Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نے دیکھا کہ میں اور میری بڑی بہن اپنی مشترکہ دوست نوشین کے گھر گئے ہیں۔نوشین کی امی نے ایک صندوق سے نوشین کے منگیتر کی تصویر نکالی اور میری بہن کو ایک کمرے میں لے جا کر تصویر دکھانے لگیں۔ مجھے اچھا نہیں لگا کیونکہ انہوں نے تصویر کے بارے میں مجھے نہیں بتایا۔ میں ان کے ایک کمرے میں گئی اور منہ پر کپڑارکھ لیا۔ خواب ہی میں میری آنکھ لگ گئی۔ خواب کے اندر ہی میں نے خواب دیکھا کہ میںمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ہوں۔ مسجد کے ستون میں نے واضح طور پر دیکھے۔ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں کھڑے ہو کر بے تحاشہ رو رہی ہوں اور کہہ رہی ہوں کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے معاف کر دیں میرے گناہوں کو معاف کردیں، پھر میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو خانے میں گئی وہاں میری مرحومہ دادی کرسی پر بیٹھی ہوتی ہیں۔ میں نے جھک کر زمین سے پائپ اٹھایا تو پانی پائپ سے نکل کر دادی کے پاﺅں پر گرا جس پر دادی نے مجھے ہلکی سی چپت لگائی۔ دادی نے کرسی پر بیٹھ کر میرے ساتھ وضو کیا۔ کبھی کبھی سہارے کے لئے دادی میرے گھٹنے پر ہاتھ بھی رکھ لیتیں۔ اس موقع پر میری آنکھ کھلتی ہے تو میں اپنی دوست کے گھر پر ہی ہوتی ہوں۔ آنکھ کھلنے کے فوراً بعد میں سبحان اللہ کہتی ہوں۔ (میں خواب کے اندر ہی خواب دیکھتی ہوں، اس لئے میری آنکھ بھی دوست کے گھر کھلتی ہے) میں بے تحاشہ اور زارو قطار رو رہی ہوتی ہوں۔ مجھے مدینہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بے انتہا یاد آتی ہے اور مجھے یوں لگتا ہے کہ میں سچ مچ وہاں سے ہوکر آئی ہوں۔ میرا چھوٹا بھائی میرے برابر میں بیٹھا ہوتا ہے، میں نے اسے خواب کے بارے میں کچھ نہیں بتایا پھر بھی وہ مجھے روتا ہوا دیکھ کر پوچھتا ہے کہ کیا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بہت یاد آرہی ہے؟ میں کہتی ہوں ہاں۔ مجھے اس بات کا بہت یقین ہوتا ہے کہ میرا یہی بھائی مجھے مدینے لے کر جائیگا۔ میری بڑی بہن نوشین کے گھر میں شام کے وقت پراٹھے بناتی ہیں اور پھر میری حقیقت میں آنکھ کھل جاتی ہے۔(فاطمہ محفوظ) تعبیر: آپ کا خواب بہت مبارک ہے اور انشاءاللہ بہت دینی ترقیاں اور برکات ملنے کا اشارہ ہے۔ آپ سنتوں کا اہتمام کیا کریں اور اسوئہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کریں۔ میں دیکھتا ہوں کہ ایک بزرگمجھے فرماتے ہیں کہ ”چل مدینہ“ ....(نہ ہی نرم لہجے میں اور نہ سخت لہجے میں بلکہ درمیانے اور بارعب لہجے میں) میں بہت خوش ہوتا ہوں لیکن میں سوچتا ہوں کہ میرے پاس تو ویزا ہے ہی نہیں، صرف پاسپورٹ ہے، پھر بھی میں سرحد کی طرف روانہ ہوتا ہوں۔ راستے میں ایک گاﺅں میں مجھے حاجی صاحب دکان میں نظر آتے ہیں۔ یہ حاجی صاحب ہمارے علاقے میں دکان کرتے ہیں اور اس سال حج پر گئے تھے ۔ اس کے بعد آگے میں مسجد میں نمازیوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، مزید آگے جاکر مسجد سے نمازیوں کو نماز سے فارغ ہو کر باہر نکلتا ہوا دیکھتا ہوں، ان میں میرا دوست ناصر نماز پڑھ کر آرہا ہوتا ہے۔ اسی دوران میں اپنی چپل تلاش کر رہا ہوتا ہوں کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(ضیاءالاسلام‘ لاہور) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو بتایا گیا ہے کہ آپ اپنی زندگی سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلمکے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں کہ جو جتنا سنت کے قریب ہے اتنا ہی تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ہے۔ اس کے برعکس جو سنتوں سے دور اور بدعتوں پر مصر ہو وہ خواہ محبت کا کتنا ہی دعویٰ کرے لیکن سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے دور ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد ہم سب گھر والے اپنی نانی اماں کے گھر گئے ہوئے ہیں۔ اور سب ایک دوسرے سے ہنسی خوشی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد میں باہر صحن میں آجاتی ہوں۔ اچانک باہر سے ایک آدمی آتا ہے اور مجھے بلند آواز میں کہتا ہے کہ باہر حضرت عیسیٰ آگئے ہیں۔ یہ بات سن کر ہم سب گھر والے اس آدمی کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(مصباح ارم ،سرائے عالمگیر) تعبیر: بہت مبارک خواب ہے اور آپ کے ننھیال میں سے کوئی طب میں کمال حاصل کرے گا جس سے مخلوق خدا کو بہت نفع حاصل ہو گا، واللہ اعلم۔ میں نے دیکھا کہ میری باجی میری ناک سوئی سے چھید رہی ہیں۔ حقیقت میں میری ناک پہلے ہی چھدی ہوئی ہے لیکن خواب میں میری ناک چھدی ہوئی نہیں ہے اور میری باجی سوئی سے اسے چھید رہی ہیں۔(نازیہ بشیر احمد فیصل آباد) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو عنقریب ایک اہم ذمہ داری سونپے جانے کا اشارہ ہے اگر آپ پانچ وقت نماز کا اہتمام کرتی ہیں تو انشاءاللہ آسانی سے یہ اہم کام انجام دے دیں گی۔ جنت کا راستہ بہت طویل راستہ ہے ، میں اس پر جا رہی ہوں، میری دونوں طرف درختوں کی لمبی قطاریں ہیں، مگر سارے درخت سوکھے ہوئے نظر آتے ہیں مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ راستہ جنت کی طرف جاتا ہے۔ کچھ آگے بڑھتی ہوں تو مجھے سارے درخت سرسبز پتوں میں ڈھکے نظر آتے ہیں۔ میں یہ محسوس کرتی ہوں کہ اب میرا سفر ختم ہونے والا ہے۔ میں جنت میں جلد داخل ہو جاﺅںگی۔ پھر میں ایسی جگہ پہنچ جاتی ہوں جہاں ہر طرف پھول ہی پھول ہوتے ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(فرزانہ فاروق‘ ٹھٹھہ) تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سنتوں کو اپنی زندگی کا جزو بنالیں کیونکہ یہی دراصل جنت کے راستے ہیں۔ آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں اور فضائل اعمال کا مطالعہ کیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 921 reviews.