Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اور آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کے تمام خدمت گاروں کو اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ سب کو اللہ تعالیٰ لمبی زندگی، صحت، تندرستی، عافیت، برکت اور دنیا و آخرت کی تمام نعمتیں اور دولتیں عطا فرمائے۔ آپ کا سایہ شفقت ہمارے سروں پہ ہمیشہ سلامت رکھے۔حضرت آپ نے درس میں بتایا تھا کہ سورۂ انشقاق کی آیت وَ اَلْقَتْ مَا فِیْـہَا وَ تَـخَلَّتْ۔وَ اَذِنَتْ لِرَبِّـہَا وَ حُقَّتْ۔(انشقاق ۴تا ۵)
پڑھیں تو ڈلیوری میں آسانی ہوتی ہے میری بڑی بہن لیڈی ڈاکٹر کے پاس گئی جو انتہائی تجربہ کار اور بوڑھی ہیں انہوں نے آپی کو الٹرسائونڈ کرکے بتایا کہ بیٹی ہے بلکہ ایک دفعہ تو کہا کہ پتہ ہی نہیں چل رہا، خیر بعد میں کہا کہ بیٹا ہے اور آپریشن ہوگا۔میری بہن اور امی بڑی پریشان ہوگئی۔ پھر بعد میں دوبارہ الٹرا سائونڈ کروایا پھر انہوں نے کہا کہ بیٹی ہے اور اسکا بڑا آپریشن ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے بڑے آپریشن کا خرچہ کم از کم ایک لاکھ تھا۔ ہم بہت پریشان ہوئے۔ میں نے ، امی نے اور بڑی بہن نے خود سورئہ انشقاق کی یہ آیات پڑھنا شروع کردیں۔بس بعد میں اللہ نے اپنا کرم کیا اور میری آپی کی ڈلیوری گھر میں ہی ہوگئی اور وہ بھی نارمل۔ اللہ تعالیٰ نے آپی کو بیٹا عطا فرمایا۔
میں آپ کو ایک اور بات بتانا چاہتی ہوں کہ جب میں یہ عمل کررہی تھی تو ایک بلی ہمارے گھر آتی تھی (پہلے بھی آتی تھی) ہم اس کو دودھ وغیرہ ڈالتے مگر وہ بولتی رہتی تھی اور کسی سے بھی نہیں ڈرتی تھی۔ میں خود اس سے ڈرتی تھی کہ کہیں کاٹ نہ لے۔ میں جب یہ پڑھتی تھی تو میں نے اگر اس کو دور سے ہی ڈرانا تو وہاں سے بھاگ جاتی تھی۔ ہمارے مانگنے میں کمی ہے۔ قرآن کے حرف حرف میں ایسی تاثیر ہے کہ بس ایک کام کے شروع کرلو کوئی بھی عمل، دوسرے کام خودبخود سنور جاتے ہیں۔ یقین شرط ہے یقین سے پڑھو تو ضرور کام ہو جاتا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔یاحفیظ یاسلام کے چند کمالات: (۱)یہ عمل دو نورانی الفاظ میں گھر سے جانے سے پہلے یا گھر سے نکلنے کے بعد پڑھتی ہوں (الحمدللہ) ایک دفعہ میں موٹر سائیکل پرسکول جارہی تھی ۔ ہماری موٹر سائیکل کے آس پاس کوئی گاڑی نہ تھی ہم سڑک عبور کرنے لگے تو ایک گاڑی اچانک آگئی۔ شکر ہے کہ میںنے یہ نورانی الفاظ پڑھے ہوئے تھے ورنہ ہمارا ایکسیڈنٹ تو پکا تھا۔
(۲)ہمارے سکول میں بڑی چوریاں ہوتی ہیں۔ میں اپنی چیزوں پر یَاحَفِیْظُگیارہ مرتبہ پڑھ کر پھونک دیتی ہوں الحمد اللہ! چوری سے بچ جاتی ہوں۔(۳)یہ والا واقعہ سب سے انوکھا عجیب اور حیران کن ہے میں ’’یا حفیظ یا سلام‘‘ کا نصاب پڑھ رہی تھی۔ ابھی پورا بھی نہ ہوا تھا کہ ہمارے گھر سے تعویذ اور ایک سانپ جو کہ جادو کے لیے پھینکےگئے تھے نکل آئے۔ ہم نے مولوی صاحب سے فوراً پوچھا تو کہنے لگے فکر اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اس کا اثر زائل ہوچکا ہے۔ آپ بےفکر ہو جائیں۔ تو پھر کہیں جاکر ہمارے دم میں دم آیا اور میں نے اللہ تعالیٰ کا بہت شکرادا کیا۔ اگر میں یہ نہ پڑھ رہی ہوتی تو آج ہم پر نجانے کونسی آفت ہوتی۔
وضو میں مسح کا ایک اہم کمال:میری گردن میں بل پڑ گیا جو کہ بعد میں ٹھیک ہوگیا مگر مجھے وہاں درد ہوتا تھا۔ ایک دن پھر بل پڑگیا میں وضو کررہی تھی میں نے گردن کا مسح کرتے کرتے تصور کیا کہ یا اللہ! یہ بل ٹھیک ہو جائے۔میری گردن کا بل اسی وقت نکل گیا۔سورۃ الماعون اور مچھر‘ چھپکلیاں:ہمارے گھر میں مچھر اور چھپکلیاں بہت زیادہ تھیں ہمارے بستر پہ گر جاتی تھیں۔ میں نے سورئہ الماعون اپنی چارپائی پہ بیٹھ کر یہ سورۂ سات دفعہ ہلکی اونچی آواز میں پڑھنا شروع کردی اسی دن وہ چھپکلیاں وہاں سے بھاگ گئیں۔ جب تک یہ سورت پڑھتی رہی چھپکلیوں کا سامنا میری ساتھ نہیں ہوا۔ہڈیاںجلنے کی بُو اور روحانی اگربتی:ہمارے گھر کے ایک کونے سے ہڈیاں جلنے کی بُو آتی تھی۔ ہم نے وہاں پر روحانی اگربتی ایک دفعہ لگائی تو آج تک دو بارہ وہاں سے بدبوکبھی نہیں آئی۔اگرٹھنڈ لگ جائے تو ایک چھوٹا مگر فائدہ مند ٹوٹکہ:اگر ٹھنڈ لگ جائے اور پسلیوں میں درد ہوتو موم بتی کو جلاکر اس کا موم سرسوں کے تیل میں ڈال لیں بعد میں ان دونوں اجزاء کو گرم کرلیں دونوں اشیاء کا تناسب یہ ہےتین حصہ تیل اور ایک حصہ موم ہے۔ جب یہ ہلکا ہلکا گرم ہوتو پسلیوں پر مل کر پسلیوں پرگرم کپڑا لپیٹ لیں۔ ان شاء اللہ درد سے فوراً نجات ملے گی۔نزلہ و زکام کا فوری حل:نزلہ اور زکام کی صورت میں اگر کالے چنے کے سالن کا شوربہ پی لیا جائے تو زکام ٹھیک ہو جاتا ہے۔کھانسی کا علاج:اگر سوکھی کھانسی کی شکایت ہوتو دودھ میں سوئیاں پکا کر ان کا دودھ پی لیں۔ کھانسی ٹھیک ہو جائے گی۔بے چینی کاعلاج:شیخ الوظائف! آپ نے کہا تھا کہ نماز کے بعد مصلّے پر بیٹھ کر یہ مندرجہ ذیل عمل کریں۔ جائے نماز پر بیٹھ کر یہ تصور کریں کہ میرے دل پر سنہری روشنی گر رہی ہےساتھ سات دفعہ ’’اللہ ھو‘‘ پڑھنا ہے۔ جب اللہ کہنا ہے تو تصور کرنا ہے کہ اللہ میرے دل میں اترا ہے اور اس کے نام کے اوپر والی شد میرے دل کو کھرچ رہی ہے اور جب ’’ھو‘‘ کہنا ہے تو یہ تصور کرنا ہے کہ میرے دل کی جو بیماری، تکلیف یا میل ہے‘ میری سانس کے ساتھ باہر نکل گئے ہیں اسی طرح ہر’’ اللہ ہو‘‘ پہ تصور کرنا ہے۔ایک دن مجھے نہایت بے چینی ہورہی تھی مجھے نیند آئی ہوئی تھی لیکن مجھ سے سویا نہ جارہا تھا ۔ مجھے یہ محسوس ہورہا تھا کہ میرا دل باہر آجائے گا۔ میں نے یہ عمل کیا یقین کریں مجھے ٹھیک 2 منٹ بعد اتنے مزے کی نیند آئی کہ بس۔ یہ عمل دل کی روحانی و طبعی مسائل کے لیے بہترین علاج ہے۔(میں اگلے دن جب اٹھی تو فوراً اس واقعہ کو اپنی ذاتی ڈائری میں درج کیا)بلغم کو خارج کرنے کا عمل:اگر گلے میں بلغم بہت زیادہ ہوگئی ہوتوسہاگہ چٹکی بھر آدھا چمچ پانی یا شہد میں ملاکر کھائیں (پانی میں زیادہ بہتر ہے) تو قے کے ذریعے یا پاخانے کے ذریعے یہ سارا بلغم نکل جائے گا۔بچہ زیادہ روتا ہو اور سوتا نہ ہو:اگر کوئی بچہ بہت زیادہ روتا ہے اور سوتا بھی آرام سے نہ ہو تو اس کو دودھ میں شہد اور دیسی گھی نیم گرم کر کے پلائیں ان شاء اللہ بچہ سوجائےگا۔شیخ الوظائف سے ملاقات:ایک دفعہ میں، میری امی اور بڑی

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 212 reviews.