محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں آئے وظائف خود بھی پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں سب کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ہم نے ماہنامہ عبقری سے کیا پایا؟ آج میں چند مشاہدات قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔
قارئین! میری کزن کے پاس ایک عورت آئی کہنے لگی کہ میرے سگے بھائی کی شادی ہے اور امی مجھے اور سب رشتہ داروں کو شادی پر بلانا نہیں چاہتیں وہ بضد ہیں اگر میں اور دیگر رشتہ دار ہوئے تو میں(یعنی امی) شادی میں شریک نہیں ہوںگی۔ میری کزن نے ماہنامہ عبقری میں آئے سورۂ فاتحہ اور اخلاص کا عمل اس خاتون کو بتایا اور کہا کہ اس عمل کو سارا دن بار بار کرکے اپنی والدہ کی روح کو ہدیہ کریں‘ صرف ایک ہفتے کے بعد وہ واپس آئیں اور کہا کہ میری والدہ کا دل نرم ہوگیا وہ آج ہی میرے گھر آئی ہیں اور کہا کہ تم اپنے بھائی کی شادی پر ضرور شرکت کرنا ہمارے درمیان جو بھی غلط فہمیاں تھیں سب دور ہوگئی ہیں۔ صرف اس عمل کی وجہ سے۔ عمل یہ ہے: اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف‘ درمیان میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑـھنا ہے اور پڑھ کر متعلقہ شخص کی روح کو ہدیہ کردیں۔ ان شاء اللہ جو بات نہیں مان رہا ہوتا وہ بات مان جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں