حاجت کیلئے بے مثال عمل
یہ عمل قضائے حاجات اور ہر مشکل کے حل کیلئے بے نظیر ہے ۔ اس وظیفے کے ہمیشہ پڑھنے سے تمام دینی و دنیوی مشکلات حل ہو جائینگی۔ طریقہ یہ ہے کہ چند آدمی جو کہ با وضو اور پاکیزہ لباس اور خوشبو لگا کر مجلس منعقد کریں اور اس طرح پڑھیں:۔ بسم اللہ شریف 100 بار۔ درود شریف 100 بار۔ سورہ فاتحہ 100 بار۔ کلمہ طیبہ100بار۔ کلمہ شہادت100بار۔آمنت باللہ 100 بار۔ استغفار 100 بار۔ آیت الکرسی100بار۔ اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ 100 بار۔ یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمواتِ وَ مَا فیِ الاَرضِ المَلِکِ القُدُّوسِ العَزِیزالحَکِیم 100 بار۔ سورہ اخلاص 100 بار۔ کلمہ تمجید 100 بار۔ اَللّٰہُ عَلِیم 100 بار۔ یَاحَیُّ یَا قَیُومُ بِِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ 100 بار۔یہ پڑھنے کے بعد نہایت عاجزی سے بارگاہ رب العالمین میں دعا مانگے۔ انشاءاللہ حضور علیہ الصلوٰة کے طفیل تمام حاجتیں پوری ہو جائینگی۔
صلوٰة الحاجات
حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کسی کو کوئی حاجت در پیش ہو یا کوئی مشکل پیش آئے تو اسے چاہیے کہ چار رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجات اس طرح ادا کرے کہ پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ 100بار اور دوسری میں رَبِّ اِنِّی مَسَّنِی الضُّرُّ وَ اَنتَ اَرحَمُ الرّٰحِمِِین 100 بار اور تیسری میں وَاُفَوِّضُ اَمرِی اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیر بِالعِبَادِ 100 بار اور چوتھی میں حَسبُنَا اللّٰہَ وَ نِعمَ الوَکِیلُ 100 بار پڑھے۔ اور بعد سلام کے رَبِّ اِنِّی مَغلُوب فَانتَصِر 100 بار پڑھ کر حق تعالیٰ سے اپنی حاجت عاجزی سے طلب کرے۔
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ خوبصورت بہترین جلد لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں