کریم ﷺ نے اپنا چہرہ انور کے ساتھ دیدار کرایا اور سلطان سے یوں مخاطب ہوئے۔ 1۔ اے سبکتگین کے بیٹے۔ 2۔ تو نے میرے وارث کی مدد کی ہے۔ 3۔ کل قیامت ولے دن میں تیری شفاعت اور مدد کروں گا۔ اس طرح سچے خواب سے ایک ہی الفاظ میں شیطان کی طرف سے دماغ میں ڈالے گئے تینوں شک دور ہوگئے۔ اللہ پاک تمام مومنین کو مساجد اور مستحق دینی و دنیاوی طالب علموں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 171 reviews.