Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کے راز اور بوسیدہ نایاب ڈائریاں نمبر ۱۳

ماہنامہ عبقری - جنوری 2019

جو ڈاکٹر بدل بدل کر تھک گئے وہ یہ عمل ضرور آزمائیے: میں پچھلے سال ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھا رہی تھی وہاں ایک ٹیچر نے بتایا کہ اسے ڈسٹ الرجی ہے‘ جلد پر بھی اور آنکھوں میں بھی‘ وہ آنکھوں میں سرمہ بھی نہیں لگا سکتی۔ جلد پر عرق گلاب بھی استعمال نہیں کرسکتی‘ جلد پر موٹے مٹے دانے نکلتے ہیں۔ کسی ڈاکٹر کے علاج سے آرام نہیں آتا جلد پر تیل سا رہتا ہے۔ شوگر ہے زیادہ دیر کھڑی نہیں ہوسکتی۔ شوگر لو ہو جاتی ہے چکر آنے لگتے ہیں ڈاکٹر بدل بدل کر ٹھک چکی ہوں‘ فائدہ نہیں ہوتا مجھے کچھ بتائو۔ میں نے یہی نوافل بتا دیئے کہ دو نوافل حضرت بی بی فاطمہؓ خاتون جنت کی روح کو ہدیہ کرو اور دو نوافل شہداءؓکربلا کی روحوں کو ہدیہ کرکے گڑگڑا کر دعا مانگو اس نے ایسا ہی کیا۔ یہ عمل کرنے کے بعد وہ بہت خوش تھی کہ جو مسئلہ کہیں سے حل نہیں ہوتا تھا وہ ان نوافل سے حل ہوگیا۔الحمدللہ!
مظلوم کی آہ:میرے ایک عزیز کی والدہ کو ان کے میکے والوں کی طرف سے ترکہ ملنا تھا۔ ان کی والدہ کے والد لوگ چار بھائی تھے۔ تین بے اولاد فوت ہوگئے تھے اور چوتھے یعنی میرے عزیز کے نانا کے صرف دو بچے تھے‘ میرے عزیز کے نانا کے صرف دو بچے تھے میرے عزیز کی والدہ اور ان کے ایک بھائی بھی بے اولاد تھے۔ میرے ان عزیز کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی دو بیٹیاں ہیں۔ وہ انہیں جیسے مرضی دے میں اپنے چچا تایا کی زمین سے اپنا حصہ لے لیتی ہوں لیکن ان خاتون کی بھتیجی کا خیال تھا کہ ساری زمین اسے ملنی چاہیے اس سے نے اپنے میاں کے ساتھ مل کر ہر طریقے سے زمین اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی تعویذ، دھاگہ، حیلے بہانے سب کیا۔ اس کی چھوٹی بہن کی سسرال اسے تنگ کرتی تھی کہ میکے سے زمین لے کر آئو۔ بڑی بہن اپنے خاوندکے ساتھ باپ کے گھر پر قابض ہوچکی تھی۔ ماں باپ کی وفات کے بعد وہ مالک کل بن بیٹھی تھی۔ اس دوران میری یہ عزیزہ بھی فوت ہوگئیں ان کی اولا د یں تین بیٹیاں اور تین بیٹے تھے۔ان کے سب سے بڑے بیٹے نے سوچا کہ انہیں اپنا حق لینا چاہیے کیونکہ ان کی ایک بہن کے حالات برے تھے۔ وہ ریٹائرڈ گورنمنٹ سرونٹ تھے۔ وہ اسلام آباد میں رہتے تھے۔ جہاں پر زمین تھی اس شہر میں قریب ہی ہوائی اڈا بنا تھا۔ اس لیے زمین ایک دم بہت مہنگی ہوگئی۔ اس زمین کو ان خاتون کی بھتیجی نے زمین کو بیچ دیا اور اپنے والد کے گائوں میں آکر اور زمین خریدلی تاکہ (خ) کے بیٹے زمین نہ لے سکیں (خ) کے بیٹے ’’ن‘‘ نے زمین لینے کی تگ و دو کی اس دوران ’’ن‘‘ کی بیوی سلمیٰ کے عزیز ’’ر‘‘ نے کچہری میں ’’ن‘‘ سے کہا کہ میں آپ کو زمین کا مقدمہ جیت کر دے دیتا ہوں۔ زمین ملنے کے بعد مجھے آدھی زمین دے دینا۔’ن‘ نے سوچا کہ میں اتنی دور پیشیاں بھگتنے مشکل سے آسکوں گا۔ اس نے وکیل سے بات کرنے کے بعد کیس اس کے حوالے کردیا۔ ادھر(ج)کو پتا چلا تو وہ وکیل سے ملی۔ اسے پتہ چلا کہ حق داروں کو زمین مل جائے گی’ج‘ اور اس کے خاوند نے وکیل سے ڈیل کی کہ ’ن‘ مقدمہ نہ جیت سکے وکیل نے پیسوں کا مطالبہ کیا اور وہ (ج) سے بھاری رقم لے کر مان گیا کہ وہ کاغذات میں ایسی ردوبدل کرے گا جس سے ’ن‘ دوبارہ عدالت میں زمین کا مقدمہ نہیں کرسکے گا۔ یوں ’ن‘ سے وکیل نے غلط بیانی سے کام لیا ’ن‘ کو بہت رنج تھا کیونکہ ایک بھائی فوت ہوچکے تھے۔ ’’ن‘‘ کا خیال تھا کہ بہن اور بھائی حصہ لینے سے خوشحال ہو جائیں سب بہن بھائیوں نے انہیں مختار بنایا تھا۔ ’’ن‘‘ پانچ وقت کے نمازی اور حلال و حرا م کا خیال رکھنے والا بندہ ہے۔ ڈاڑھی وغیرہ نہیں ہے، نہ لمبی عبادات ہیں بس آہ ہی نکلی تھی۔ کچھ عرصے بعد وہ نظام اس وکیل کے ساتھ چلا کہ دل کانپ جاتا ہے۔ اس کے دونوں بیٹے یکے بعد دیگرے مرگئے خود غنڈوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ بیوی مرگئی، شہرکے بدمعاش دشمن بن گئے بہت بڑا گھر ویران پڑا ہے ایک بہو اپنے بچے ان بدمعاشوں سے چھپاتی مختلف شہروں میں پھر رہی ہے کہ وہ بدمعاش کہتےہیں کہ اس کی نسل ختم کرکے چھوڑنی ہے۔ آج تقریباً اسی ایکڑ زمین وسیع بنگلہ ویران پڑا ہے اور گھر کے مکین تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔ یہ سب ’’ن‘‘ کے ساتھ دھوکہ کرنے کے بعد ہوا ہے۔ استغفرللہ!
تسبیح خانہ سے ملے دم والے صابن کے فوائد:میں نے اور سب گھر والوں نے دم والا صابن شیخ الوظائف کے حکم سے 17 اپریل 2013ء سے استعمال کرنا شروع کیا۔ جادو نظر بند اور بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔ مجھے بواسیر کی شدید تکلیف ہوئی میں نے دم والا صابن متاثرہ مقام پر باقاعدگی سے لگانا شروع کیا چند بار نہاتےہوئے استعمال کرنے سےبالکل آرام آگیا۔الحمدللہ!
میرے کانوں کے پیچھے عجیب بیماری ہوگئی چھلکے اترتے رہتے پھر خارش ہوئی اور پانی سا بھی نکلتا رہتا۔ مجھے بہت تکلیف تھی کان وضو کرتےہوئےبہت دکھتے تھے۔میںنے نہاتے ہوئے کان کے پیچھے باقاعدگی سے دم والا صابن لگانا شروع کردیابہت آرام محسوس ہوا۔ الحمدللہ۔
مرہم سکون:میرے بھائی کو چنبل کی شدید تکلیف ہوئی دائیںپائوںپر خارش ہونی پیپ نکلتی آگے دانے بنتے جاتے یہ ٹانگ تک پہنچ گیا، تیز بخار ہوجاتا، پورے شہر میںاِدھر اُدھر علاج کروائے۔ دوائیاںدم وغیرہ کروائے۔ آرام بالکل نہیںآرہا تھا مجھے سکول میںکولیگ نے بتایا کہ عبقری دواخانہ کی ’’مرہم سکون‘‘ لگائو اور لگاتے ہوئے درود ابراہیمی پڑھتے جائیں والدہ نےمرہم سکون لگاتے ہوئے مسلسل درودپاک پڑھا۔اسےدوادیتے ہوئے بتایا کہ تم بھی اسی ترتیب سے دوا لگانا۔ اس نےایسا ہی کیا۔ ایسا آرام آگیا کہ اب بالکل پتہ ہی نہیںچلتا کہ کبھی یہ بیماری تھی بھی بالکل ٹھیک ہے۔الحمداللہ۔
بھوکے کتے کو کھانا کھلایا اور رزق کی برسات ہوگئی: ہم لوگ2013ء میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی تھیں آپ نے فرمایا کہ اذان اور افحسبتم کا وظیفہ ہر دس منٹ بعد پڑھو۔(طریقہ عمل: سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔) میں اور میری بہن شہر کے ٹاپ کلاس سکولوں میں جاب کررہی تھیں۔ میری بہنوں نے صدقہ دینے سے مجھے روک دیااور میں بھی صدقہ دینے سے رک گئی۔ اکتوبر اور نومبر2013ء میںمیں نے اور میری بہن نے جاب چھوڑ دی۔ ہماری آمدنی کا صرف یہ ہی ذریعہ تھا کچھ جمع پونجی تھی وہ احتیاط سے خرچ کرتے رہے۔ رفتہ رفتہ پیسے ختم ہوتے گئے۔ ہمارا علاج بھی ہورہا تھا آپ نے دوائی کے ساتھ پرہیز بھی بتایا ہوا تھا۔ دوائی کے ساتھ بہت سخت پرہیز تھا جس میں مرچ مصالحہ بند تھا۔ چند سبزیاں اور چند دالیں استعمال کرسکتے تھے۔ دسمبر 2014 میں ہم بہنیں نوکری کی سخت تلاش کررہی تھیں۔ بہت جگہ سی وی جمع کروائی لیکن کام نہیں بن رہا تھا۔ آپ نے فرمایا تھا کہ درس میں ضرور شرکت کرنی ہے۔ میں نے جمعرات کو روزہ رکھا تھا ساتھ میں روٹی اور مونگ کی پتلی دال ڈبے میں ڈال کر رکھی ہوئی تھی کہ روزہ کھول کر کھا لوں گی۔ سٹاپ پر پہنچ کر چنگ چی پر بیٹھنے سے پہلے دیکھا کہ بھوکا کتا ہے وہ کوڑے میں کھانا تلاش کررہا ہے۔ وہ بہت دبلا پتلا اور بھوکا دکھائی دیتا تھا۔ مجھے ترس آگیا۔ میں نے ڈبے میں سے ایک ٹکڑا نکال کر کتے کو ڈال دیا۔ دال اور روٹی ایک ہی ڈبے میں موجود تھی۔ میں نے ٹکڑے کرکے ڈبے میں ڈال کر مکس کی ہوئی تھی۔ اس نے شوق سے کھائی۔ میں نے اور ڈالی وہ کھاتا گیا۔ وہ ساری روٹی کھا گیا۔ یہ میرا پسندیدہ کھانا ہے۔ میں روزے سے تھی۔ چاروں طرف شدید دھند تھی۔ میں بازار کی کوئی چیز پرہیز کی وجہ سے نہیں کھاسکتی تھی۔ خیر میں درس میں آگئی۔ روزہ پانی سے کھولا پاس مالٹا تھا لیکن یہ کھانے سے پیٹ نہ بھرا خیر درس کے بعد میں نے لنگر کھا لیا۔ صرف اتنی سی قربانی سے اگلے چند دونوں میں شہر کے بڑے بڑے سکولوں نے مجھے خود بلاکر بڑی تنخواہوں پر جاب کی آفر کی۔ وہ سکول جہاں بڑی بڑی سفارشوں کے بعد نوکری مشکل سے ملتی ہے۔ ڈی پی ایس میں پرنسپل صاحب نے مجھے کہا کہ بغیر کسی ٹیسٹ یا انٹرویو کے آپ جیسی ٹیچر کی ہمیں ضرورت ہے۔ ایک اور سکول نے مجھے فون کرکے جاب پر آجانے کے لیے کہا۔ میں حیران تھی پھر سمجھ آئی کہ یہ بے زبان کی دعا ہے۔ الحمدللہ۔
شفائے حیرت کی حیرت والی شفاء:میرا گلا خراب تھا آواز بالکل بند تھی۔ میں سکول سے چھٹی نہیں کرسکتی تھی لیکن آواز کے بغیر بچوں کو نہیں پڑھا سکتی تھی۔ مجھے میری کولیگ نے بتایا کہ تم عبقری دواخانہ کا ’’ شفائے حیرت سیرپ‘‘ پانی میں ڈال کر پیئو۔ میں دوائی کھانے سے ہر ممکن طور پر بچتی ہوں لیکن گلاب خراب آواز بند اور بخار بھی تھا۔ خیر مرتی کیا نہ کرتی میں رات کو سونے سے پہلے گرم پانی میں شفائے حیرت ڈال کر چسکی چسکی پیا اور سو گئی صبح میری آواز کھل چکی تھی بخار اتر گیا تھا اور میں بالکل ٹھیک تھی الحمداللہ۔
ہماری ہمسائی کے کان میں شدید تکلیف تھی ڈاکٹروں سے بہت علاج کروائے لیکن آرام نہیں آرہا تھا کوئی کہتا کہ اندر پھنسی ہے اس کا منہ کان کے نیچے سے سوچا ہوا تھا۔ اس نے دم کروائے لیکن آرام نہ آیا۔ گرمیوں میں رمضان کی دوپہر تھی۔ میں عبقری میں پڑھا تھا کہ انمول خزانہ نمبر ایک اوّل آخر درود پاک کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی کان پر لگانے کا کہا۔ درود پاک طاق تعداد میں اور انمول خزانہ تین بار اور پانی متاثرہ مقام پر لگانا ہے۔ اس نے کچھ دیر کیا اسے آرام آگیا۔ الحمدللہ!
خدمت کی برکت: ہم بہنیں تسبیح خانہ میں تھوڑی سی خدمت کرلیتی ہیں الحمداللہ ۔ نومبر 2016کے اجتماع سے پہلے جو بڑی باجی ہیں(انتظامیہ میں) نے فرمایا کہ سب لوگ جمعرات کو عصر کی نماز تسبیح خانہ میں پڑھیں۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے میں نےسوچا کہ جب آپ کا حکم ملا ہے اسی وقت حاضر ہونا چاہیے۔ لیکن عجیب بات یہ ہوئی کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو میں نے دیکھا تسبیح خانہ کچن والے فلور پر میں ہوں ایک اور خدمت والی بہن لوگوں کے جوتے سنبھالتی پھر رہی ہے اور ایک بزرگ فرما رہے ہیں جلد پہنچومہمان آگئے ہیں۔ پھر کوئی آواز کہہ رہی ہے کہ یہ ابو ہیں اور ان کی قبر میں سکون ملتا ہے یا درجے ملتے ہیں۔ شاید حقیقت میں میرے والدفوت ہوچکے ہیں۔ لیکن صبح اٹھنے کے بعد میں نے سوچا کہ یہ شکل و صوت میرے والد کی نہیں ہے۔ نہ میرے نانا یا دادا کی ہے شاید پہلی نسلوں کے کوئی بزرگ ہوں گے جن کو مرنے کے بعد ہماری ٹوٹی پھوٹی خدمت سے فائدہ ہورہا ہے الحمد اللہ۔لیکن میں بدھ کو نہ آئی کہ باجی نے تو جمعرات کو آنے کے لیے کہا ہے۔
سب کہتے ان بہنوں کی شادیاں نہیں ہوسکتیں مگر یہ کیا ہوا؟: ہماری والدہ پر جادو کی وجہ سے رشتوں میں شدید رکاوٹ تھی۔ آپ نے بھی فرمایا تھا کہ رشتے بنتے بنتے ٹوٹ جاتے ہیں۔ ہم لوگوں نے وظائف پڑھے لیکن ابھی رشتے نہیں ہو رہے تھے میری چھوٹی بہن (ع) کو جب آپ نے روحانی دم کروانے کے لیے فرمایا تھا تو اس نے رشتے کی نیت کرلی۔ اس نے نومبر، دسمبر، جنوری میں تین دم ہی نیت کرکے کروائے تھے۔فروری میں ایک بہت مناسب رشتہ اللہ پاک نے بھیج دیا الحمدللہ۔ پھر خرچ کا مسئلہ تھا۔ الحمدللہ لڑکے والے سامان وغیرہ نہیں مانگ رہے تھے۔ شیخ الوظائف سے استخارہ کروایا‘ آپ نے فرمایا کہ بالکل رشتہ مناسب ہے۔ اب مسئلہ خرچ کا تھا۔ بہن نے توجہ دھیان سے انمول خزانہ نمبر ایک صبح و شام اکیس بار سورئہ کوثر صبح و شام 129 بار توجہ دھیان سے پڑھا اور ہر وقت سورئہ قریش کھلی پڑھی اللہ نے غیب سے سارا نظام چلایا بہترین ہوٹل میں کھانے کا بندوبست ہوا، ضروری سامان لے کر رخصت ہوئی سب حیران تھے اور حیران ہیں وہ سارے لوگ جو ہم بہنوں کے بارے میں کہتے تھے کہ ان کی شادیاں نہیں ہوںگی، نہیں ہوسکتیں وغیرہ لیکن صرف اعمال کی برکت سے اللہ پاک نے اپنا کرم کیا۔ الحمدللہ۔
میرے ضدی بہنوئی کی ضد:میرے بہنوئی انتہائی ضدی تھے انہیں دنیا کی کوئی طاقت سگریٹ نہیں چھڑا سکتی تھی۔ وہ دن رات سگریٹ پیتے تھے۔ بہت دیر تک واش روم میں گھس کر سگریٹ پیتے تھے۔ ان کی والدہ تنگ آچکی تھیں۔بہن نے بہنوئی کی سگریٹ چھڑوانے کیلئے یَامَانِعُ پڑھنا شروع کردیا۔ صرف تین ماہ میں بہت فرق ہے۔ تقریباً سگریٹ ختم ہوچکے ہیں۔ اگر دوست کہتے ہیں تو بھی وہ کہتے ہیں کہ میں سگریٹ چھوڑ رہا ہوں اور مکمل چھوڑنا چاہتا ہوں۔ الحمدللہ۔
میں نے سکول میں تیسری کلاس کےL.N.D ٹیسٹ کی تیاری کے لیے Tab خریدا ۔ بھائی نے اس میں L.N.D پروگرام ڈائون لوڈ کردیا۔ بچوں نے استعمال کرنا شروع کردیا۔ کچھ دن کے بعد پروگرام نے کام کرنا بند کردیا۔ میں پریشان تھی کہ اگر یہ ٹھیک کروانے کے لیے لے کر جائوں گی تو خرچ ہوگا پھر میں نے اوّل و آخر درود پاک کے ساتھ سورئہ قریش 41 بار پڑھ کر دم کرنا شروع کردیا۔ کچھ دن بعد میں نے Tab آن کرکے LND ٹیسٹ آن کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔ اس پر میسج آرہا تھا کہ پروگرام ختم ہوچکا ہے لیکن اب بالکل ٹھیک تھا۔ الحمد للہ۔
قے کے لیے: اگر ہم بہن بھائیوںمیں سے کسی کو اُلٹیاں لگ جاتیں تھیں تو والدہ صاحبہ ہم لوگوں کے بازو پٹیوں سے باندھ دیتی تھیں جنہیں بازئوں کی مچھلیاں کہتے ہیں اور ہم لوگ پنجابی میں ڈولے کہتے ہیں الٹی فوراً رُک جاتی تھیں۔
جن کی الٹیاں کسی صورت نہیں رکتیں ان کیلئے قہوہ:میری چھوٹی بہن کو بہت اُلٹیاں لگتیں تھیں جو کسی صورت نہیں رکتی تھیں پندرہ دن بعد اس کا برا حال ہوتا تھا۔ ہماری ہمسائی نے ایک قہوہ کا نسخہ دیا بلکہ بہن کو قہوہ بناکر پلادیا۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ ایسا قہوہ ہے جس سے ان لوگوں کو آرام آجاتا ہے جنہیں ہسپتال میں داخل ہوکر بھی آرام نہیں آتا۔ واقعی ہم نے بھی آزمایا ۔ھوالشافی:پودینہ خشک یا سبز چند پتیاں، چھوٹی اور بڑی الائچی چند دانے، دار چینی چھوٹا ٹکڑا، چائے کی پتی تھوڑی سی، سونف تھوڑی سی ان سب چیزوں کا قہوہ پکا لیں اور بعد میں لیموں آدھا ٹکڑا نچوڑ کر پی لیں۔ ان شاء اللہ اُلٹیاں‘ دست‘ بدہضمی کیسی ہی کیوں نہ ہو فوراً آرام آجاتا ہے۔اگر پودینہ خشک ہے تو ساری چیزیں اکٹھی ڈال کر پکائیں۔ اگر سبز ہے تو چولہے سے اتارنے سے تھوڑی دیر پہلے قہوہ میں ڈالیں۔ ان شاء اللہ مریض بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ سردیوں میں میر ےبہنوئی کو ٹھنڈ لگ گئی شدید بیماری تھی اُلٹیاں کسی صورت رک نہیں رہی تھیں بہن نے فون کرکے یہ نسخہ پوچھا اور پھر بنا کر انہیں دیا ایک دفعہ دینےسے ہی آرام آگیا۔ الحمدللہ!
میرا بہت بڑا مسئلہ تھا میں نے جب سے ہوش سنبھالا تھا میری ریڈنگ پاور اچھی تھی۔ گائوں میں بچپن میں لاٹری میں بچوں کی مختلف چیزیں نکلتی تھیں دکاندار ان پڑھ تھا۔ اسے پتہ تھا کہ میں پڑھ لیتی ہوں۔ وہ پوچھتا تھا ’’گڈی کہیہ نکلیا اے‘‘ (گڑیا پڑھ کر بتاؤ کیا انعام نکلا ہے؟)میں پرچی پڑھ کر بتاتی۔ ذرا بڑی ہوئی تو کہانیوں والے رسالے لے آئی اور پڑھتی۔جیب خرچ سارا اسی رستے پر جاتا۔
میرے والد صاحب اس کے بہت خلاف تھے وہ میرے رسائل جلا دیتے پھاڑ دیتے لیکن میں باز نہیں آتی تھی گھر میں پڑھنے کے لیے وقت نہیں دیا جاتا تھا میں شدید گرمی میں لحاف میں گھس کر گرمیوں کی راتوں میں لائٹ جانے کے بعد لالٹین کی روشنی میں کہانیاں پڑھتی تھی۔ میں کہانیاں، رسائل چوری کرکے پڑھتی تھی۔ غرضیکہ کہیں بھی کوئی اخبار رسالہ پڑھنے والے کوئی چیز ہوتی میرا ایک ہی مشن ہوتا کہ میں یہ اٹھا کر کسی طرح پڑھ لوں۔ بس ایک خرابی تھی کہ میں دینی کتب نہیں پڑھتی تھی۔ مجھے واش روم میں جاکر پڑھنا پڑھتا تھا ٹانگیں سوج جاتی اور رسائل پڑھتی اور پڑھتے ہوئے مجھے گرمی سردی بھوک پیاس کا احساس نہیں ہوتا۔مجھے گرمی بہت لگتی ہے لیکن اگر میرے پاس کہانی ہوتی جتنی مرضی گرمی ہوتی لائٹ چلی بھی جاتی مجھے پڑھتے ہوئے بالکل پسینہ نہیں آتا تھا۔ میں صبح سے شام تک اور رات بھر پڑھ سکتی تھی بس مارے باندھے نماز پڑھتی تھی۔پھر ٹی وی دیکھنے فلمیں دیکھنے کا بھی عیب تھا۔ اس سلسلے میں نیک راہوں والی کہانیاں یا ٹی وی پروگرام نہیں ہوتے تھے زیادہ تر گندگی ہی ہوتی تھی میری بہن مجھے اکثر کہتی تھی کہ تم کبھی یہ چھوڑ دو گی میرا جواب ہمیشہ نفی میں ہوتا تھا۔ کیونکہ ایک راستے پر لگ کہ میرے لیے وہ راستہ چھوڑنا تقریباً ناممکن ہوتاہے اور پھر یہ رستہ تو میں چھوڑنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ شہر میں بک سٹال والوں سے اتنی واقفیت تھی کہ اگر کبھی سو پچاس روپے کم ہوتے تھے تو وہ کہتے تھے۔ ’’چلو کوئی گل نئیں گھر والی گل ہے فیر آجان گے‘‘ (یعنی چلو کوئی بات نہیں ‘ گھر والی بات ہے پھر پیسے آجائیں گے)میں اکثر شاپر بھر بھر کر رسالے ڈائجسٹ لاتی تھی۔ عبقری 2006 میں اسی طرح رسالے خریدتے ہوئے نومبر کا شمارہ ایک دکاندار نے کہا کہ یہ نیا رسالہ آیا ہے میں نے لے لیا لیکن مجھے پڑھنے کی توفیق نہ ہوئی خیر دسمبر 2012ءمیں میری کولیگ نے شیخ الوظائف سے علاج کروانے کا مشورہ دیا۔ شیخ الوظائف کے پاس 17 اپریل 2013 میں حاضر ہوئیں آپ نے کچھ اور اعمال دیئے اور ساتھ میں اذان افحسبتم کا وظیفہ ہر دس منٹ کے بعد پڑھنے کا فرمایا۔ بہت فائدہ ہوا لیکن میری وہی حرکتیں‘ انٹر نیٹ پر آپ کے درس لگاتی لیکن وہی کہانیوں کی تلاش اور وہ پڑھتے پڑھتے مارے باندھے وظیفہ پڑھتی 30 ستمبر2013ء کودوبارہ ملاقات تھی آپ نے مرض کو بھانپ کر کالے کپڑے پر بیٹھ کر لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِپڑھنے والا عمل دیا۔ ساتھ میں انڈے والا عمل بھی دیا۔ معجزہ ہوگیا۔ آپ کی دعا سے ، میرا دل رسائل اور ڈائجسٹوں سے اُتر گیا ورنہ پہلے میں سٹال پر دیکھ کر کسی صورت نہیں رہ سکتی تھی۔ چاہے میرے پاس کرایہ نہ ہوتا پر میں وہ ضرور خریدتی اور پڑھتی تھی۔ اب تو خود لکھنی شروع کردی تھیں جو ہفتہ وار میگزین اور ماہنامہ ڈائجسٹوں میں چھپی بھی تھیں لیکن اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں میں وہ ساری چیزیں رحمتیں برکتیں اپنی شان کے مطابق عطا فرمادے جس کی آپ چاہت رکھتے ہیں۔ مجھے اس آگ کے گڑھے سے بچا دیا۔ ورنہ میں اپنے وقت کے غلط استعمال کا کیا‘ جواب دیتی۔ ابھی بھی بہت سے عیبوں میں مبتلا ہوں‘ میرے دماغ میں مختلف کہانیاں گھومتی رہتی ہیں اور مجھے بار بار اس سوچ سے دامن بچانا پڑتا ہے لیکن صد شکر کہ رسالوں اور کہانیوں والا نشہ چھوٹ گیا ہے۔ ورنہ آپ جب درس میں فرماتے تھے کہ میں کہانیاں پڑھا کرتا تھا اور مرشد نے چھڑوا دی ہیں تو میرے اندر کا نفس بدتمیزی سے جواب دینا ’’لوجی انہوں نے تو ولی بننا تھا میں تو ایک عام سے گناہگار بندی ہوں‘ میرا ان کا کیا مقابلہ‘‘ لیکن اب بہت بہتری ہے الحمد للہ! اللہ پاک میری قوتیں اور صلاحیتیں جو اس نے امانت کے طور پر دی ہیں خیر کے راستوں پر لگوا دے جس سے قیامت کے دن مجھے شرمندگی نہ اٹھانی پڑے اور نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں مل جائے۔ آمین!
ہمارے خاندان کو کوئی بددعا ہے شاید؟:ہمارے خاندان میں کوئی بددعا ہے شاید میری پھوپھی کو 1971ء میں طلاق ہوئی جب طلاق بہت بڑا دھبہ تھی ۔ پھر میں نے والد کی ‘ تایا کی‘ چچا کی ازدواجی زندگی عجیب بے چینی والی دیکھی ہے۔ میری 2 پھوپھیاں بچپن میں فوت ہوئی تھیں۔ 2 شادی کے بعد جوانی میں فوت ہوئی تھیں پھر چچا تاتا کی بٹیاں مسائل میں تھیں ہمیں الحمد للہ! اللہ پاک نے تسبیح خانہ سے جوڑا ‘پھر آنکھیں کھلیں کہ ’’ نسلوں کے ساتھ کرے کوئی بھرے کوئی والا معاملہ بھی ہوتا ہے۔ اللہ کی توفیق سے میں نے اپنے آبائو اجداد کے لیے استغفار کرنا اور چھوٹے بچوں سے کروانا شروع کیا۔ الحمدللہ!16 ستمبرکو بہن کی شادی راولپنڈی میں تھی۔ اس سے پہلے ہم لوگ اور میری بہن بہت مشکل سے درس میں شرکت کے لیے آئے۔ چھوٹا بھائی سعودیہ سے آیا ہوا تھا وہ اللہ والوں کے پاس جانے کی توفیق سے محروم ہے وہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا ہم نے سوچا کہ درس سے ہو آئیں۔ وہ رات کو دیر سے گھر آتا ہے۔ اس وقت تک ہم واپس آجائیں گے لیکن چھوٹا بھائی جلدی آگیا اس نے آکر طوفان اٹھا دیا‘ کہاں گئیں ہیں؟ کیوں گئیں ہیں؟ میں شادی میں شرکت نہیں کروں گا۔ ویسے تو گھر میں وہ خرچہ وغیرہ نہیں دیتا لیکن بہن کی شادی کے لیے لاکھ روپے تک دیئے ہوئے تھے۔ اس نے ان روپوں سے خریدی ہوئی ساری چیزیں جمع کیں اور ماچس سے آگ لگانے کے لیے تیار ہوکر بیٹھ گیا جب ہم لوگ واپس گھر گئیں‘ گھر میں طوفان اٹھایا ہوا تھا اس نے ہمیں خوب گالیاںدیں‘ توڑ پھوڑ کی۔ ’’میں شادی میں شرکت نہیں کروں گا‘‘ سب رشتہ داروں کو تم لوگوں کے کالے کرتوت بتائوں گا وغیرہ وغیرہ ۔میں نے سورئہ قریش 41 بار اوّل و آخر تین تین بار درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا اور اس کے بائیں سینے پر دل کے مقام پر تصور میں دم کرنا شروع کردیا‘ کرتی رہی‘ کرتی رہی‘ رفتہ رفتہ وہ ٹھنڈا پڑگیا۔ پہلے سب چیزوں کو گٹھڑی بناکر جلانے کے لیے تیار بیٹھا تھا۔ جونئے کپڑے وغیرہ تھے، پہلے چیزیں چھوڑیں پھر کہنے لگا نہ سوئوں گا نہ سونے دوں گا۔ پھر پڑھتی رہی پھر وہ سو گیا اور ہم لوگ بھی سو گئیں۔ پھر اس نے میرے لیے موبائل خریدا تھا لیکن اب کہہ رہا تھا نہیں دوں گا۔ توڑ کر پھینکوں گا۔ میں نے اس کی نیت کرکے پڑھا اگلے دن بالکل پرسکون ہوکر اس نے وہ موبائل مجھے دے دیا اور آج کل میں اس پر درس سنتی ہوں۔ الحمدللہ۔
میں نے اتوار کو مشین لگائی واشنگ کرتے ہوئے پاس موبائل پر درس بھی سن رہی تھی کچھ دیر بعد آواز آنا بند ہوگئی۔ بڑی پریشانی ہوئی، ٹھیک کروانے جائوں گی پیسے خرچ ہوں گے، خیر اللہ کا نام لے کر سورئہ قریش اوّل و آخر درود پاک تین تین بار پڑھ کر موبائل پر دم کرنا شروع کیا۔ موبائل کچھ دیر دھوپ میں رکھا، کام کرکے چھت پر گئی موبائل دوبارہ آن کیا آواز بالکل ٹھیک آرہی تھی۔ الحمدللہ۔
اللہ سے باتیں: ہر دعا پر وظیفہ بہت متبرک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے‘ اس کے پیارے نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے نکلا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے اللہ کا کلام برحق ہے لیکن اگر خاص کیفیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے باتیں نصیب ہو جائیں تو کام نقد بن جاتا ہے۔ میرا ٹیچنگ کورس کا پیپر تھا پہلے مجبوری کی وجہ سے میں یہ پیپر نہیں دے سکی تھی۔ اب سپلی دینی تھی، گھر میں بڑے بھائی نے طوفان اٹھا دینا تھا، غرض بڑی مجبوری تھی میں حاجت روک کر گھر سے نکلی تھی امتحان سنٹر ایک بہت پرانا سکول ہے جس کی عمارت ایک سوا ایک سال پہلے سکھوں کے زمانے کی بنی ہوئی ہے میں نے پہلے وہ عمارت نہیں دیکھی تھی۔ جب میں سنٹر میں پہنچی توحاجت زوروں پر تھی میں نے بہت جگہ تلاش کی کئی لڑکیوں سے پوچھا کہ واش روم کدھر ہیں سب نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ پہلی بار آئے ہیں ہمیں علم نہیں ہے۔ خیر میں تلاش کرتے کرتے عمارت کی پچھلی جانب چلی گئی۔ سنسان جگہ جہاںکیکر کے جھنڈ تھے جن پر بڑے بڑے مضبوط جالے لٹک رہے تھے۔ میں جگہ ڈھونڈ رہی تھی جو نہ ملی اور مجھ سے حاجت خطا ہوگئی پھر جو دیکھا تو وہ ایک بہت پرانے کمرے کی دہلیز تھی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔ سر پر شری کا درخت تھا اس کے پتے باریک ہوتے ہیں لکڑی نازک اور بیج پھلیوں میں ہوتا ہے۔ والدہ کہتی تھیں کہ اس پر سایہ ہوتا ہے ناپاکی برداشت نہیں کی جاتی اس کے آس پاس مجھے محسوس ہوگیا کہ خطا ہوچکی ہے میں نے دل کی گہرائیوں سے اللہ کو پکارا، اللہ بچا لے میں کسی مصیبت میں نہ پھنس جائوں۔ میں پیپر دے کر گھر واپس آگئی کچھ محسوس نہ ہوا پھر میں دل میں اللہ کو دکھڑے بیان کرتی رہی۔ رات کو خواب میں دیکھا کہ کوئی مخلوق ہے جس کا قد زمین سے آسمان تک ہے اور اس کا وجود مشرق سے مغرب تک پھیلا ہوا ہے بڑی ہیبت ناک آواز میں کہہ رہا ہے تیری قسمت اچھی تھی جو بچ گئی ورنہ تو اغواء ہوتی اور زمین اور آسمان کے درمیان معلق کردی جاتی تیسرے وجود کا کہیں نشان نہ ملتا۔ لیکن میں محض اللہ سے دعا کرنے کی وجہ سے بچ گئی۔ مجھے اس وقت واش روم کی دعا نہیں آتی تھی اب تو آتی ہے اور الحمد اللہ پڑھتی بھی ہوں۔
آخر میں بہت معذرت اگر کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو تو معاف کردیں اللہ پاک آپ کو آپ کی نسلوں اور ساتھیوں کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے (آمین)(بندی خدا‘ گوجرانوالہ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 237 reviews.