Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

شاہ عزیز اللہ غزنوی رحمتہ اللہ علیہ کے مستند وظائف سفلی اور گندے علم سے حفاظت اگر کسی شخص کو یہ شبہ ہو کہ اس پر سفلی یعنی گندہ علم کرایا گیا ہے یا آئندہ دشمن گندہ علم کرا کے نقصان پہنچائے گا تو اس سے حفاظت کےلئے ضروری ہے کہ انسان نماز کی پابندی کرے اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھے۔ نوافل کی کثرت رکھے ‘ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ آیت الکرسی اور تین تین بار قرآن پاک کی آخری دونوں سورتیں مکمل (قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ اور قُل اَعُوذُ بِرَ بِّ النَّاسِo)تین تین بار پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں پر دم کر کے پورے جسم پر پھیر لے اور ہر نماز کے بعد ایک سو (100) بار درود ابراہیمی پڑھے۔ اگر ہر نماز کے بعد درود ابراہیمی پڑھنا مشکل ہو تو بعد نمازِ عشاءپانچ سو بار درودِ ابراہیمی پڑھ لیا کرے۔ اس عمل کے ساتھ ساتھ ہر وقت پاک رہے اور باوضو رہنے کی کوشش کرے اگر وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کر لے۔ ایسا کرنے سے انشاءاللہ تعالیٰ سفلی جادو اور گندے علم سے محفوظ رہے گا۔ دل سے ڈر ‘ خوف‘ بزدلی اور گھبراہٹ دور کرنا بعض لوگوں کے دل میں بلا وجہ ڈر خوف پیدا ہوتا ہے‘ طرح طرح کے وسوسے‘ بزدلانہ خیالات اور وہم دل میں بزدلی اور گھبراہٹ پیدا کر دیتے ہیں۔ ایسا آدمی ہر طرح سے لائق اور قابل ہونے کے باوجود کسی کام کانہیں رہتا۔ پریشانیاں قدم قدم پر رکاوٹ بنتی ہیں۔ بے جا ڈر‘ خوف اس کو کسی سے بات کرنے اور کسی جگہ جم کر کام کرنے سے روکتا ہے۔ بعض مرتبہ زنا کاری‘ عیاشی اور گناہوں کے سبب بھی آدمی بزدل بن جاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ گناہوں سے سچے دل سے توبہ کرے اور ہر وقت پاک صاف اور با وضو رہنے کی کوشش کرے اور نماز با جماعت ادا کرے۔ دل سے ڈر خوف نکالنے کےلئے روزانہ با وضو تین سو ساٹھ (360) بار یہ کلمات پڑھیں۔ یَاسَلَامُ یَاحَفِیظُ یَا قَوِیُّ یہ کلمات ہمیشہ پڑھنے سے انشاءاللہ تعالیٰ دل سے ہر قسم کی بزدلی دور ہو گی۔ ڈر خوف نکل جائے گا۔ پڑھنے میں ناغہ نہ کریں۔ ناکامیوں سے کامیابی کی طرف بعض مرتبہ انسان ہر طرح سے موزوں اور لائق ہوتا ہے۔ اس کی صحت ‘ اس کا دماغ ‘ اس کی علمی قابلیت اور اس کا ہنر اس قابل ہوتا ہے کہ ہر شخص اسے آنکھوں پر بٹھائے۔ اس کی قدر کرے اور اس کے کام سے خود بھی فائدہ اٹھائے اور اس شخصیت کو بھی فائدہ پہنچائے لیکن بد قسمتی سے سب خوبیوں کے باوجود ایسا شخص تنگدست ‘ بھوک سے نڈھال اور پیسے پیسے سے محتاج ہوتا ہے۔ جہاں قدم رکھتا ہے ناکامی ہوتی ہے‘ جہاں امید باندھ کر جاتا ہے صاف جواب مل جاتا ہے۔ ایسی صورت میںبعض لوگ ذہنی مریض بن جاتے ہیں یا احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پھر آخر میں تنگ آ کر خود کشی کر لیتے ہیں۔ خود کشی سخت گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایسے شخص سے سخت ناراض ہوتے ہیں۔ لہٰذا ایسی حرکت سے باز رہنا چاہیے۔ایسے شخص کوچاہیے کہ گناہوں سے توبہ کرے۔ نماز با جماعت کی پابندی کرے۔ ہر وقت با وضو اور پاک و صاف رہنے کی کوشش کرے۔ جب گھر سے نکلے با وضو نکلے اور بعد نمازِ عشاءتین سو ساٹھ (360) مرتبہ یَامَالِکُ اور بعد نمازِ فجر تین سو ساٹھ(360) مرتبہ یَامَجِیدُ پڑھا کرے۔ دونوں عمل کے اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار ضرور پڑھے۔ یہ عمل تین چلے مسلسل بلا ناغہ کرے( یعنی ایک سو بیس دن) انشاءاللہ تعالیٰ رحمتِ حق کے دروازے کھل جائیں گے‘ باعزت روزگار ملے گا‘ رزق میں برکت ہو گی‘ دل و دماغ سے نا امیدی کی بیماری نکل جائے گی۔ رزق میں برکت قرضہ ہونے کی صورت میں حوصلہ ہارنے کی ضرورت نہیں بلکہ رب کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت ہے۔ اسی کے قبضے میں ہر قسم کے خزانے ہیں۔ رزق کا مالک بھی وہی ہے جب وہ راضی ہو جائے گا تو رزق بھی خوب ملے گا۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کےلئے یہ عمل ضروری ہے۔ نماز کی پابندی کی جائے۔ با جماعت نماز کی ادائیگی میں اللہ تعالیٰ کی رحمت زیادہ متوجہ ہوتی ہے۔ ہر نماز کے بعد ایک سو (100) بار پڑھیں۔ اَستَغفِرُ اللّٰہ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّ اََتُوبُ اِلَیہِ۱ نماز فجر کے بعد ایک سو (100)بار پڑھیں۔ الٓمَّo اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ(آل عمران:1,2)عشاءکی نماز کے بعد یہ کلمات تین سو ساٹھ (360) بار پڑھیں۔ یَااَللّٰہُ یَارَزَّاقُ یَاوَاسِعُ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ضرور پڑھیں۔ یہ عمل بلا ناغہ ہمیشہ کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ رزق میں برکت ہو گی‘ قرض سے نجات ملے گی۔ نظر بد کا علاج بعض مرتبہ بچوں کو نظر لگ جاتی ہے جس کے سبب وہ بیمار ہو جاتے ہیں یا کھانا چھوڑ دیتے ہیں یا بعض مرتبہ الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں اور بچہ چڑ چڑا اور بد مزاج ہو جاتا ہے۔ نظر بد کے لئے یہ عمل بہت موثر اور مفید ہے ۔سات سرخ مرچ لے کر ہر ایک مرچ پر سات مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دم کر کے مریض کے اوپر سے سات مرتبہ اتار کر آگ میں جلا دیں۔ سات مرچ پر سات مرتبہ کے حساب سے یہ آیت انچاس (49) مرتبہ پڑھی جائے گی ۔ وہ آیت یہ ہے۔ سَلٰم قف قَولاً مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍ (یٰسین:58)جب مریض نظر بد کا شکار ہو گا تو مرچیں جلنے سے دھسک (دھانس) یعنی چھینکیں وغیرہ نہیں آئیں گی۔ جب تک مرچ سے جلنے سے دھسک نہ آئے برابر یہ عمل جاری رکھیں۔ عمل زیادہ سے زیاد ہ سات دن تک کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 939 reviews.