Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۶

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

ماہنامہ عبقری میں آنے والے ماہانہ مراقبہ کا فیض: مراقبے سے جس قدر میں نے فیض پایا ہے میں بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش رکھے جو آپ نے اس کی ترغیب کی۔ میرا ایک مراقبہ کا فیض پچھلے سال کے جولائی کے میگزین میں چھپ بھی چکا ہے۔ میرے والد صاحب کے انتقال کو دس سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ میرے والد صاحب جب فوت ہوئے تو وہ مجھ سے ناراض تھے میں اپنی اس غلطی کی وجہ سے اندر ہی اندر گھٹ رہی تھی اور مر رہی تھی پھر مجھے کسی نے مراقبہ کرنے کو کہا۔ میں نے اعمال پڑھ کر مراقبہ پڑھنا شروع کیا تو میری ملاقات مراقبہ میں میرے والد صاحب سے ہوئی اور میرے والد صاحب نے نہ صرف مجھے معاف کردیا بلکہ گلے سے بھی لگایا۔ حضرت جی! پہلے میں سمجھتی تھی کہ مراقبہ میرا وہم ہے اور میں خود اپنی سوچوں میں ایسا محسوس کررہی ہوں کہ والد صاحب نے مجھے معاف کردیا لیکن وقت کے ساتھ خواب میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی اور میں نے اس کے بعد اپنی زندگی میں وہ سکون محسوس کیا جو پہلے نہ تھا۔مجھے ایسے لگتا تھا کہ میرے والد صاحب میرے قریب ہیں‘ میری ہر قدم پر رہنمائی کررہے ہیں۔ میں روحانی طور پر بھی اپنے آپ کو مراقبہ کرنے سے بہت مضبوط محسوس کرتی ہوں اللہ تعالیٰ کا نور محسوس کرتی ہوں اللہ کریم کو اپنے بہت قریب محسوس کرتی ہوں۔تب سے لے کر اب تک میری کوشش ہوتی ہے کہ میں مسلسل مراقبہ کروں اور اسے نہ چھوڑوں ۔ مجھے اکثر مراقبے میں خوشبو محسوس ہوتی ہے اللہ کے نیک بزرگ نظر آتے ہیں اور وہ اپنا ساتھ ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ میں روحانی طور پر اپنے آپ کو بھی بہت سکون میں محسوس کرتی ہوں۔ گھر میں یا میری دوستوں کو یا اپنے پیاروں کو کوئی بھی تکلیف ہوں میں مراقبہ کر کے دعا کرتی ہوں اللہ سے کہ اس کا یہ مسئلہ اپنے نام کی برکت سے ٹھیک کردے اور میرے بہت سے تجربات ہیں بھی ایسے کہ اگلے ہی دن ان کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے مجھے نہیں پتا میں ٹھیک ہوں یا نہیں لیکن میں اللہ تعالیٰ سے دین میں استقامت مانگتی ہوں ہمیشہ اور مانگتی ہوں کہ میںکسی بھی وقت تکبر میں نہ آئو۔ بہت بار مراقبے میں روضہ رسولﷺ خانہ کعبہ اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے نام کی زیارت بھی ہوتی ہے۔ آسمان پر پھیلا ہوا نور اور پھر وہی نور مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور میرا دل اللہ اللہ کرنے لگتا ہے۔ مخلوق کی پریشانیاں دور ہوں‘ دعائیں کرتی ہوں۔
ایک مرتبہ جمعرات والے دن گھر میں انٹرنیٹ پر شیخ الوظائف کا لائیو درس سن رہی تھی‘ نوچند ی کا درس تھا۔ درس کے بعد شیخ الوظائف نے ذکر کرانا شروع کیا تو نامعلوم میری کیفیت کیسی ہوگئی۔میں نے محسوس کیا کہ میں جیسے سرسبز پہاڑوں اور چشموں کے درمیان ہوں بالکل جنت والا منظر وہاں آپ بیٹھے ہیں اور ذکر کروا رہے ہیں بہت سے لوگ سفید کپڑوں میں آپ کے سامنے بیٹھ کر اللہ کے ذکر کی تسبیح بیان کررہے ہیں میں بھی ساتھ بیٹھ کر ذکر کرتی جاتی ہوں۔ تھوڑی دیر میں ایسے محسوس کرتی ہوں کہ آسمان سے کوئی نورانی مخلوق ہے اور جس نے آسمان پر ہمیں نور والی چادر سے ہم سب کو ڈھکا ہوا۔ اس مراقبے کے بعد میں نے اپنے اندر ایک روحانی سکون محسوس کیا۔ مجھے نہیںپتا کہ میں اپنے مراقبے میں کہاں تک صحیح ہوں مجھے قدم قدم پر آپ کی رہنمائی چاہیے۔ دعا کریں میں اپنی کسی غلطی کوتاہی کی وجہ سے اللہ والوں سے دور نہ ہوں ہمیشہ تسبیح خانے کی اور آپ کی چھائوں میں رہنا چاہتی ہوں۔ (ڈائری ختم شد) (ب۔ا، فیصل آباد)
میرے حکمت خانہ کے کامیاب
ٹوٹکے قارئین عبقری کے نام
میرا شعبہ حکمت ہے اور میں سندھ کے شہر ٹنڈو آدم سے لکھ رہا ہوں۔ درج ذیل تمام نسخہ جات ہمارے بڑوں اور میرے آزمودہ ہیں۔ بے شمار مریضوں پرآزمائے لاجواب پائے۔ اب میں عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو اپناتے ہوئے یہ تمام نسخہ جات عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ یقیناً قارئین ان مفید نسخہ جات کو قیمتی سمجھتے ہوئے ان سے استفادہ اختیار کریں گے۔ ایک اہم بات: ان نسخہ جات کو معمولی سمجھ کر نظرانداز ہرگز نہ کیجئے گا۔ یہ بہت قیمتی اور ان سے لوگ لاکھوں کماچکے ہیں ۔ آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔
نسیان(بھول جانا):دارچینی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جیب میں رکھیں اور دن میں تین چار ٹکڑے چبا کر ان کا رس چوستے رہا کریں۔ چند روز بعد قوت حافظہ غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گی۔
منہ کی بدبو:یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے اچھا بھلا خوش شکل اور مجلسی آدمی احساس کمتری کا شکار ہو جاتا ہے اور لوگ اس کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنے لگتے ہیں۔ ایسے اشخاص کو چاہیے کہ دن میں ایک دو مرتبہ سونف منہ میں ڈال کر چبایا کریں اس سے منہ کی بدبو دور ہو جائے گی۔ پسینہ کی بدبو کو دور کرنے کے لیے بھی یہ نسخہ مجرب ہے دن میں تین بار استعمال کریں۔آواز بیٹھ جانا: سونف کو منہ میں ڈال کر چباتے رہنے سے آواز کھل جاتی ہے اور حلق کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔خناق (گلا گھٹنا):اصطلاح طب میں ایک شدید ورم کو خناق کہتے ہیں جو اعضائے حلق میں واقع ہوتا ہے جس سے مریض کھانے پینے بلکہ سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔اسباب:نزلہ و زکام بگڑ جانے یا کسی خلط کی زیادتی سے یہ مرض وقوع پذیر ہوتا ہے۔علامات:مریض کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حلق میں کچھ اٹکا ہوا ہے بعض مرتبہ آواز بھی بند ہو جاتی ہے درد ہوکر بار بار کھانسی اٹھتی ہے۔ھوالشافی:املتاس4 تولہ کو آدھا سیر دودھ میں جوش دیکر مریض کو غرغرے کرائیں ان شاء اللہ آدھے گھنٹے کے اندر مریض روبصحت ہوگا۔ مجرب ہے۔اگر حلق سے اندر بھی اتر جائے تو کوئی نقصان نہیں۔پیٹ کا درد:معدہ بدن انسانی میں بہترین عضو ہے جس میں غذا جیسی ضروری چیز پکتی ہے۔ معدہ کا کسی مرض میں مبتلا ہو جانا گویا تمام بدن کے بیمار ہونے کے ہم معنی ہیں کیونکہ جو نقص معدہ میں ہوگا وہ غذا کے ذریعے تمام بدن میں پہنچ کر خراب اثر پیدا کرے گا‘ لہٰذا معدہ میں اگر ذرا سا بھی نقص ہوتو اس کو معمولی سمجھ کر خاموش نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے علاج کا فکر کرنا چاہیے۔ آک کے پھولوں کے لونگ حسب ضرورت لے کر اس کے برابر وزن نمک سیاہ یا عام نمک جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے اور مرچ سیاہ تینوں چیزیں ہم وزن لے کر کوٹ لیں اور رتی رتی کی گولیاں بنالیں۔ یہ اکسیر گولیاں بفضلہ تعالیٰ پیٹ درد، بھوک نہ لگنا، ہیضہ کھٹے ڈکار آنا، کھانسی وغیرہ کے لئے لاجواب ہیں۔
جگر کی بیماریاں:وجود انسانی میں جگر بہت اہم عضو ہے اس میں ہی خون پیدا ہوتا ہے جس سے تمام بدن کی پرورش ہوتی ہے۔ جگر کی بیماریاں تو بہت سی ہیں لیکن ہم یہاں صرف ایک بیماری جس کو طب یونانی والے یرقان اور عام لوگ پیلیا کہتے ہیں کا علاج تحریر کررہے ہیں۔
(۱)مولی کے سبز پتے لے کر عرق نکال لیں جو ان آدمی کے لیے آدھا سیر عرق روزانہ کافی ہے اس میں موٹی شکر(چینی یا مصری) اس قدر ملالیں کہ کافی میٹھا ہو جائے اب اس کو باریک ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور پھر پلائیں۔ بس پلاتے ہی مریض کو اس قدر فرحت ہوگی کہ وہ خود کہہ اٹھے گا کہ مجھے اب فائدہ ہوگیا ہے۔بھوک خوب اچھی طرح لگے گی دست بھی آئیں گے۔ مرض دن بدن گھٹتا جائے گا یہاں تک کہ سات روز میں بفضلہ تعالیٰ مرض یرقان(ہیپاٹائٹس اے) کا نام و نشان بھی باقی نہ رہے گا۔(۲) گاجر کا پانی نکالیں لیں دس تولہ ہو اس میں ایک تولہ مصری ملالیں روزانہ صبح و شام پلائیں۔
سینے کا لٹک جانا:پوست انار(ناسپال)ایک سیر، مازو آدھا پائو دونوں کو نیم کوب کرکے چار گنا پانی میں جوش دیں جب ایک سیر پانی باقی رہے تو تلوں کا تیل ایک سیر ڈال کر پکائیں جب ایک سیر پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے تو اس کو صاف کرکے رکھیں اور روزانہ صبح و شام مالش کریں۔
خارش اندام نہانی:گندھک آملہ سار25 گرام، گھی دیسی 5تولہ دونوں کو کڑچھی میں ڈال کر نرم آگ پر رکھیں جب ساری کڑچھی جھاگ بن جائے تب اتارلیں اور سرد ہونے پر گھی اور گندھک علیحدہ علیحدہ کرلیں۔ اس گھی کو اندام نہانی میں لگائیں اور گندھک 4رتی دودھ سے دن میں ایک بار کھلائیں بفضلہ آرام آجائے گا اور قیمتی سے قیمتی نسخے فیل ہوجائیں گے۔
سراعت انزال:کیکر(ببول) کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہولے کر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنالیں اور اس سفوف کے ہموزن مصری ملالیں صبح و شام6ماشہ دودھ کے ہمراہ لیں کم از کم ایک ماہ استعمال کریں۔ شرطیہ نسخہ ہے۔
طاقت ور معجون:زردی بیضہ مرغ 40عدد۔ مال کنگنی ایک سیر۔ لونگ ۔ جائفل۔ مغز اخروٹ۔ موصلی سفید ہر ایک سوا تولہ۔ مرچ سیاہ ایک تولہ۔ پرانا گُڑ ایک سیر۔ سب چیزوں کو کوٹ کر آپس میں ملالیں 6 ماشہ سے 2 تولہ تک صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے قوت حافظہ غضب کی ہو جاتی ہے۔ یہ بہت حیرت انگیز طور پر مقوی باہ ہے۔ اگر بلغم پیدا کرنے والی اشیاء سے پرہیز کیا جائے تو اس کی مداومت سے جوانی کے دنوں میں سفید شدہ بال بھی ازسر نو سیاہ ہو جاتے ہیں اور بدن کندن کی طرح چمکدار ہو جاتا ہے۔طاقت کا خزانہ:ایک ہلیلہ کابلی کو باریک سفوف بناکر تین گنا زیادہ شہد ملاکر چالیس روز تک ایک عدد کے حساب سے روز کھائیں۔ سفوف برائے مردانہ امراض:اسگندھ ناگوری، بدھارا، ستاورہموزن لیں اور ان کے ہموزن مصری ملاکر سفوف بنالیں ایک تولہ صبح و شام دودھ سے لیں۔ ان شاء اللہ مرد حضرات کے جملہ امراض میں بہت ہی اکسیر ہے۔
جسم میں طوفانی طاقت لانے والی واحد مجرب دوا:بھلا نوہ 5تولہ، کالے تل 10تولہ، زردی مرغ 12 عدد، سم الفار6ماشہ، شنگرف ایک تولہ۔ پہلے شنگرف اور سم الفار کو سفوف بناکر انڈوں کی زردی میں کھرل کرلیں۔ پھر تل اور بھلا وہ کوٹ کر ملالیں اور اس میں 5تولہ دیسی گھی ڈال کر پتال جنتر سے تیل نکال لیں۔ یہ تیل 4رتی خوراک مکھن سے دیں۔ یہ نسخہ حکیم شیخ محمد عابد انصاری سیوہانی رحمۃ اللہ علیہ شاہی طبیب یمن کا ہے۔ موصوف نے 1841ء میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
جسم سے تیزابیت کو ختم کرنے کا نسخہ:دھنیا خشک اور زیرہ سفید ہموزن کا سفوف بنالیں۔ 6ماشہ ہمراہ قہوہ سونف و گل سرخ کے لیں۔ کھاتے ہی جسم سے تیزابیت کو ختم کردیتا ہے جلن، گھبراہٹ، عظم قلب بوجہ تحلیل کے لئے بے حد مفید ہے اور سوزاک کے لئے بھی اعلیٰ درجے کی دوا ہے۔
غدی اعصابی ملین:نوشادر ٹھیکری 4تولہ، سونٹھ 4تولہ، کالی مرچ 2تولہ، ریوند خطائی 6تولہ، سنا مکی 6تولہ سب کو سفوف بناکر بڑے چنے کے برابر گولیاں بنالیں (یا ایک ماشہ کا کیپسول بھرلیں) ایک تا دو گولی دن میں تین مرتبہ ہمراہ دودھ یا نیم گرم پانی سے دیں۔ ترش و تیزاب سے ہونے والے علامات کے لئے بے حد مفید ہے۔ کینسر، تپ دق اور یرقان کو دور کرنے کے لئے اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔
دافع ملیریا (نوبتی بخار۔ تپ لرزہ):ہڑتال و رقیہ ایک تولہ، پھٹکڑی سفید 2تولہ۔ دونوں کو پیس کر ملالیں اور توے پر رکھ کر نیچے آگ جلائیں جب بریاں ہو جائے تو اتار کر پیس لیں۔ سبزی مائل (برنگ زرد سنہری) ہوگا۔ ملیریا کے لئے اکسیر اور تریاق ہے۔ ایک رتی سے تین رتی تک خوراک تین مرتبہ دن میں کسی بھی شربت سے دیں۔
عرق النساء۔ وجع المفاصل اور ہرایک درد کے لئے:ستاور، سونٹھ، اسگندھ ناگوری، مصبر، ہر ایک ایک تولہ سب کا سفوف بناکر گھیگوار کے دو تولہ رس میں چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ صبح و شام ایک ایک گولی پانی سے لیں۔ کوڑیوں کی دوا سے موتیوں کے فوائد دیکھیں۔
نزلہ و زکام:بھنے ہوئے چنے سات عدد اور مرچ سیاہ ایک عدد نہار منہ چبالیں۔ چار یوم کے بعدچنے بریاں چودہ عدد اور دو عدد مرچ سیاہ شروع کریں۔ ایک ہفتہ کے بعد چنے بریاں اکیس عدد فلفل سیاہ تین عدد۔ دو ہفتہ تک اسی طرح اس عمل کو کرتے رہیں انشاء اللہ خدا کے فضل سے دو تین ہفتہ کے عرصہ میں مدت کا نزلہ و زکام کافور ہوگا۔نوٹ: جو فضلہ حلق کی طرف آئے اس کو نزلہ کہتے ہیں اور جو ناک کے راستہ خارج ہو اس کو زکام کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ نزلہ زکام سے زیادہ تکلیف دِہ اور خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس کا زہریلا مادہ اندر گرنے سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا کرتا ہے۔
پتھری مثانہ:ریوند چینی حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں دو ماشہ سے چار ماشہ تک پانی کے ہمراہ دیا کریں۔ بڑی مجرب ہے۔
ممسک:سم الفار سفید اور طباشیر ہموزن کو16 پہر (۳۱گھنٹے) کھرل کرکے محفوظ رکھیں عصر کے وقت ایک چاول کے بقدر پتاشہ میں ڈال کر کھالیں۔ اوپر سے دودھ جتنا دل چاہے پی لیں۔ بے حد امساک پیدا کرتا ہے۔
مقوی باہ:بلادر ایک عدد کو 2 تولہ گھی میں جلائیں۔ جب جل جائے تو بلادر کو نکال لیں۔ اس گھی میں ایک انڈہ مرغ بریاں کریں ہر روز ایک انڈہ کھائیں۔ گھی کا استعمال زیادہ کریں ایک ہی ہفتہ میں ناقابل ضبط قوت باہ پیدا ہو جائے گا۔(یونس قادری ‘ ٹنڈو آدم‘ سندھ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 222 reviews.