Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۱

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

نسخہ برائے فالج ، ناسور:ایک عدد سانپ کو ماردیں یا کسی جوگی سے سانپ خریدیں اس جوگی سے سانپ کو مروا دینا لیکن سانپ کچھ بڑا ہونا چاہیے‘ سانپ جتنا بڑا ہوگا روغن اتنا ہی زیادہ نکلے گا‘ سانپ کا سر کاٹ کر پھینک دیں پھر 5 کلو گھی کا خالی ڈبہ صاف شدہ لے کر ڈبے کے نیچے تلوے میں میخ سے کونے میں سوراخ کر لیں پھر سانپ کو ڈبے میں ڈال دیں اور ڈبے کو ہلکی آنچ پر کھ دیں مگر ترچھا رکھیں جہاں پر سوراخ ہے وہ سائیڈ ذرا نیچے کی طرف ہو اور سوراخ کے نیچے ایک کٹورا یا پیالی رکھ دیں جب سانپ جلنے لگے گا تو سانپ کا روغن نکلنا شروع ہو گا اور سوراخ سے نیچے پیالے میں گرتا رہے گا جب سانپ سارا جل جائے بالکل راکھ ہو جائے‘ اس کا سارا روغن سوراخ کے ذریعے کٹورے یا پیالے میں بہہ جائے گا پھر ڈبے کو نیچے اتار دیں اور تیل کو کسی صاف بوتل میں ڈال دیں اور سانپ کی راکھ بھی کسی ڈبے میں محفوظ کرلیں۔ امراض: جس شخص کو فالج ہو یا کسی بیماری یا کسی حادثے کی وجہ سے کوئی جگہ سن ہوچکی ہو یا رگیں مردہ ہوچکی ہوں وہ شخص متاثرہ جگہ پرروغن سے پہلے تقریباً ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ خوب مالش کریں پھر سانپ کی راکھ متاثرہ جگہ پر آہستہ آہستہ آدھا گھنٹہ تک مالش کریں اس کے بعد اس جگہ پر گرم پٹی باندھ لیں پھر دوسرے دن اسی طرح روغن سے مالش کریں اور مالش کے بعد راکھ سے مالش کریںکچھ دنوں کے مالش کرنے سے مردہ رگیں زندہ ہو جائیںگی اور مردہ رگوں میں خون گردش شروع کردےگا مکمل صحت یاب ہونے تک روزانہ مالش کریں اگر کسی شخص کو ناسور ہوتو ناسور کے دانے متاثرہ جگہ پر اس روغن کی مالش کریں اور اوپر سانپ کی راکھ سے مالش کریں کچھ ہی دنوں میں ناسور بالکل سوکھ کر ختم ہو جائے گا‘ ناسور کی جڑیں سوکھ جائیں گی اگر کوئی کھلاڑی ہو وہ صرف سانپ کے روغن کی مالش کرے‘ پائوں ٹانگوں اور کمر پر تووہ کھلاڑی چاہے سارا دن بھاگتا دوڑتا رہے یا کوئی شخص سخت مشقت والا کام کرتا ہو یا کوئی شخص بوڑھا ہوچکا ہو یا کسی حادثے یا بیماری کی وجہ سے معذور ہوچکا ہو وہ اس روغن کی مالش کرے تو چند ہی دنوں میں مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔ روغن کی مالش کے بعد راکھ ضرور ملیں رگوں کو زبردست طاقت دیتا ہے کسی کو کوئی جانور کاٹ لے چاہے کتا ہو‘ بلی ہو‘ سانپ ہو، بچھو ہو یا اور کوئی موذی جانور ہوتو متاثرہ جگہ پر تیل اور راکھ کو مکس کر کے مالش کریں زہر کو ختم کردے گا۔ کسی شخص کے ہاتھ پیر یا سر کا نپتا ہو وہ بھی اس تیل اور راکھ سے مالش کرے چند ہی دنوں میں اللہ پاک مکمل شفاء عطا فرمائینگے۔ کسی شخص کے کمر یا جوڑوں میں سخت درد ہو اور مسلسل درد کی وجہ سے جوڑ سوجھ گئے ہوں اس روغن اور راکھ کو مکس کرکے لگا دیں کچھ ہی دنوں درد اور سوجن بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔ ایک شخص نے کہا کہ میرے بیٹے کو گردن توڑ ہوگیا علاج سے کچھ فائدہ نہ ہوا تو آپ سے جو روغن اور راکھ ہم لے گئے تھے‘ ہم نے اس روغن اور راکھ سے مالش شروع کردی چند ہی دنوں میں گردن توڑ بالکل ختم ہوگئی‘ اس کے بعد کئی لوگوں پر آزمایا مکمل شفاء ہوئی اگر کسی شخص کا عضو غلط کاریوں کی وجہ سے یا کسی بھی بیماری کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دے تو چند دنوں کے مالش سے مکمل شفاء ہوگی ۔نوٹ: مالش کرتے وقت ہوا نہیں لگنی چاہیے۔
کسی بھی مرض کیلئے مالش کرنا ہو مریض کو گرم جگہ پر بیٹھنا ہوگا ہوا بالکل نہ لگے ہوا کے لگنے سے سخت پرہیز کریں کسی شخص کو جلد کی بیماری ہو‘ برص ہوخارش ہو کسی بھی قسم کے گندے دانے ہوں‘ چھپاکی ہو‘ کوڑ ہو‘ جسم سے چھلکے نکلتے ہوں تو یا اور کوئی بھی جلد کی ناعلاج مرض ہو جسم سرخ ہوتا ہو ہر مرض میں اس روغن اور راکھ کو مکس کرکے گرم جگہ جہاں ہوا نہ ہو یا بند کمرے میں اس روغن اور راکھ کو مکس کرکے مالش کریں اوپر گرم کپڑا لپیٹ دیں چند ہی دنوں کے مالش سے اللہ پاک بہت ہی مکمل شفاء عطا فرمائیںگے‘ بہت ہی آزمودہ روغن ہے یہ روغن لیزر شاعوں جیسی جسم کے آرپار جاکر اثر کرتا ہے۔ (حکیم ظاہر شاہ‘حیدر آباد)
ادویات کے بغیر زندہ رہنے کیلئے کیا کریں؟
تمام تکلیفوں اور بیماریوں کو دو ر کرنے کا واحد علاج ’’عبادت الٰہی‘‘ ہے۔ اس سے روحانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور طبیعت اللہ کی ہستی کی طرف مائل رہتی ہے۔
سورج کی روشنی تمام بیماریوں کے جراثیمی کیڑوں کو ہلاک کرنے کی زبردست طاقت رکھتی ہےجس مکان میں ہوا اور دھوپ کا گزر اچھی طرح ہوتا ہے وہاں کوئی بیماری پیدا نہیں ہوتی۔ہوا زندگی کا سہارا ہے ہوا طاقت و توانائی بخشتی ہے انسان کی عمر میں اضافہ ہوتا ہے، دل و دماغ کو راحت اور طبیعت کو بشاش کرتی ہے۔پانی ہوا سے دوسرے درجہ پر زندگی کا معاون ہے۔ انسان کے جسم کا 80 فیصد حصہ پانی ہے دنیا میں تین حصہ پانی ایک حصہ خشکی ہے۔ انسانی زندگی کا دارومدار صفائی پر منحصر ہے اس لیے جہاں تک ہوسکے بدن اور گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔غسل پسینہ اور فضلات کے اخراج کیلئے مسامات کو کھولنا ہے۔ پسینہ کی گندگی و غلاظت کو دور کرتا ہے۔ ضعف ہاضمہ، ضعف بصارت اور تکان کو دور کرتا ہے۔ دل و دماغ کو فرحت دیتا ہے اس لیے ہر انسان کو صبح تازہ پانی سے غسل کرنا چاہیے۔مالش سے انسانی جسم خوبصورت اور سڈول بن جاتا ہے اس سے بڑھاپا بھی جلد نہیں آتا اور کمزور اعضاء کو توانائی اور طاقت ملتی ہے ہفتہ میں کم از کم ایک بار پورے جسم پر روغن سرسوں یا روغن بادام سے مالش کرنی چاہیے۔سر پر تیل لگانے سے دماغ کو طاقت ملتی ہے۔ بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں سیاہی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ سردرد، چکر، خارش، سکری وغیرہ نہیں ہوتی اور نظر بھی تیز ہو جاتی ہے۔آنکھوں میں سرمہ ڈالنے سے آنکھوں کی جلن، خارش دور ہوتی ہے اور دھوپ برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اس سے نہ صرف بینائی تیز ہو جاتی ہے بلکہ آنکھوں کی بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ورزش جسم کو خوبصورت اور مضبوط بناتی ہے طاقت اور پھرتی پیدا کرتی ہے اس لیے ہر مرد و عورت، بچے، بوڑھے کو حسب طاقت ورزش ضرور کرنی چاہیے۔
ہنسی طبیعت کو بشاش رکھتی ہے خون کو صاف کرنی ہے اور دل و دماغ کی تمام تفکرات اور پریشانیوں سے نجات دلاتی ہے۔
صبر و قناعت طبیعت میں سکون کرتا ہے۔ دل کو اضطراب اور بے چینی سے پاک رکھتا ہے اور مفلسی میں بھی انسان کو رنجیدہ ہونے سے بچاتا ہے۔غصہ دل و دماغ، معدہ و جگر کو کمزور کرتا ہے۔خون کو جلاتا ہے جسم کو جلاتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپا لاتا ہے اس لیے ہر انسان کو اس دشمن سے بچنا چاہیے۔
کاہلی :ہاضمہ میں فتور، جسم کو ڈھیلا اور طبیعت میں سستی پیدا کرتی ہے اس سے بچنا چاہیے۔فکر: جسمانی صحت کو برباد کرنے والی دیمک ہے اس لیے جہاں تک ممکن ہوسکے انسان کو فکر سے بچنا چاہیے۔محنت و مشقت کے بعد سیر و تفریح دل و دماغ کو راحت پہنچاتی ہے۔ طبیعت کو شگفتہ رکھتی ہے اور دوبارہ کام کرنے کیلئے طبیعت کو مائل کرتی ہے۔نیند فکر و غم اور تکان کو دور کرتی ہے۔ جسم کو دوبارہ کام کرنے کیلئے تر و تازہ بناکر ہوش و حواس کو قائم رکھتی ہے۔ اس لیے ہر ایک نوجوان کو کم از کم سات گھنٹہ سونا چاہیے۔ بچوں کو دس سے بارہ گھنٹہ آرام کرنا چایے۔(رضوان جہانی‘ اوکاڑہ)
35 سال سے میرے آزمودہ نسخہ جات
عبقری کی خدمت میں حاضرہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ چند نسخہ جات ہیں جنہیں ہم بڑا چھپا چھپا کر رکھتے تھے مگر ماہنامہ عبقری میں لوگوں کی بخل شکنی کو دیکھتے ہوئے یہ تمام نسخہ جات ماہنامہ عبقری کی خدمت میں حاضر ہیں۔
پیٹ کے ہرمرض کی دوا:ھوالشافی: ریوند چینی ایک پائو، سوڈا بائیکارب ایک پائو، سنڈھ آدھ پائو،یہ ایک نسخہ ہے مرکب ہے اور اس کے ساتھ جو ملا کر دیتے ہیں ہلیلہ کابلی، ہلیلہ زرد، بائو بڑنگ، نمک سیاہ، زنجبیل، نوشادر، مرچ سیاہ، کچور، سہاگہ ہموزن لے کر بریاں کرلیں۔ ایک خوراک پہلی دوائی آدھاچمچ‘ دوسری دوائی چمچ کا چوتھا حصہ، گیس قبض اپھارہ وجع الفواد، روٹی ہضم نہ ہونا، کھٹے ڈکار، معدے پر درد، سوجن وغیرہ۔
ہیضہ و پیچش کیلئے نسخہ:کوڑسک ایک پائو، گوند کیکر آدھا پائو سفوف بنالیں اس کے ساتھ سفوف ٹھنڈک ملادیں سفوف بنالیں۔ نصف چمچ ہردو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ ہیضہ، پانی کی طرح پتلے پیچش، سنگرہی کے لئے تیز بہدف نسخہ ہے۔
پیشاب میں رکاوٹ دور کرنے کا نسخہ:جوکھار، قلمی شورہ ایک ماشہ خوراک دیں۔ پیشاب میں رکاوٹ، جلن کو دور کرنے کیلئے بعض اوقات گردہ درد کو بھی فائدہ دیتا ہے۔
نزلہ زکام کیلئے:پوست ہلیلہ زرد، پوست ہلیلہ، فلفل دراز، زنجبیل، مرچ سیاہ، جوز ماثل آملہ، برابر وزن لے سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک رتی ساتھ سفوف درد (سفوف درد اور شگرفی کا نسخہ نیچے آرہا ہے)اور شگرفی کا نسخہ ملاکے دیتے ہیں دوا کی مقدار تین رتی اور شنگرفی کی مقدار ایک رتی نزلہ زکام پانی کی طرح بہہ رہا ہوں اور لیکوریا کو بھی فائدہ دیتا ہے۔
سفوف درد :سورنجاں شیریں 75 گرام، دھنیا خشک 75گرام، چینی 150 گرام، انگریزی اسپرین گولیاں 3، عدد لے کر سفوف بنالیں۔رتی خوراک تین وقت استعمال کریں۔ سردرد، جسم میں درد، آدھے سر کا درد کے لیے سفوف درد اور شنگرفی استعمال کریں۔
حیض، خونی بواسیراور نکسیر کیلئے:گیرو، سنگ جراح، نسپال، گوند کیکر ہم وزن ۔ تین وقت(یعنی صبح‘ دوپہر شام) استعمال کریں 35 سال سے تجربے میں ہے کثرت حیض ، خونی بواسیر، نکسیر کیلئے مفید ہے۔
مختلف بخاروں میں مفید:صرف ایک چیز ہےکالی زیری کا پائوڈر نصف اور ساتھ 4رتی سفوف درد‘ تھوڑی سی کبدملالیں۔ ایک رتی استعمال کریں کاجلے کا بخار، باری کا بخار، سردی کا بخار، منہ کا ذائقہ کڑواہوتا ہو دور ہو جائے گا۔ 35 سال سے تجربہ میں ہے۔ (مسعود احمد وٹو، گوجرانوالہ)
کینیڈا سے آئی تجربات کی پٹاری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل تجربات ومشاہدات جو طبی بھی ہیں او ر روحانی بھی‘ یہ تمام میرے آزمودہ ہیں‘ یہ نسخے میں نے طب کی مختلف کتب سے اکٹھے کیے اور ان کو آزمایا بھی بہت ہی مفید رہے۔
سردرد اور کیرا:ایک چائے کا چمچ جَو، انجیر ایک عدد(دھوکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں)، ملٹھی ایک چھوٹا ٹکڑا، کیکر گوند 4 ماشے۔ترکیب: ڈیڑھ گلاس پانی چولہے پر رکھیں تمام اجزاء اس میں ڈال کر ابالیں۔ جب ایک گلاس رہ جائے اتار کر چھان کر گرم گرم شہد ڈال کر پئیں۔ صبح خالی پیٹ پینا ہے۔ پیٹ بھی صاف ہوگا اور تبخیر کو بھی آرام رہے گا۔
جمی بلغم کا خاتمہ:ملٹھی سو گرام، سونف سو گرام، ہلدی سو گرام، ریوند چینی سو گرام، سب کو کوٹ پیس کر سفوف بنائیں۔ نصف چائے کاچمچ دن میں تین بار پانی کے ہمراہ لیں۔ کھٹی، ٹھنڈی، بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ میں نے پہلے خود نسخہ آزمایا بہت فائدہ مند پایا پھر گھر کی ایک خاتون کو 12سال سے تکلیف تھی اور دمہ بھی تھا اس کو بھی آرام آگیا‘ میرے ا یک دوست محمد علی قریشی ہیں ان کو دیا ان کو بھی آرام آگیا‘ انہوں نے پھر اپنی بھتیجی کو دیا اس کو بھی آرام آگیا۔ صرف سردیوں میں استعمال کرنا ہے۔نسخہ گرم ہے اپنی طبیعت کے مطابق خوراک بنالیں اگر زبان پر چھالے نکل آئیں تو اس میں آملہ کا پائوڈر مکس کرلیں (یہ نسخہ¼ چائے کا چمچ، ایک چمچ آملہ کا پائوڈر) کھیرا بھی کھاسکتے ہیں۔نوٹ: یہ نسخہ میں نےحضرت حکیم صاحب کی کتاب ’’ضدی بیماریوں کے 700 آسان ٹوٹکے‘‘ کے صفحہ نمبر 177 سے لیا تھا۔
معدہ کی تکلیف میں مفید:عبقری کی دوا’’جوہر شفائے مدینہ‘‘ معدہ کی تکلیف اور گیس کےلیے ماشاء اللہ بہترین ہے۔
خارش کے لیے:عبقری کی دوا ’’مرہم سکون‘‘ میں نے اور اہلیہ نے خارش کے لئے استعمال کی پانچ منٹ کے بعد آرام آگیا جب بھی ضرورت ہوتی ہے استعمال کرتے ہیں بفضل تعالیٰ شفاء ہو جاتی ہے کسی اور کو دی الحمد اللہ فائدہ ہوا پھر ایک ڈاکٹر صاحبہ نے اپنے مریض کے لئے مانگی (وہ عبقری رسالہ پڑھتی ہے) جس کوایگزیمیا کے لئے استعمال کیا فائدہ ہوا۔ ایک صاحب کے پائوں کی انگلیوں کے درمیان پیپ رستی ہے جو کہ کئی سالوں سے تکلیف میں مبتلا تھا چھ ماہ استعمال کی ٹھیک ہوگیا ۔
سورئہ فاتحہ کا عمل:میرے جسم کے اندر کچھ حرارت رہتی تھی دل کسی بھی میڈیکل ٹیسٹ کے لیے نہیں مانتا تھامیں نے سورئہ فاتحہ کا عمل عشاء کے بعد تقریباً 20 یا 21 دن کیا ہوگا۔ بفضل تعالیٰ شفا ءہوگی۔ پھر اس بات کو ڈیڑھ سال ہوگئے ہیں پھر کبھی شکایت نہیں ہوئی۔ الحمداللہ! یہ عمل میری اہلیہ نے بھی اپنی حاجت کے لئے صحت کے لیے کیا ہے بہت خوش ہے۔ترکیب عمل:جمعرات کو عشاء کے بعد 70 مرتبہ سورئہ فاتحہ بمعہ تسمیہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھنا ہے اور ہر رات 10 کم کرتے جائیں۔ اور بدھ کو صرف 10 باقی رہ جائے گا اور عمل مکمل ہو جائے گا۔ ہر رات پڑھائی کے بعد تھوڑے سے پانی میں میں پھونک مار کر پانی لیں۔ انشاء اللہ شفاء ہو جائے گی۔ اب پھر دوبارہ جمعرات سے 70 کی ترتیب سے شروع کریں اور عمل جاری رکھیں جب تک شفا نہیں ہوتی۔
گردوں کے امراض کا علاج:ایک آدمی ٹورانٹو میں ہے اس کی عمر 66 سال ہے اس کو شوگر کی تکلیف ہے اور گردہ فیل ہورہا ہے میں نے اس کو یہ نسخہ بھیجا اور ساتھ یہ بتایا تھا۔نسخہ: ایک دانہ انجیر رات کو پانی بھگو دیں اور صبح منہ نہار کھالیں اور پھر صبح ایک دانہ انجیر پانی بھگو دیں رات کو سوتے وقت کھالیں۔ دو مہینے مسلسل لگاتار کھائی اور خون کا ٹیسٹ کروایا تو گردہ بہتر ہورہا ہے اب میں نے اس کو کہا کہ انجیر کی تعداد بڑھا دے یعنی 1½ اور 1½شام کر لے اور دوبارہ ٹیسٹ 3ماہ کے بعد کروا لے۔ (فاروق ،کینیڈا)
نوجوان بچیوں اور خواتین کیلئے
ایک لیڈی ڈاکٹر کے مشورے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ عبقری کو اور تسبیح خانہ کو سدا سرسبز و شاداب رکھے آمین اور آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے (آمین)
پچھلے چھ سال سے میں عبقری سے وابستہ ہوں آپ سے بے تحاشا فیض ملا اور بہت سے روحانی فوائد حاصل ہوئے۔ اس کے لیے جتنا بھی آپکا شکر ادا کروں کم ہوگا۔ اپنی طبی پریکٹس کے کچھ تجربات آپ کی خدمت میں پیش کررہی ہوں۔
عورتوں کو دوران Menopause ڈپریشن: بہت سی خواتین کو اپنے Menses بند ہونے کے قریب یا menopause کے شروع ہوتے ہی عجیب ڈپریشن شروع ہو جاتا ہے اس بے چینی کی بہت بہترین دوا IGNATIA 200 ہے۔ جو عورتوں کو بڑی آسانی سے اس دور میں سے گزار دیتی ہے۔
سورۂ رحمن سے بانجھ پن کا علاج: میں اپنی تمام مریضوں کا جب بھی بانجھ پن کا علاج کرتی ہوں تو کچھ روحانی اعمال اور اذکار ضرور بتاتی ہوں۔ پچھلے کچھ ماہ میں آپ کے درس میں سورئہ رحمن کے بارے میں سنا کہ جو اسے فجر میں تین مرتبہ پڑھے گا تو نرینہ اولاد ہوگی۔ چنانچہ میں نے اپنی کچھ مریضوں کو ادویات کے ساتھ فجر کی نماز میں 3 مرتبہ سورئہ رحمن اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنے کیلئے دیا۔ یہ وہ مریضہ تھیں جو ایلوپیتھک علاج سے تنگ آکر میرے پاس آئیں تھیں اور بانجھ پن کے ہارمون کھا کھا کر شوگر کی مریضہ تک ہوگئی تھیں۔ صرف ایک ماہ پڑھنے سے ہی اگلے ماہ ماہواری نہیں آئی اور اللہ تعالیٰ نے پورے 3سال بعد خوشخبری دی۔ اس وقت وہ مریضہ تقریباً 5ماہ کی حاملہ ہے اور بالکل ٹھیک ہے۔ وہ ابھی تک یہ وظیفہ پڑھ رہی ہے سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ تھی کہ اس لڑکی کےایگز ہی نہیں بنتے تھے یامیچور نہیں ہوتے تھے۔ اسی طرح سے ایک مریضہ میرے پاس آئی جو دس سال سے اولاد کی کوشش کررہی تھیں‘ اس کا دس سال پہلے ایک بیٹا ہوا تھا۔ اس کا تھائیمس گلینڈ کا مسئلہ تھا۔ ہر طرح سے علاج کروا لیا مگر امید بر نہ آتی تھی۔ اللہ پاک نے بہت کرم کیا۔ ادویات کے ساتھ میں نے اس کو یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ پڑھنے کے لیے کہا کیونکہ بظاہر بالکل ناممکن لگ رہا تھا کہ وہ حاملہ ہو یا حمل قائم رہ سکے لیکن میرے رب کے نام کی برکت سے وہ بالکل ٹھیک رہی اور صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔
بچہ دانی میں پانی کی تھیلیوں کا علاج: میری ان تمام بچیوں سے گزارش ہے جو ovarian cyst (بچہ دانی)کے علاج کیلئے اتنے مہنگےعلاج کرواتی ہیں اورآپریشن کروا کر اپنی بیضہ دانی ہی ختم کروادیتی ہیں اس کا علاج ہومیوپیتھک ادویات سے نہایت ہی مؤثر اور بے ضرر ہے۔صرف یہ ادویات 3 ماہ استعمال کرنے سے Cyst نہیں بنیں گے۔ pulsatilla 30, oophorinum 30 میں نے سینکڑوں مریض صرف ان 2 ادویات سے ہی ٹھیک کی ہیں۔
بسم اللہ کا لاک: شیخ الوظائف کے درس میں میں نے بسم اللہ الرحمٰن الرحیمکے لاک کے بارے میں سنا تھا کہ جب بھی کوئی تالا بند کریں تو 7 مرتبہ بسم اللہ پوری پڑھ کر پھونک مارنے سے کوئی بھی اس لاک کو کھول کر چوری نہیں کرسکتا یعنی مکمل حفاظت رہتی ہے۔ تقریباً 5 ماہ قبل میں رات گیارہ بجے اپنے کلینک کو لاک کرکے نکل رہی تھی اپنی عادت کے مطابق میں نے 7 مرتبہ بسم اللہ پڑھ کر لاک لگادیا۔ اگلے دن میں کلینک کے ٹائم پر تیار ہوئی تو بیگ میں چابیاں ڈھونڈنے لگی مگر وہاں کوئی چابی نہیں تھی‘ میرا ایک دم دل ڈوبنے لگا کیونکہ تالا لگائے بغیر چابی تو نکلتی نہیں تھی اور میر ا کلینک جس بلڈنگ میں تھا وہاں تین اور کرایہ دار بھی تھے اور بالکل ساتھ ہی بازار کا رش بھی تھا۔ میرے ہوش اُڑ گئے یہ سوچ کر کے اگر چابی نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تالا میں نے لگایا ہی نہیں اور اپنے خیالوں میں نکل آئی اتنے میں مجھے یاد آیا کہ ہماری بلڈنگ کے سیکنڈ فلور پر جو فیملی رہتی ہیں اس خاتون کا نمبر میرے پاس تھا اور وہ بہت ہی اچھی عورت تھیں۔ میں نے جلدی سے ان کو فون کیا اور پوچھا کہ باجی ذرا میرا کلینک کا دروازہ چیک کردیں۔ انہوں نے چیک کرکے بتایا کہ آپ کا کلینک صرف کنڈی لگی تھی تالا نہیں اور تالا آپ اندر ہی بھول آئی تھیں میں نے اللہ کا لاکھ شکر ادا کیا جس نے اپنے نام برکت سے کسی کی نظر ہی نہیں پڑنے دی کہ کلینک کھلا رہ گیا۔
(ڈاکٹر عائشہ عمران)
نامعلوم کتنے سالوں سے نسخہ جات سے بھری یہ ڈائری الماری میں پڑی تھی! لیجئے قارئین آپ کے نام
جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو یہ لگائیں:بنمنٹ لکوتانٹ چھ ڈرام‘ دار چینی دو ڈرام‘ ست اجوائن دس گرین‘ آئیل جوبنیر پانچ بوند۔ سب کو ملا کر رکھیں‘ درد کے مقام پر ذرا سی سینک کرکے روئی سے باندھ دیں۔
ایک گولی بے شمار امراض کا شافی علاج:سفید سنکھیا شد کیا ہوا ½ ماشہ، گندھک شدہ ایک ماشہ، سفید کتھہ تین ماشہ، خالص پارہ½ ماشہ، سب کو اچھی طرح سے کھرل کرکے جوانسہ کے پانی میں دو دن کھرل کریں پھر 14 گولیاں بناکر کھالیں۔ مریض کو جلاب یا قے کرکے ایک گولی ملائی میں لپیٹ کر نگلوادیں اگر گرمی کریں تو تھوڑا گھی ملادیں اس سے امراض باول، کھاتے، دمہ، کوڑ و ناسور، گنٹھیا وغیرہ کو بھی آرام ہوتا ہے۔
خارش کیسی بھی ہوبرسوں پرانا علاج:گندھک چار حصہ، پھٹکری دو حصہ، بورک ایسڈ تین حصہ سب کو کھرل کرکے مکھن کو 10 بار پانی میں دھوکر صاف کریں اور ایک اونس مکھن میں ایک ڈرام کی پڑیا ملالیں اور مالش کریں۔
مرہم الحکیم:رسونت دو حصہ، سندھور ایک حصہ، تیل تل پانچ حصہ، نیلا تھوتھا ایک حصہ، موم ایک حصہ سب کو خوب حل کر کے مرہم تیار کریں عجب چیز ہے۔
احتلام:ترپھلہ کا سفوف 9حصہ، کیوڑا½ حصہ، گڑ 7حصہ، سب کو آپس میں کھرل کرکے نصف ماشہ کی گولی بنائیں ایک گولی رات کو سوتے وقت ٹھنڈے پانی سے کھائیں۔
کالی کھانسی:الائچی، کاکڑاسنگھی، طباشیر، پیپل، مصری، ملٹھی چھوہارہ سب اشیاء ہموزن لے کر سفوف بنادیں اور منقیٰ چند بیج نکال کر حسب اندازہ شہد میں کھرل کرلیں۔ بعدازاں سفوف ڈال کر خوب گھوٹ بیر کے برابر گولی بنادیں۔ دن رات میں 6-3 گولی کو استعمال کریں۔
سردرد:جَوکا آٹا اور سرکہ ملاکر سر میں لگانے سے سردرد دور ہوتا ہے۔
دمہ:چھ ماشہ راکھ جَو اور چھ ماشہ مصری گرم کے ساتھ صبح و شام استعمال کرانے سے دمہ نیست و نابود ہو جاتا ہے۔
پرانا درد:پلاس پاپڑاکے بیج لیموں کے پانی میں لیپ کرنے سے تین دن میں درد اچھا ہو جاتا ہے۔
رائی کا تیل:کان میں ڈالنے سے بہرہ پن دُور ہو جاتا ہے۔
آتشک:5تولہ سفوف ریٹھہ، طباشیر دونوں کو باریک کرکے تابنے کی کڑاہی میں ڈال دیں جب یہ دو اشیاء جل کر راکھ ہو جائیں۔ تین ماشہ گوند کیکر صدبرگ کے پانی میں ڈال کر کھرل کرلیں‘ سیاہ مرچ کے برابر گولیاں بناکر ایک تہہ کھانڈ کی چڑھا کر رکھیں ایک گولی صبح ایک شام سادہ پانی سے نگل لیں۔
شب کوری:ریٹھے کا سفوف رات کو پانی میں بھگو دیں صبح جوش دیکر صاف کرلیں اور شیشی میں رکھیں ایک ایک سلائی لگانے سے چند روز میںآرام۔دمہ:ایک عدد ریٹھے کا چھلکا باریک پیس کر حلوے یا دودھ کی ملائی میں لپیٹ کر نگلوادیں۔ اس سے اخراج بلغم ہوکر ایک ہفتہ میں آرام۔
زکام سردی:سفوف ہلدی دہکتی ہوئی آگ کے کوہلوں پر ڈال کر سونگھیں۔ دھواں لینے سے جما ہوا بلغم خارج ہوکر زکام دُور ہو جاتا ہے۔
سنکھیا کا زہر:دوتولہ پھٹکری کو پانی میں گھول کر پلائیں زہر دور ہو جائے گا دن میں تین بار استعمال کرنا چاہیے۔
نیند کم آنا:چھ ماشہ خشک سونف آدھ سیر پانی میں جوش دیں، آدھ پائو باقی رہنے پر چھان کر ایک تولہ گائے کا گھی اور 2تولہ کھانڈ ملاکر صبح و شام پلائیں۔سردرد:ایک تولہ سونف آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب آدھ پائو رہ جائے تو چھان کر ایک تولہ کھانڈ ملاکر صبح و شام پلائیں ہر قسم کا سر درد جاتا رہے گا نیز نزلہ و زکام بھی جاتا رہتا ہے۔
ٹائیفائیڈ:گلو اور آملہ کا رس برابر لیں اور ذرا سا سفوف، زنجبیل اور مصری ملالیں2½تولہ دن میں تین بار دیں۔ خوراک گائے کے دودھ کے ہمراہ لیں۔
تپ دق:(۱)سفید گائے کا تازہ دودھ (تھنوں سے نکلتے ہی) 5 چھٹانک، گائے کا گھی 2 تولہ، مصری 5 تولہ، شہد ایک تولہ، پیپل بڑی 9ماشہ، باریک پیس کر سب کو ملائیں پھر قلعی دار یا مٹی کے برتن میں خوب حل کریں۔ مریض کو 4 بجے اور 5 بجے شام ہر روز پلائیں۔
(۲)ورق سونا ایک تولہ، سچےموتی ایک تولہ، خالص پارہ ایک تولہ، خالص گندھک تین تولہ، سہاگہ بریاں دو تولہ، سب کو کھرل میں ڈال کراتنا کھرل کریں کہ سونا اور پارہ ایک ہو جائیں۔ ٹکیہ باندھ کر ایک کوری ہانڈی میں رکھیں اور ڈھکنا رکھ کر سات بار کپڑوٹی کریں دن بھر دھوپ میں رکھیں پھر زمین میں گڑھا کھود کر جنگلی کانٹوں سے بھرلیں اور اس میں ہانڈی رکھ کر آگ دے دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر ہانڈی کھول کر دوبارہ نکالیں۔ دوا تیار ہے۔دمہ کی دوا:پان کی جڑایک تولہ کالی مرچ کے ساتھ ایک چھٹانک پانی میں پیس کر چھان کر پئیں اور ایک گھنٹہ بعد ایک پائو دودھ پئیں۔
ہیضہ، بدہضمی ، دست قے پیچش کیلئے:ست اجوائن 40 گرین، تیل سپریٹ40 قطرہ، کافور 40 گرین، کیسر ایک ماشہ۔ اوّل کسیر(زعفران) کو خوب رگڑیں تینوں داوئوں کو ملا لو جب گل جائیں زعفران ملادیں اور شیشی میں بند کردیں۔
ٹوتھ پائوڈر:سفوف دارچینی تین ماشہ، سپاری جلی ہوئی تین ماشہ، نیلا تھوتھا بریاں تین ماشہ، کافور دیسی تین ماشہ، کتھ تین ماشہ سپاری کاٹھی کا سفوف پندرہ ماشہ سب کو ملالیں۔
سلیمانی نمک:شکریا کھانڈ چار ماشہ، سفید نمک ایک تولہ، کالی مرچ ایک ماشہ، اجوائن ایک ماشہ، ہینگ بُھنی ہوئی ایک ماشہ، ست لیموں دو ماشہ، نمک کالا چھ ماشہ، دارچینی ایک ماشہ، سونف ایک ماشہ سب کو کوٹ پیس کر حسب ضرورت پانی کے استعمال کریں۔
کھانسی:کالی مرچ ½تولہ، ملٹھی ایک تولہ، سبز الائچی ½تولہ، سنبلوجن ایک تولہ، نمک سیندھاایک تولہ، بھیڑا 2تولہ، پپلی چھوٹی ایک تولہ، کلنجن ایک تولہ، کتھ ایک تولہ، جوکھار ایک تولہ سب کو باریک پیس کر چورن بنائیں پھر ادرک کے پانی میں چار چار گرین کی گولیاں بنائیں اور انہیں چوستے رہیں۔
بواسیر:ریٹھے کا چھلکا 10تولہ، ہیراکیس5تولہ، دونوں کو باریک پیس کر گولیاں تیار کریں یہ گولیاں بنائیں‘ سایہ میں خشک کریں ایک ایک گولی صبح و شام دہی کی لسی یا گائے کے خالص دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
سانپ کا کاٹا:چھ ماشہ چھلکا ریٹھا کو کونڈی میں سردائی کے مانند حل کریں۔ ایک پائو پانی ڈال کر بغیر چھانے پلادیں فوراً قے و دست کے ذریعہ زہر نکلے گا۔ دس پندرہ منٹ کے وقفہ پر اس طرح سے دیتے رہیں جب تک کڑوا محسوس نہ ہو جب کڑوا معلوم ہوتو گھی کا خوب استعمال کریں۔ اسی طرح کے ہر قسم کے زہر کیلئے مفید ہے۔
آدھے سر کا درد:پتھر کی سل پر پانی میں ریٹھے کے چھلکے کو رگڑ کر جس طرف درد ہو اس کےخلاف جانب ناک کے نتھنے میں چند قطرے ٹپکا دیں یا ریٹھے کے چھلکے باریک پیس کر بطور نسوار سنگھائیں۔ آک کے دودھ میں آٹا چاول یا ایرناگوہا کی راکھ تر کرکے سایہ میں خشک کرلیں نہایت عمدہ نسوار ہے۔ نزلہ زکام اور دوران خون کے سبب سردرد کیلئے اکسیر ہے۔
آتشک:ہلدی باریک پسی ہوئی چھ چھ ماشہ صبح و شام پانی کے ساتھ کھلانے سے پرانے سے پرانا آتشک دور ہو جاتا ہے۔
درد دانت:چند عدد سرخ مرچ پانی میں جوش دےکر کلی کرلیں۔ فوراً دانت کا درد رفع ہو جائے گا۔
سردرد:(۱)جمال گوٹے کا مغز پانی میں گھس کر لگانے سے آدھے سر کا درد دور ہو جائے گا۔(۲)چاولوں کو تین دفعہ آک کے دودھ میں بھگو کر اور سایہ میں سکھا کر باریک پیس لیں اس میں تھوڑا سا سونگھیں۔ کیسا ہی پرانا درد ہو جاتا رہےگا۔(۳)باریک ہلدی گھی میں ملاکر پیشانی پر لیپ کرنے پر ہر قسم کے درد کو آرام آجاتا ہے۔(۴)صندل اور کافور یا افیون اور سونٹھ یا صرف دارچینی پانی میں پیس کر لیپ کریں۔(۵)نزلہ سے جو سردرد ہو تو سیپ کو سرکہ میں گھس کر کان کے دونوں لوئوں اور کنپٹی میں لگائیں۔(۶)اگر درد سر بہت پرانا ہو تو چند دن تک دو چار دانے دھتورہ کے نگل جائیں۔(۷)ریٹھا کے چھلکا کو پانی میں خوب ملیں جب اس سے جھاگ نکلے تو ناک کے نتھنوں میں چھڑکیںیاریٹھا کے چھلکے کو پیس کر بطور نسوار سنگھائیں۔(۸)تلسی کے پتے خشک کرکے نسوار بنائیں روزانہ سنگھائیں۔(۹)کچلہ ایک ماشہ، کیسر تین ماشہ، منسل چار ماشہ، برادہ چندن تین ماشہ، عرق سونف میں کھرل کرکے لیپ کریں۔ (۱۰)ادراک کے پانی میں دودھ ملاکر سونگھنے سے سردرد دور ہو جاتا ہے جو کا آٹا اور سرکہ ملاکر سر میں لگانے سے درد جاتا رہتا ہے۔
سانپ کے کاٹے کا زہر:ریٹھے کا چھلکا چھ ماشہ بطور سردائی ایک پائو پانی میں دس پندرہ منٹ کے وقفہ سے پلائیں جب تک اس کا ذائقہ کڑوا معلوم نہ ہو بذریعہ قے دست سب زہر نکل جائے گا اس طرح کے ہر قسم کے زہر کیلئے اکسیر ہے۔
گردہ کی پتھری کیلئے نہایت اکسیر نسخہ:سنگ یہود، شورہ قلمی، لوٹہ سجی، کباب چینی، دانہ الائچی کلاں، سنگ سرماہی ۔ تمام دوائیں 9,9ماشہ لے کر باریک کوٹیں پھر مولی کے آدھ پائو پانی میں کھرل کریں جب پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس سفوف کو شیشی میں بھرلیں۔ یہ سفوف چھ ماشہ صبح اور چھ ماشہ شام شربت بزوری 5 تولہ کے ہمراہ استعمال کریں۔
مسوڑوں کی سوجن:کالی مرچ، پھٹکری بریاں، کالی ہرڑ، لاہوری نمک پیس کر مسوڑوں پر ملیں۔
کرم دنداں:مرمکی 2ماشہ، پھٹکڑی بریاں 3ماشہ، گائو شیر سرکہ میں حل کیا ہوا 3ماشہ، سب کو باریک پیس کر منجن تیار کرلیں اور روزانہ استعمال کریں۔بچھو کے کاٹے کا علاج: پھٹکری پانی میں گھول کر مقطر کرلیں۔ اگر دائیں حصہ بدن میں کاٹا ہوتو بائیں آنکھ میں دو قطرے ٹپکا دیں۔ اگر بائیں حصہ میں کاٹا ہوتو دائیں آنکھ میںیا ذرہ سا پوٹاشیم پرمیگنیٹکاٹی ہوئی جگہ پر رکھ کر ایک بوند پانی ڈال دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 233 reviews.