پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علےحدہ خط لکھیں۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریںصفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔
نوٹ: وہی غذا کھائیں جو آپ کے لئے تجویز کی گئی ہے۔
موروثی داغ
میرے سینے پر اندازاً ایک سینٹی میٹر کے کئی داغ ہیں۔ یہ داغ موروثی ہیں۔ ہر طرح کا علاج کرا لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ حکیم صاحب ! آپ کا مشورہ درکار ہے۔ (احسن جمیل ہاشمی‘ کراچی)
جواب: اگر یہ داغ موروثی ہیں اور پیدا ہونے کے وقت سے ہیں تو ان کو آپ بھول جائیے اس کی دوا کرنا غیر ضروری ہے۔
تھکن کا احساس
عمر 45 سال ہے‘ لکھنے پڑھنے کا کام کرتا ہوں، کچھ دنوں سے دائیں بازو میں درد اور تھکن کا احساس ہونے لگا ہے جو کام کرنے پر بڑھتا ہی رہتا ہے‘ مجبور ہو گیا ہوں۔ کوئی دوائی اور ورزشی علاج بتا دیجئے۔ (جمیل احمد خاں’ اسلام آباد)
جواب:میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ کو گردن کی ہڈیوں (مہروں) کا ایکسرے کرا لینا چاہیے۔ غالباً ان کے مابین خلا کی صورت پیدا ہو گئی ہے اس وجہ سے درد ہوتا ہے اور ٹیس دائیں ہاتھ میں آتی ہے۔ دوا کے طور پر آپ ”اکسیرالبدن“ کی تین گولیاں صبح و شام، چھ دن کھائیں ۔ پھر دو دو کر دیں اور پندرہ روز جاری رکھیں۔ اس سے درد کم ہو جائے گا۔ بہ ایں ہمہ ایکسرے مناسب ہوگا۔چارٹ سے غذا نمبر 3-1 استعمال کریں۔
برص کے داغ
میری عمر 22 سال ہے ‘ میری دائیں آنکھ کے پپوٹے پر سفید سا داغ ہو گیا ہے۔ اسی طرح کا داغ ہاتھوں کی انگلیوںپر بھی ہے‘ لیکن بہت ہلکا۔ کہیں یہ برص کا داغ تو نہیں؟ کیا اس کا کوئی علاج ہے؟ (محمد اکرم‘ حیدر آباد)
جواب:ہاں‘ یہ برص کے داغ ہی معلوم ہوتے ہیں۔ آپ کو احتیاط کرنی چاہیے اور فی الحال مچھلی کھانی ترک کر دینی چاہیے۔ وٹامن سی بھی زیادہ استعمال نہ کریں تو اچھا ہے۔فی الحال آپ یہ آزمودہ نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ گندھک آملہ سر، تخم جنتر، بابچی ہم وزن لیکر رات کو ایک چمچ پانی میں بھگو ئیں اور صبح کو نہار منہ یہ پانی پی لیں۔ کم از کم تین سے پانچ ماہ مستقل استعمال کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 4-5استعمال کریں۔
بال گر رہے ہیں
میری عمر 25 سال ہے‘ میرے سر کے بال بڑی تیزی سے گر رہے ہیں بلکہ نیم گنجا ہو گیا ہوں۔ بہت علاج کیا‘ شیمپو لگائے ‘ لیکن کو ئی فائدہ نظر نہیں آتا‘ بہت پریشان ہوں۔ (محمد عارف بٹ‘ سکھر)
جواب:بہ ظاہر آپ کی صحت زیادہ اچھی نہیں ہے‘ اس پر غور کرنا چاہیے ‘ عین ممکن ہے کہ سر میں بفا(ڈینڈرف) ہو۔ اگر ایسا ہے تو بالوں کو اس سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ طب نبویہیئرآئل اور ہیئر پاﺅڈر بالوں کیلئے بہت مفیدہے۔ اس سے بفا دور ہو جاتی ہے۔ رات کو سر پر لگائیں صبح صاف کر دیں۔ 10 سے 12 دن میں فائدہ ہوجاتا ہے۔ عام استعمال کےلئے آملین ایک اچھا تیل ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 4 استعمال کریں۔
آنکھوں کے نیچے سوجن
عمر 23 سال‘ گذشتہ دو تین ماہ سے سو کر اٹھنے پر میری آنکھوں کے نیچے سوجن ہوتی ہے۔ جلن کا بھی احساس ہوتا ہے۔ کبھی کبھار آنکھیں لال بھی ہو جاتی ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ کیا ہے اور اس کا علاج کیا کروں؟ (اکرام الحق‘ کراچی)
جواب: مناسب ہے کہ آپ اپنا پیشاب ٹیسٹ کرا لیجئے۔ ممکن ہے کہ البومن آ رہی ہو۔ ایسی صورت میں اس کا باقاعدہ علاج کرنا چاہیے۔ مگر میرا خیال ہے کہ کسی وجہ سے آپ کا جگر خراب ہوا ہے۔ زیادہ نمک ‘ زیادہ گوشت‘ بالخصوص گائے کے گوشت سے جگر کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس کوترک کر دینا چاہیے۔ پیشاب کا ٹیسٹ اگر صاف ہے تو پھر آپ کو جگر پر توجہ کرنی چاہیے اور مکمل شفایابی کیلئے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ہیپاٹائٹس کورس منگوا کر دی ہوئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 5-4 استعمال کریں۔
شادی کے قابل
عمر 30 سال ‘ بچپن سے غلط صحبت میں بیٹھنے کی وجہ سے خود کو تباہ کر لیا۔ اب میری والدہ میری شادی کرنا چاہتی ہیں جبکہ میں ان تمام جسمانی مسائل میں مبتلا ہوں جن سے ایسے نوجوانوں کو واسطہ پڑتا ہے۔ کیا میں شادی کے قابل ہوں؟ کیا کوئی اس کا علاج نہیں کیا جا سکتا؟ (محمد اسد‘ لاہور)
جواب:ہاں‘ آپ کو اطمینان سے شادی کر لینی چاہیے۔ اکثر حالات میں ایسا ہوتا ہے کہ ذہن اورضمیر برائی کی یاد دلاتے رہتے ہیں۔ اکثر حالات میں مرض اس قدر شدید نہیں ہوتا جس قدر کہ اسے محسوس کیا جاتا ہے۔ آپ کو صرف اپنی صحت کی درستی پر توجہ کرنی چاہیے۔ اچھی غذا سے مدد لینی چاہیے۔ ٹانک کے طور پر صرف اکسیر البدن کھانا کھانے سے قبل 3,3 گولیاں دن میں تین بار کھانا شروع کر دیں اور ورزش یا کوئی کھیل بھی ضروری ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 3-1 استعمال کریں۔
مسوڑھوں سے خون
عمر 32 سال‘ دانتوں سے خون بہتا ہے۔ اس کی وجہ سے وضو کرنے میں بھی دیر لگتی ہے۔ اچھی سے اچھی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے بھی فائدہ نہیں ہوا۔ البتہ ٹھنڈا یا گرم نہیں لگتا۔ کوئی موثر علاج تجویز فرما دیجئے۔ (مبین عالم‘ روہڑی)
جواب:یقینا آپ نے گائے کا گوشت زیادہ کھایا ہے۔ گائے کا گوشت انسان کے مسوڑھوں کو نرم اور پلپلا کر دیتا ہے۔ اسے ترک کر دیجئے اور بالکل نہ کھائیے۔ گائے کا دود ھ ‘ گھی فائدہ مند ہے۔ آپ کو وٹامن سی 500 ملی گرام روزانہ کافی دنوں تک کھانی چاہیے۔ دانتوں کےلئے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے” سچا منجن“ منگوا کراستعمال کریں۔ اس سے بہتر شاید ہی کوئی منجن ہو۔ غذا میں سبزیوں پر زیادہ توجہ کرنی چاہیے۔ بند گوبھی کا سلاد بھی فائدہ مند رہے گا۔ چارٹ سے غذا نمبر 5-3استعمال کریں۔
مجھے پسند ہے
کریلا مجھے بڑا پسند ہے‘ اس کے چند استعمالات اور فائدے ذرا بتا دیجئے۔ (نعیم مرزا‘ کراچی)
جواب:۔کریلا اپنے مزاج کے لحاظ سے گرم و خشک ہے اور بادی بواسیر نیز یرقان کو فائدہ دیتا ہے۔ تازہ کریلے کو پیس کر پی لیا جائے تو دو چار دست ہو کر یرقان دور ہو جاتا ہے۔ کچے پھل کے رس کو گرم کر کے لگانا گٹھیا کےلئے فائدہ مند بتایا جاتا ہے۔ اس کے رس پر نمک اور رائی کا سفوف چھڑک کر پینے سے تلی گھٹ جاتی ہے۔ جگر کے بڑھنے کی صورت میں کریلے کے رس کو اندرائن کے سفوف کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے‘ کچے کریلے کو کوٹ چھان کر پینے سے پیٹ کے کیڑے خارج ہو جاتے ہیں اور گردے اور مثانے کی پتھری بھی ٹوٹ کر نکل جاتی ہے۔
ٹانگ کی تکلیف
دائیں ٹانگ میں بہت زیادہ تکلیف ہے‘ چلنے سے بھی معذور ہو گیا ہوں‘ فرمائیے کیا کروں؟ (راحت نبی)
جواب:آپ کو عرق النساء(شاٹیکا) کی شکایت معلوم ہوئی ہے۔ عام طور پر اسے لنگڑی کا درد بھی کہتے ہیں۔ وجع مفاصل‘ نقرس یا آتشک کا زہر اس درد کا خاص سبب ہے۔ قبض نیز ٹھنڈی نم ناک جگہ بیٹھنے سے بھی ہو جاتا ہے۔ اگر بیماری کا سبب معلوم کر کے علاج کیاجاتا تو اب تک آپ صحت یاب ہو چکے ہوتے۔ اگر کبھی آتشک کی شکایت رہی ہے اور اسکا زہر خون میں موجود ہے تو اسکا باقاعدہ علاج کرانا چاہیے ۔ گٹھیا یا نقرس کی سمیّت بدن میں ہے تو صبح کو معجون سورنجان ۶ماشہ کھائیے اور رات کو سوتے وقت حب سورنجان ۴ عدد پانی کیساتھ کھائیے۔ غذا میں گوشت کم کر دیجئے‘ سرد اور سخت جگہ نہ بیٹھئے‘ نیز بہترہے ‘کسی مستند معالج سے باقاعدہ علاج کرائیے۔چارٹ سے غذا نمبر 3-2استعمال کریں۔
چہرے کے داغ
میں اپنے چہرے کے داغ سے بہت پریشان ہوں‘ میری مدد فرمائیے۔ (لالہ رُخ)
جواب:چہرے کے داغسے آپ کی مراد غالباً چھائیاں ہیں۔ چہرے پر اس قسم کے داغ گرمی یا سورج کی تمازت سے ہو جایا کرتے ہیں‘ عورتوں کو یہ شکایت ایام کے بند ہو جانے سے پیدا ہوتی ہے۔ معدے کی خرابی کو بھی اس سلسلے میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بہر کیف یہ سیاہ داغ مرد اور عورت دونوں کی خوبصورتی کےلئے ایک کھلا چیلنج ہیں۔ آپ کو سب سے پہلے ہضم کی اصلاح کرنی چاہیے۔ اس مقصد کےلئے کھانے کے بعدہاضم خاص ایک چھوٹا چمچ کھانا چاہییاور لگانے کےلئے حسن و جمال کریم استعمال کریں۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5استعمال کریں۔
لہسن کا حلوہ
لہسن کے حلوے کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے۔ (ہادیہ)
جواب: مختلف بیماریوں میں لہسن کے استعمال کا طریقہ یکساں نہیں ہوا کرتا۔ عام قوت اور اعصابی طاقت کےلئے حالتِ صحت میں اس کا حلوا بنا کر کھانا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ لہسن کو چھیل کر دودھ میں پکایا جائے‘ جب گل جائے تو لہسن کو مع دودھ کے گھی میں خوب بھون کر شکر کے قوام میں شامل کر لیا جائے۔ بھوننے سے اس کی بو بھی تقریباً دور ہو جاتی ہے۔ حلوے میں اپنی پسند کے مطابق میوے بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔ لہسن کی کلی چھیل کر دودھ کے ساتھ بھی آپ نگل سکتے ہیں۔ چٹنی سے بھی مطلوبہ فوائد حاصل ہونگے۔نرکچور کی ایک گرہ یا چھوٹا سا ٹکڑا منہ میں ڈال کر چبانے سے لہسن کی بو دور ہو جاتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 942
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں