Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معاشرے کی بدتہذیبی اور عبقری کا پیغام میرے آزمودہ خاندانی طبی ٹوٹکے کسی بھی گھریلو الجھن کے لیے آزمودہ وظیفہ بچوںکے ڈبل نمونیا کا علاج

ماہنامہ عبقری - مارچ 2019

معاشرے کی بدتہذیبی اور عبقری کا پیغام
قارئین عبقری! آپ سب کو دعوتِ فکر اور احساس ذمہ داری قبول ہو۔ عبقری رسالہ آپ بیتی‘ جگ بیتی‘ قصے کہانیوں‘ تجربات اور خیالی قیاس آرائیوں کا رسالہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک مستند اور جامع رسالہ اور اصلاح وتربیت کا پلیٹ فارم ہے اس سے منسلک ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حسن اخلاق سے دوسرے لوگوں کو مستفید کرے اور اپنی اپنی جگہ تبلیغ اسلام کو فروغ دے اور معاشرے کی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ دے۔ آج میں چند بد تہذیبیوں کی نشاندہی کروں گا اور ہم سب کو اپنی اور دوسرے مسلمانوں کی اصلاح کرنی ہے اور اچھی تربیت کو فروغ دینا ہے۔ 1۔ گمشدہ شناختی کارڈ‘ موٹرسائیکل یا گاڑی کی کاپی یا دیگر قیمتی کاغذات اگر مل جائیں تو فوراً نزدیکی پوسٹ آفس میں یا لیٹر بکس میں ڈال دیں۔2۔ ہسپتال‘ کلینک‘ سکول‘ مدرسہ کے نزدیک ہارن اور تیز بیل مت بجائیں۔ 3۔ کوڑاکرکٹ کو گلی میں مقررہ مقام پر ہی ڈالیں۔4۔ چھوٹے بچوں کے ذریعے سگریٹ‘ نسوار‘ پان وغیرہ ہرگز مت منگوائیں۔5۔خواتین کا احترام کریں‘ صرف ماں‘ بیٹی‘ بہن کا رشتہ ملحوظ رکھیں۔6۔ بچوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ مسجد میں لے کر جائیں اور انہیں نماز‘ وضو کا طریقہ سمجھائیں۔ مسجد کی صفائی کروائیں۔7۔ حقوق العباد کا خیال رکھیں‘ ہمیشہ سچ بولیں۔ راستہ سے پتھر سائیڈ پر کردیں۔ 8۔ موٹرسائیکل احتیاط سے چلائیں۔9۔ تعلیم اور اپنے کام پر بھرپور توجہ دیں‘ بے جا موبائل فون ہرگز استعمال نہ کریں۔10۔ قرآنی تعلیمات‘ سنت نبویﷺ پر توجہ دیں سب سے حسن اخلاق سے پیش آئیں کیونکہ اچھا اخلاق اچھے خون کی نشانی ہے۔11۔ اللہ تعالیٰ کا ہر حال میں شکر ادا کریں‘ اس سے شکوہ کسی بھی حال میں ہرگز نہ کریں۔ 12۔ بیکری اور چٹخارے والی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محترم حکیم صاحب اور ماہنامہ عبقری کی پوری ٹیم کو عمرخضری عطا فرمائے اور تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘ کالے اور سفید کوٹ سے بچائے‘ بندے اور منجے(چارپائی) کی محتاجی سے بچائے‘ بُرے وقت‘ بُرے کام‘ بُری صحبت اور بُری نظر سے بچائے۔ اپنے در کی باادب حاضری نصیب فرمائے۔ (ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)
کسی بھی گھریلو الجھن کے لیے آزمودہ وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کی شادی تھی اور ہمارے پاس کچھ موجودہ نہ تھا ‘ ہماری دکانیں تھیں جو کہ سرمایہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم بنا نہ پائے۔ہم سوچ رہے تھے کہ کوئی جائیداد ہوتی تو بیچ دیتے۔ ہم پانچ بہنوں اور امی نے ملکر محمد رسول اللہﷺ کا نصاب(سوا لاکھ) کرنا شروع کردیا‘ رمضان کا مہینہ تھا ہم نے 10 لاکھ بار پڑھا۔ اللہ کے فضل سے غائبانہ طور پر ہماری دکانیں بن گئیں اور ہمیں پتہ بھی نہ چلا اور دکانیں مکمل ہوگئیں۔
-2 میرے چاچا جان پر جب ان کے اپنوں نے جادو کروایا تو میرے چاچا کی قسمت اچھی کہ وہ کسی طرح ماہنامہ عبقری کے دفتر پہنچ گئے۔ جب گھر آتے تو فوراً جادو کااثر شروع ہوجاتا ‘کبھی دادی اماں کو قتل کرنا چاہتے کبھی میرے ابو کو‘ ایک با ر تو ابو کو مارنے کے لیے بندوق لے کر آگئےکہ یہ میری بیوی کو اپنے پاس بلاتا ہے‘ کبھی کہتے وہ رات کو کسی مرد کے ساتھ میرے کمرے میںآکر آواز دیتی ہے‘ مجھے دھمکاتی ہے تو اس کو مارنے کے لئے بندوق لے آئے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں تھا سب جادو کے ذریعے پاگل کرنے کی سازش تھی۔ ہمارے گھر میں ہر وقت سناٹا چھایا رہتا‘ ہر وقت خوف رہتا کہ اب کہیں آنہ جائے شروع میں تو عبقری آکر بھی ٹھیک نہ ہوئے حالانکہ کئی کئی مہینے رہتے تھے پھر کچھ ماہ سے یَاقَھَّارُ کا ورد شروع کیا‘ یوں سال گزر گئے پھر کہیں جاکر جادو ختم ہوا ہم سب نے بھی بہت زیادہ یَاقَھَّارُ اوریَااَرْحٰمَ الرَّاحِمِیْنکا وظیفہ کیا سورۃ بقرہ پڑھ کر تمام گھر میں پھونک مارتے پھر اللہ تعالیٰ نے اس طرح کامیاب کرکے اور دعائوں کے ذریعے ہمیں سکون دیا اور مالی وسائل کی پریشانی کے لئے میرا بھائی اَللہُ الصَّمَدْ کا وظیفہ ہر روز ہر وقت پڑھتا ہے۔ بہت زیادہ انشاء اللہ فائدہ ہورہا ہے۔ کوئی بھی پسند کی چیز خریدنا چاہتا ہے تو اللہ الصمد کا ورد زبان پر ہوتا ہے اور وہ مل جاتی ہے۔ امتحانات کے دنوں میں کتاب کھول کر بھی نہیں دیکھتا (اللہ الصمد) کے وظیفے سے کامیاب ہو جاتا ہے اچھے نمبروں سے۔ مجھے کہتا ہے کتنا کروں وظیفہ (اللہ الصمد) کا میں نے کہا زندگی کا معمول بنالو۔ ہر وقت کھلا پڑھتے رہو جتنا زیادہ پرانا ہوگا۔ اتنی زیادہ تاثیر ملے گی اب اس کی زبان پر ہر وقت جاری رہتا ہے۔ بے شمار فوائد ہیں اس کے انسان حیران رہ جاتا ہے۔ اگر ہمارے گھر میں یا کسی کے گھر میں بھی لڑائی ہو جائے یا ہمارے گلی محلے وغیرہ میں کتنی ہی سخت لڑائی ہو ہم تیسرا کلمہ پڑھ کر پھونک مار دیتے ہیں۔ لڑائی فوراً ختم ہو جاتی ہے ۔ میرے چاچو کا جب مقدمہ چلا اس کی بیوی نے طلاق کے لیے کیا تھا ان کی طرف زور بہت زیادہ تھا۔
میری دادی اماں نے حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْر کا بہت زیادہ وظیفہ یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ کیا اللہ نے اپنے فضل سے مقدمہ میرے چاچا کے حق میں کردیا اور وہ جو رقم بندھوانا چاہتے تھے بیٹی کے نام پر وہ بھی نہ بندھ سکی ۔
-3 آٹھ سالہ نچور:سب سے زیادہ کامیاب وظیفہ جو میری زندگی کا آٹھ سال کا نچوڑ ہے سب سے زیادہ میرے لئے یقین اور فائدہ مند وظیفہ ہر مشکلات کا حل میرے لیے یَااَرْحٰمَ الرَّاحِمِیْن اوراَللہُ الصَّمَدْ بس اس کی کیا تفصیلات بتائوں بہت ہی زیادہ کامیاب بے مثال وظیفہ ہے لیکن اب آپ نے مجھے دوسرا وظیفہ بتایا تھا اس لئے وہ کررہی ہوں۔ یہ کم کردیا ہے کبھی کبھی پڑھتی ہوں۔
میرے آزمودہ خاندانی طبی ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو زندگی، صحت، تندرستی اور خوشیوں والی زندگی دے میں پہلی مرتبہ زندگی میں یہ ٹوٹکے بھیج رہی ہوں جو آزمودہ اور مجرب ہیں۔(1)اگر شیرخوار بچے کو نمونیہ ہو جائے اور اس کی پسلیاں چلنے لگ جائیں۔ مثلاً ڈبل نمونیہ ہو جائے تو شہد والا موم لے کر ایک برتن میں ایک گھونٹ یا دو گھونٹ چائے ڈال کر گرم کرلیں اور اس میں گندم کے دانے کے برابر شہد والاموم لے کر چائے میں ڈال کر گرم کریں جب چائے پگھل کر مکس ہو جائے تو اتار لیں اور نیم گرم بچے کو چمچ کے ساتھ پلائیں اور دن میں دو مرتبہ کریں دو دن پلانے سے ان شاء اللہ آرام آجائے گا میرا آزمودہ ہے۔
(2)اگر تین ماہ سے زیادہ کا بھی بچہ ہو مثلاً 5ماہ یا سال کا موسم سرما میں اکثر چھوٹے بچوں کوباوجود احتیاط کے ٹھنڈ لگ جاتی ہے تو اس کے لیے شہد ایک چمچ اور ایک انڈے کی زردی لے کر سفیدی الگ کرلیں۔ ان کو مکس کرکے دن میں دو دفعہ چٹائیں یا تین دفعہ چٹائیں مثلاً سارا ختم کریں اور یہ عمل رات کو کریں تاکہ بچے کو بستر کی اور ماں کی گرمائش میں زیادہ اثر کرے یہ بھی ٹوٹکہ آزمودہ ہے۔ میرے پانچ بچے ہیں میرے تین بچوں کو جب چھوٹے تھے ڈبل نمونیہ ہوا تھا تو میں نے یہ تینوں ٹوٹکے کیے تھے اور میرے بچے اللہ تعالیٰ کے حکم سے بالکل ٹھیک ہوگئے۔
(3)اگر چھوٹے بچوں کو نمونیہ ہو جائے اور کسی طرح بھی ٹھیک نہ ہورہا ہو چھوٹا بچہ زیادہ دوائیں تو نہیں کھاسکتا تو رات کو ایک پان کا پتا لے کر اس پر سیدھی طرف انڈے کی زردی کو لیپ کر بچے کی پسلیاں پر رکھ کر یعنی دوپتے لے کر انڈے کی زردی کو دونوں پتوں پر لیپ کرکے بچے کی دونوں پسلیوں پر رکھ کراوپر بچے کو قمیض پہنا کر اوپر سے ماں کی قمیض اتروا کر جو اس نے پہنی ہے اُلٹی ہی ہو آگ پر تھوڑا گرم کر کے اس بچے کو باندھ دیں یعنی بچے کے بازو اوپر نکال کر نیچے سارے پیٹ اور پسلیوں پر باندھ دیں اور پھر بچے کو رضائی میں لے کر سو جائے اور صبح کو بچے کو جب دھوپ نکل آئے تو کمرے کے اندر ہی 9، 10بجے یہ پٹی کھولنی ہے۔ انشاء اللہ ایک ہی دن میں آرام آجائے گا‘ ورنہ مزید ایک روز یہ عمل کریں۔ یہ بھی آزمودہ ہے ۔
گرمیوں میں نکلے پھوڑے پھنسیوں کا آزمودہ علاج: ہماری دادی‘ اللہ جنت نصیب کرے ہم چھوٹے چھوٹے تھے ہمیں اچھی طرح یاد ہے ہمیں گرمیوں میں پھوڑے پھنسیاں نکل آتے تھے جو بہت بڑی پھنسی ہوتی تھی وہ دیر سے پکتی ہے اور درد کرتی رہتی ہے تو دادی اماں اس پر پیاز کو درمیان سے کاٹ کر آدھا یعنی دو حصے کرلیتی تھیں پھر اس کی گول گول کٹوری سے جو ثابت نکل آئے اس کو چھوٹے چائے والے چمچ پر رکھ کر اس میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر گرم کرتی جب تیل میں ایک اُبال اٹھتا تھا تو چولہا بند کردیتی تھی۔ اور پھر اُتار کر اس کو پھنسی سی پر الٹا کرکے رکھ دیتی تھی یعنی تھوڑا تھوڑا گرم ہو جتنا برداشت ہوسکے۔ اس کے اوپر پٹی باندھ دیتی تھی رات کو یہ باندھنا ہے۔ جب ہم صبح اٹھتے تھے تو پٹی ہماری ڈھیلی ہوئی پڑی ہوتی تھی اور پیاز کی کٹوری میں سارا ریشہ اور پیپ گند وغیرہ سارا نکلا ہوتا تھا یا پھر گرمائش کی وجہ سے نرم ہوا پڑا ہوتا تھا۔ اس کو آہستہ آہستہ دباکر سارا ریشہ خون وغیرہ نکال دیتی تھیں یوں ہماری بڑی پھنسی سے ایک ہی دن میں جان چھٹ جاتی تھی آپ بھی کرکے دیکھیں انشاء اللہ آپ کو ضرور فائدہ ہوگا۔ آزمودہ ہے فائدہ پائیںاور دعائیں دیجئے۔
خشک کھانسی سے سکون:سردیوں میں اکثر بڑوں کو یابچوں کو بہت کھانسی ہو جاتی ہے کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ساری ساری رات کھانسی کی وجہ سے نیند نہیں آتی۔ خشک کھانسی کیلئے تو ہماری امی ہمارے منہ میں ملٹھی کا 2انچ کا ٹکڑا رکھوادیتی تھی اور وہ ہم چوستے رہتے تھے ایک گھنٹہ کے بعد ہمیں کھانسی سے سکون مل جاتا تھا اور ہم سو جاتے تھے۔ میرا اپنا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے۔ آپ بھی کھانسی کورفع کرنے کیلئے ملٹھی چوسیے اور سکون کی نیند سوئیں۔
ملٹھی اور ہلیلہ سے فائدہ اٹھائیں:اور اس کے علاوہ ہماری امی ہمیں چھوٹی ہلیلہ بھی چوسنے کیلئے دے دیتی تھیں وہ کڑوی ہوتی ہے اس کو بھی منہ میں رکھ کر آہستہ آہستہ چوسنے سے کھانسی ختم ہو جاتی ہے۔ اگر ایک دفعہ میں آرام نہ آئے تو دوسری دفعہ پھر کرلیں ملٹھی اور چھوٹی ہلیلہ سے فائدہ اٹھائیں اور مجھ دکھی کیلئے دعائیں کریں۔ (فہمیدہ گل‘ گوجرانوالہ)
سورۂ تکویر کی پہلی چار آیات پڑھیں! رشتہ پکا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف نے اندھیرے میں روشنی کا کام کردیا ہے۔ آپ نے زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھا دیا ہے ‘عبادات کرنے میں لذت اور اپنا ہی مزہ ہے۔محترم حضرت حکیم صاحب! کچھ عرصہ پہلےمیں نے اپنا مسئلہ جوابی لفافہ کے ساتھ لکھ کر دفتر ماہنامہ عبقری میں ارسال کیا تھا۔ میرا مسئلہ رشتے کا تھا‘ لاکھ کوشش کے باوجود بھی ہر بار کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی۔مجھے کچھ عرصہ بعد ہی جواب موصول ہوا اور میں نےآپ کا بتایا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور آپ کے بتائے وظیفہ سےمیرا بہت اچھی جگہ رشتہ طے ہوگیا ہے۔ میں نے آپ کے بتائے وظیفہ پر مکمل بھروسہ کیا اور دل جمی سے سارا دن وظفیہ پڑھتی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآنی آیات کی برکت سے اور آپ کی دعائوں سے میرے مسئلے کو حل کردیا۔ اللہ تعالیٰ نے میری ایسی غیبی مدد فرمائی کہ اب تک حیران ہوں۔ آپ کا شکریہ ادا کرنے کیلئے میرے جیسی حقیر بندی کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ آپ نے مجھے سورۃ التکویر کی پہلی چار آیات پڑھنے کے لیے دی تھیں۔سارا دن باوضو پاک حالت میں پڑھنی تھی۔ (آپ کی بہن)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 409 reviews.