Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مجرب قرآنی علاج اور مستند شرعی اعمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

نظر زدگی کے لیے مسنون -1 سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ کو اللہ کی پناہ میں آنے کا دم یوں کیا کرتے تھے، فرماتے: (اُعِیذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِن کُلِّ شَیطَانٍ وَھَامَّةٍ وَّمِن کُلِّ عَینٍ لَامَّةٍ)”میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں۔ ہر شیطان سے اور ہر زہریلی چیز سے اور ہر اس نظر سے جو لگ جانے والی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ابراہیم علیہ السلام اسحاق علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کو اسی طرح دم کیا کرتے تھے“ -2 (بِسمِ اللّٰہِ اَرقِیکَ مِن کُلِّ دَائٍ یُوذِیکَ وَمِن شَرِّکُلِّ نَفسٍ اَوعَینِ حَاسِد، اَللّٰہُ یَشفِیکَ بِسمِ اللّٰہِ اَرقِیکَ) ”میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں، ہر بیماری سے جو تجھے تکلیف دے اور ہر نفس کی شرارت سے، یا حاسد کی نظر کی شرارت سے اللہ تعالیٰ تجھے شفاءدے۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھے دم کرتا ہوں۔“ -3 (بِسمِ اللّٰہِ یُبرِیکَ وَمِن کُلِّ دَائٍ یَشفِیکَ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَمِن شَرِّکُلِّ ذِی عِینِ)”اللہ کے نام کے ساتھ (شروع کرتا ہوں) وہ تجھے صحت دے، ہر بیماری سے تجھے شفاءدے اور حسد کرنے والے کے حسد سے جب وہ حسد کرتا ہے، وہ تجھے بچائے اور ہر نظر والے کی برائی سے بچائے۔“ -4 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ)”میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ ہر اس چیز کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں جسے اس نے پیدا کیا۔“ -5 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّةِ مِن کُلِّ شَیطَانٍ وَھَامَّةٍ وَمِن کُلِّ عَینٍ لَامَّةٍ)”میں اللہ تعالیٰ کے پورے پورے کلمات کے ذریعہ سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ہر شیطان سے اور ہر زہریلی چیز سے اور اس نظر سے جو لگ جانے والی ہے۔“ -6 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّات الَّتِی لَایُجَاوِ زُھُنَّ بَرُّوَلَا فَاجِر ، مِن شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَاَ وَبَرَئَ وَمِن شَرِّمَا یَنزِلَ مِن السَّمَآئِ وَمِن شَرِّ مَایَعرُجُ فِیھَا وَمِن شَرِّ مَاذَرَاَ فَی الاَرضِ وَمِن شَرِّ مَا یَخُرجُ مِنھَا وَمِن شَرِّفِتَنِ اللَّیلِ وَالنَّھَارِ وَمِن شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیلِ وَالنَّھَاِر اِلَّا طَارِق یَطرُقُ بِخَیرِ یَا رَحمٰنُ) ”میں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، وہ جو نہیں ان سے تجاویز کر سکتا کوئی نیک یا بد، ہر اس چیزکی برائی سے جو اس نے پیدا کی اور اس چیز کی برائی سے جو آسمان سے اترتی ہے اور اس برائی سے جو اس میں چڑھتی ہے اور اس کی برائی سے جو زمین میں پیدا ہوئی اور اس کی برائی سے جو زمین سے نکلتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں سے اور اس رات اور دن میں آنے والی چیزوں سے مگر وہ رات کو آنے والا جو بھلائی لاتا ہے اے بہت ہی زیادہ رحمت کرنے والے“ -7 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِن غَضَبِہ وَعِقَابِہ وَمِن شَرِّ عِبَادِہ وَمِن ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِینَ وَاَن یَّحضُرُونِ)”میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے پورے پورے کلمات کے ساتھ، اس کے غضب سے، اس کے عذاب سے، اور اس کے بندوں کی برائی سے، اور شیطان کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 919 reviews.