Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ذمہ دار کی مان کر کام کرنے کی برکت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

کچھ رفقاء نے ایک ملاقات پر شکایت کی کہ ہمارے یہاں اورنگ آباد میں الحمدللہ ساتھی دعوت کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ رہے ہیں اور فیلڈورک بھی کررہے ہیں اور الحمدللہ ہر ہفتہ ہمارے بردران وطن کلمہ پڑھ رہے ہیں ‘ مگر یہاں یہ مشکل ہورہی ہے کہ نووارد مہمانوں اور بھائیوں کو تربیت کیلئے جماعت میں بھیجنے کیلئے لے جاتے ہیں تو جماعت کے ساتھی منع کردیتے ہیں‘ اس حقیر نے عرض کیا کہ دعوت کے اس کام میں سب سے بڑی چیز صبر و تحمل ہے اور عرض کیا کہ ہم جو ٹوٹی پھوٹی دعوتی کوششیں کرہے ہیں یہ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے شروع کیے ہوئے کام کی ’’ت ث‘‘ ہے اورہمیں یہ کام تبلیغی جماعت کی برکت سے ہی ملا ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے فرمان کے ’’ہرکچے پکے گھرکے اندر اسلام داخل ہوگا‘‘ کا ظہور بنگلہ والی مسجد سے شروع ہوئی تحریک کے ذریعہ ہی ہوگا‘ مگر جب تک یہاں کے اکابرین خود اس پلیٹ فارم سے غیرمسلموں میں دعوت کی آواز نہیں لگائیں گے ہم لوگ اس پلیٹ فارم سے دعوت کاکام نہیں کریں گے اور جو لوگ وہاں کی ترتیب سے لگے ہیں ہرگز ہرگز ہم ان کی ترتیب میں خلل نہیں ڈالیں گے‘ ہم ان سے دعا کیلئے کہیں گے اور اپنی انفرادی زندگی میں جو کچھ وہ کرسکتے ہیں اس کے لیے درخواست کرتے رہیں گے آپ تبلیغ کے بڑوں کو اپنی ٹوٹی پھوٹی کارگزاری سنا کے ان سے اصلاح کی درخواست کرتے رہیں گے اورجو لوگ کسی کام سے نہیں لگے ہیں ان کو جوڑتے رہیں اور ہمارے ساتھی مسجد وار جماعت کے اعمال میں شریک ہوتے رہیں‘ خارج صلوٰۃ کسی آدمی کا لقمہ دینا مفسد صلوٰۃ ہوتا ہے۔ الحمدللہ ساتھیوں نے مشورہ پر عمل کیا اور جماعت کے ساتھیوں کی سرپرستی میں اپنا کام کرتے رہے۔
اورنگ آباد کا تاریخی اجتماع ہوا جس میں پوری دنیا میں جو اجتماعات اس سے قبل ہوئے ہیں ان سے زیادہ غیرمسلم بھائیوں نے اجتماع میں تعاون کیا‘ اجتماع کیلئے اپنی زمینیں فراہم کیں اور ہر جگہ اجتماع میں شریک ہونے والوں کا
استقبال کیا اور خدمت کی، اکابرین نے ان بردران وطن کا خصوصیت سے شکریہ اداکیا اور ان کا حق ادا کرنے کی نصیحت بھی فرمائی‘ اجتماع کے بعد برادران وطن میں اسلام اور مسلمانوں کے لیے قرب کے جذبات پیدا ہوئے جس سے فائدہ اٹھا کر ہمارے رفقاء نے علاقہ میں اپنی جماعتیں بھیج کردعوت کا خوب کام کیا اور بہت سے لوگوں کو ہدایت نصیب ہوئی اور ان کو جماعت میں بھیجا گیا کچھ روز قبل مہاراشٹر کے دعوتی رفقاء کی ایک مجلس اورنگ آباد میں ہوئی تو ہمارے یہاں اورنگ آباد کے امیرصاحب جناب معین بھائی زید مجدہم جن کا اورنگ آباد کے اجتماع کو تاریخی بنانے میں بنیادی رول رہا ہے ان سے ملنا ہے‘ ملاقات پر جناب معین بھائی نے ہم لوگوں کا بہت اکرام فرمایا اور بڑی محبت کے ساتھ یہ بات فرمائی کہ ہمارے یہاں دو سو مساجد میں جماعت کاکام ہورہا ہے ہم نے ہر مسجد وار جماعت کے ساتھیوں سے کہا ہے کہ وہ ہر مسجد سے دو فکرمند ساتھیوں کو آپ کے رفقاء کے ساتھ کام کی ذمہ داری لگائی ہے۔ دو سو مساجد سے چارسو ساتھی جب لوگوں تک بات پہنچائیں گے تو کتنا کام ہوگا وہ دیر تک دعائیں اورحوصلہ کے کلمات فرماتے رہے اس حقیر نے رفقاء سے کہا کہ ہم نے اپنے تمام رفقاء کیلئے کام کے اصول کے طور پر ایک رسالہ مرتب کیا تھا’’دین کے ہر کام کے رفیق بنو فریق نہیں‘‘ اگر اس اصول کا لحاظ کرتے ہوئے کام کیا گیا تو ان شاء اللہ راستے کھلتے چلے جائیں گے اور کہیں ٹکراؤ کی نوبت نہیں آئے گی اس سے یہ بات بھی رفقاء کے ذہنوں میں پڑی کہ ذمہ دار کی مان کر کام کرنے میں بڑی برکت ہے اللہ کی سنت یہ ہے کہ جس کسی کو اللہ تعالیٰ کسی خدمت کیلئے منتخب فرما کر اس پر کام کو کھولتے ہیں اسی پر کام کے اصول بھی مفتوح کیے جا تے ہیں۔ کاش ہم اللہ تعالیٰ کے اس قانون کا لحاظ کرتے ہوئے کام کریں!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 181 reviews.