Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دن میں تارے دیکھنے کیلئے یہ نسخہ آزمائیے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

قارئین! بڑی بڑی بیماریوں میں آپ فوری علاج کیلئے دوڑتے ہوں گے۔ لیکن یاد رکھیں کہ جسے آپ معمولی بیماری سمجھ کر علاج نہیں کرواتے یہی بیماری بہت سی مہلک بیماریوں کو پیدا کرسکتی ہے۔ یقیناً آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ معمولی بیماریاں کونسی ہیں۔ دائمی نزلہ و زکام، کھانسی، ریشہ، کیرا اور ناک سے پانی اور چھینکیں آنا۔ یہ بیماریاں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کا جگر درست طریقہ سے کام نہیں کررہا اور آپ کے بدن میں بلغم کی افزائش زیادہ ہورہی ہے۔ یہ نسخہ دائمی ریشہ و بلغم اور دماغی کمزوری کا نہایت کامیاب علاج ہے جن خواتین و حضرات کے بال‘ بلغم، ریشے کی زیادتی اور دماغی کمزوری کے باعث گر رہے ہیں یا وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں، ان کیلئے یہ نسخہ نہایت ہی مفید ہے۔ یہ نسخہ بالوں کو سیاہ کرتا ہے اور آنکھوں کی نظر کو تیز کرتا ہے۔ معدے کو تقویت بخشتا ہے۔ معدے کی تمام بیماریوںکیلئے شفاء ہے۔ نسخہ حاضر خدمت ہے۔
ہوالشافی: ہریڑ (ہلیلہ)کابلی ایک پائو(ہریڑ کی گٹھلی نکال کر پھینک دیں صرف چھلکا استعمال کریں) مصری ایک پائو، دونوں اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چمچ ہمراہ نیم گرم دودھ لیں۔ ناشتہ ایک گھنٹے بعد کریں۔ دوسری خوراک رات کو سوتے وقت ایک چمچ ہمراہ دودھ ایک پائو لیں۔ پانی کےساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ علاج کچھ عرصہ جاری رکھیں ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ بالکل کمزور آدمی اس نسخہ کی بجائے ہریڑ کا مربہ استعمال کریں۔ شوگر کے مریض چینی کی بجائے حسب ضرورت شہد خالص ڈال کر گولیاں بنالیں۔دو دو گولیاںصبح و شام ہمراہ دودھ لیں۔
ہریڑ کے متعلق امام رازیؒ فرماتے ہیں کہ ہریڑ میں دوہزار بیماریوں کاشافی علاج موجود ہے۔
پرانے وقتوں میں ایک صاحب اپنے ہر مریضوں کا علاج صرف ہریڑ سے کرتے تھے۔ حکیم کے پاس ہر وقت ایک بوری ہریڑ کی بھری رہتی تھی‘ اچانک کسی نے وہ بوری چرا لی۔ حکیم صاحب کو کچھ دنوں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حکیم کو ایک ترکیب سوجھی کہ اس نے اپنے تمام محلے والوں کو دعوت پر بلایا۔ حکیم نے یہ بھی شرط رکھ دی کہ جو شخص دعوت کھا کر جائے گا۔ وہ ضرور مجھے سلام کر کے جائے گا۔ باری باری لوگ آتے گئے۔ ہر شخص کو حکیم صاحب یہ فرماتے کہ آسمان پر دیکھو تمہیں کچھ نظر آرہا ہے؟ وہ کہتے تھے ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا۔ آخر کار چور کی باری آئی۔ چور کو حکیم نے فرمایا کہ ’’اوپر دیکھو،تمہیں کچھ نظر آرہا ہے؟ چور نے کہا ’’مجھے (دن کے وقت) ستارے نظر آرہے ہیں‘‘ کیونکہ چور کافی عرصہ سے ہریڑ استعمال کررہا تھا۔ اس طریق سے حکیم نے چور کو پکڑلیا۔ قارئین! اس بات کو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ ہریڑ کھانے سے بینائی اتنی تیز ہو جاتی ہے۔ دن کے وقت بھی ستارے نظر آنے لگتے ہیں۔نوٹ: یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔ یہ نسخہ میرے بڑے بھائی حکیم قاری محمد صادق نے مجھے بتایا تھا۔قارئین! آزمائیں اور مجھے اپنی دعائوں میں یاد فرمائیں۔ (حکیم فاروق، چڑھوئے والا، سنانواں)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 186 reviews.