Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو ہمیں لکھیں۔ ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں ۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) گھر سے دوری میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک ادارے میں ملازمت کر رہا ہوں۔ ہر دو ماہ بعد دس پندرہ دن کیلئے گھر چھٹی پر جاتا ہوں۔ شادی کو دو سال گزر گئے ہیں۔ خاندان والوں اور بیوی بچوں سے بہت قلبی وابستگی ہے۔ گھر میں رہتا ہوں تو سکون محسوس ہوتا ہے لیکن جب نوکری کیلئے جاتا ہوں تو ایک ہفتہ بعد سکون جاتا رہتا ہے۔ طرح طرح کے منفی خیالات پریشان کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ بے چینی بہت بڑھ جاتی ہے۔ نماز اور تلاوت کا پابند ہوں۔(س ، بلوچستان) مشورہ: نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار ”یَاحَفِیظُ یَاوَدُودُ“ پڑھ کر اپنے قلب پر دم کر لیا کریں۔ انشاءاللہ منفی اور پریشان کن خیالات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ شادی میں رکاوٹ میں بچپن میں اپنے کزن سے منسوب کر دی گئی۔ اب جبکہ میری شادی کی عمر ہو چکی ہے اور تمام لوگوں کو اس بات کا علم ہے ، اس رشتے میں رکاوٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔ والدین کی خواہش ہے کہ مجھے جلد رخصت کر دیا جائے لیکن لڑکے والے اس معاملے کو ٹال دیتے ہیں اور کوئی بات نہیں کرتے۔ ہمارے گھر والے سخت پریشان ہیں۔ میں بھی ذہنی کشمکش میں مبتلا ہو چکی ہوں۔ میری کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔(ع، لاہور) مشورہ: کوئی ذمہ دار شخص لڑکے والوں سے واضح طور پر اس معاملے میں بات کر لے تاکہ صورتحال واضح ہو جائے۔ آپ اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں کہ جو آپ کیلئے بہتر ہو وہ جلد سامنے آجائے۔ نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد ”یَافَتَّاحُ“ چھیاسٹھ مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ جو کچھ آپ کیلئے بہتر ہو واضح ہو کر سامنے آجائے۔ خود اعتمادی کی کمی میں کالج کی طالبہ ہوں، بچپن سے میرا حال یہ ہے کہ کسی سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کر سکتی بلکہ لوگوں سے گھبراتی ہوں۔ ایک عجیب طرح کی الجھن ہوتی ہے۔ کبھی تو چکر سے آنے لگتے ہیں، نہ جانے یہ سب میرے ساتھ کیوں ہوتا ہے، اس طرح کے احساسات کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔(بتول ، کراچی) مشورہ:آپ روزانہ صبح نکلتے سورج کی روشنی کو پانچ منٹ دیکھیں، واضح رہے کہ نہ تو سورج کو دیکھا جائے اور نہ اس کے گرد تیز روشنی کو دیکھیں بلکہ اُفق پر نمودار ہونے والی روشنی کو دیکھیں اور اس دوران دل ہی دل میں آہستگی اور ٹھہراﺅ کے ساتھ سورئہ اخلاص کا ورد کریں، یہ عمل تین ہفتے کیا جائے، انشاءاللہ مذکورہ احساسات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انجان آواز مجھے ہر وقت ایک لڑکی کی آواز سنائی دیتی ہے۔ یہ آواز ہر وقت سنائی دیتی ہے اور جو عام انسانوں کی طرح مجھ سے باتیں کرتی ہے اور جو کچھ وہ کہتی ہے ،ہو جاتا ہے۔ میری ذہنی و دماغی حالت اچانک بدل جاتی ہے، کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کروں اور کیا نہ کروں۔ زندگی عذاب بن کر رہ گئی ہے لگتا ہے کہ میں سحر زدہ ہو گیا ہوں، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔(محمد امین، لاہور) مشورہ: آپ روزانہ صبح و رات کو دو عدد چھوہاروں پر سو بار ”یَااَللّٰہُ یَارَبَّ الرَّحِیمُ ‘ ‘ دم کرکے کھا لیا کریں۔ غذا میں بہت زیادہ نمک، گوشت اور کھٹی اشیاءسے پرہیز کریں۔ انشاءاللہ ان اثرات و کیفیات کا سد باب ہو جائے گا۔ مالی پریشانی میرا چھوٹا سا کاروبار ہے لیکن حالات ٹھیک نہیں ہیں، بچت کم ہے اور وہ بھی کسی نہ کسی طرح خرچ ہو جاتی ہے۔ مالی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، میری شادی کا مسئلہ بھی الجھا ہوا ہے اور حل نہیں ہو رہا ہے۔ (فرحان، کراچی) مشورہ: نماز فجر کے بعد 66مرتبہ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، ہُوَالاَوَّلُ وَ الاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالبَاطِنُ وَہُوَبِکُلِّ شَیئٍ عَلِیمٍo (الحدید :3)“ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے حالات کے مطابق دعا کیا کریں۔ بدقسمت میں نے کئی کام شروع کئے لیکن کچھ عرصہ بعد کسی نہ کسی طرح ایسے حالات ہو گئے کہ ناکام ہوا اور کئی بار نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ اب اس صورت حال کی وجہ سے پریشان بد دل ہو گیا ہوں۔ کوئی کام کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ گھر والے بھی خفا رہنے لگے ہیں۔ سوچتا ہوں کہ میری قسمت ہی اچھی نہیں ہے ورنہ لوگ ذرا سی کوشش سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ (عبدالحمید‘ لاہور) مشورہ:آپ کی موجودہ طرز فکر میں یہ خامی ہے کہ اگر آپ اس بات پر قائم رہتے ہیں کہ آپ کی قسمت خراب ہے اور آپ کامیاب نہیں ہو سکتے تو پھر ناکامی ہمیشہ کےلئے مقدر بن جائے گی۔ یہ بات وسوسے اور بے یقینی سے تعلق رکھتی ہے۔ ہر طرف سے ذہن ہٹا کر اللہ پر یقین و توکل کو مضبوط رکھیں اور محنت و جدوجہد ترک نہ کریں۔ اپنی صلاحیت اور رجحان طبع کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی کام کریں اور ثابت قدمی سے اسے جاری رکھیں۔ بار بار اپنا کام تبدیل نہ کریں۔ ہر نماز کے بعد سورہ آل عمران کی ابتدائی دو آیات گیارہ بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کامیابی کے حصول کےلئے دعا کیا کریں۔ انشاءاللہ کامیابی حاصل ہو گی۔ الجھے خیالات عرصہ دو سال سے مجھے الجھے ہوئے خیالات آ رہے ہیں۔ اکثر مقدس ہستیوں کے بارے میں باغیانہ اور گستاخانہ خیالات آتے ہیں۔ خود کو حد درجہ مشکل میں محسوس کر رہی ہوں۔ کبھی لگتا ہے کہ جلد مر جاﺅں گی۔ قوت ارادی نے جواب دے دیا ہے۔ نماز اور وضو کے دوران نامناسب خیالات آتے ہیں۔ ( انعم روبی) مشورہ: روزانہ رات کو گیارہ مرتبہ سورہ عنکبوت کی آیت نمبر 20 پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے، ہاتھ سر سے لے کر پورے چہرے پر پھیر لیا کریں۔ اس عمل کو گیارہ دنوں تک کیا جائے اس کے ساتھ غذا میں بھی چند ترامیم کریں۔ نمک کی زیادتی اور کھٹی اشیاءسے پرہیزکریں۔ پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں ۔ مصالحے اور گوشت بہت کم کھائیں۔ ہر نماز کے بعد سو بار ” یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ “ دو ماہ تک پڑھیں ۔ انشاءاللہ بہت جلد خیالات میں الجھاﺅ ختم ہو جائے گا۔ وہم کی بیماری ہم د و بہنیں ہیں اور ہم دونوں میں بہت سے باتیں مشترک ہیں۔ ہم دونوں نماز کی پابند ہیں لیکن ادائیگی میں بہت سستی ہو جاتی ہے۔ وضو کرنے میں بھی خاصا وقت لگ جاتا ہے۔ پانی بھی کثرت سے استعمال کرتی ہیں۔ نماز کے دوران طرح طرح کے خیالات پریشان کرتے ہیں۔ مزاج بھی عجیب طرح کا ہو گیا ہے۔ وہم اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ کپڑے پر ذرا سا پانی لگ جائے تو دھونا شروع کر دیتے ہیں ۔ پہلے ہمارا یہ حال نہ تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔ گھر والے سمجھاتے ہیں لیکن ہمارا حال وہی ہے۔ ( نور العین) مشورہ: آپ دونوں بہنوں کے اندر وہم کا عنصر بڑھ گیا ہے۔ کسی اچھے معالج یا ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔غذا میں نمک کم اور پھل زیادہ استعمال کریں۔ دین نے اعتدال پسندی کا درس دیا ہے۔ شدت پسندی اور خوف سے دور رہیں۔ انشاءاللہ طبیعت جلد متوازن ہو جائے گی۔ صبح شام پانی پر بسم اللہ شریف تین بار اور سورہ آل عمران کی ابتدائی دو آیات گیارہ بار اور سورہ فاتحہ ایک بار دم کر کے پی لیا کریں۔ خاندان والے میری عمر پچیس سال کے قریب ہے اور ایک کمپنی میں ملازمت کر رہی ہوں۔ بفضل الٰہی پڑھی لکھی اور اچھی شکل و صورت کی حامل ہوں لیکن رشتے بہت کم آتے ہیں اور جو آتے ہیں تو وہ مناسب نہیں ہوتے۔ ایک جگہ بات ہوئی تھی لیکن ان لوگوں نے ابھی تک واضح جواب نہیں دیا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ کسی نے بتایا ہے کہ میرے رشتوں پربد عمل کے ذریعے بندش کرائی گئی ہے اور یہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے ہے۔ویسے ہمارے خاندان میں ایک رشتہ میرے لئے آیا تھا لیکن لڑکا مجھے قطعی نا پسند ہے۔ میرا ذہن ان لوگوں کی طرف جاتا ہے‘ کہیں حسد میں آ کر انہوں نے یہ حرکت نہ کی ہو۔ (مہرین) مشورہ:وہم نہ کریں‘ نماز عشاءکے بعد اول آخر درود شریف کے ساتھ سورة الصافات کی آیت 13 اکتالیس بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ نیزنماز فجر کے بعد سورہ توبہ کی آخری آیت پڑھ کر دعا کےلئے ہاتھ اٹھایا کریں۔ اللہ پریقین رکھیں انشاءاللہ جلد فضل الٰہی شامل حال ہوگا۔ دو مسئلے میری عمر تیس سال کے قریب ہے اور شادی شدہ ہوں۔ ایک ماہ قبل ایک سہیلی کے شوہر کے انتقال کی خبر سننے کے بعد میری حالت ناقابل بیان ہو گئی ہے۔ دل و دماغ ماﺅف ہو کر رہ گئے ہیں۔ بھوک بہت کم ہو گئی ہے۔ ایک اندرونی بے چینی رہتی ہے۔ دوسرا مسئلہ اولاد سے متعلق ہے۔ شادی کو پانچ سال ہو گئے ہیں ایک بار امید ہوئی لیکن نا امیدی میں بدل گئی۔ (عافیہ سلیم‘ سکھر) مشورہ:صبح وشام ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَارَبَّ الرَّحِیمُ کی پڑھا کریں اور اسی تعداد میں پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ کوئی اور فرد بھی پانی پر دم کر کے آپ کو پلا سکتا ہے ۔ اولاد کے مسئلے کے لئے مناسب علاج ضروری ہے۔ ساتھ ساتھ نماز عشاءکے بعد سورہ حشر کی آیت 24 اور سورہ یٰسین ایک بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ وسائل رزق (1) اچھی ملازمت نہیں ملتی اور اگر ملتی ہے تو بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔(2) آج کل کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہوں جب بھی کسی ورکشاپ میں کام کےلئے جاتا ہوں تو ذہن کی حالت یہ ہو جاتی ہے کہ دروازے سے ہی واپس ہو جاتا ہوں۔ ایک نامعلوم گھبراہٹ قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور کر دیتی ہے۔(3 ) لوگ کہتے ہیں کہ تم اپنے کام کے ماہر ہو۔ لوگ تعریف کرتے ہیں لیکن مجھے حسب توقع کام نہیں ملتا۔ نہ ہی اچھی ملازمت ملتی ہے۔ اب میں اس مرحلے پر ہوں جہاں مجھے مستقل ملازمت یا مسلسل کام کی ضرورت ہے۔ (شفاعت حسین ‘ کراچی) مشورہ:نماز فجر کے فوراً بعد مصلے پر بیٹھے بیٹھے اول وآخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 اکیس بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے کشائش رزق کی دعا کیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار یاوہاب پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ خیر و برکت کے دروازے کھول دیں گے۔ انشاءاللہ ملازمت اور شادی مجھے ایک جگہ سے معقول ملازمت کی پیشکش ہے لیکن گھر والے راضی نہیں ہیں اور اس سلسلے میں وہ جو کچھ کہتے ہیں میں اس سے اتفاق نہیں کرتی۔ میں سمجھتی ہوں کہ میرے خیالات اور ارادوں میں سنجیدگی ہے۔ جذباتیت سے دور ہوں۔ علاوہ ازیں میں کسی سے شادی کی خواہشمند ہوں اور وہ بھی سنجیدہ ہیں۔ ہر لحاظ سے یہ رشتہ معقول ہے لیکن بعض خاندانی مسائل راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ (صغیرہ) مشورہ: رات سونے سے پہلے اول و آخر درود شریف پڑھ کر ایک سو ایک بار بسم اللہ شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت و استعانت کی دعا کیا کریں۔ اللہ پر توکل کریں کہ جو کچھ آپ کےلئے بہتر ہو‘ وہ واضح ہو کر بخیر و خوبی پورا ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ پر توکل کریں گی تو ضرور اس کا نتیجہ آپ کے حق میں بہتر ہو گا۔ وسائل پاکستان میں سیلز کے شعبے سے وابستہ تھا۔ پھر مشرق وسطیٰ میں ملازمت کرنے لگا۔ گھریلو حالات کی وجہ سے ہمارا گھرانہ مقروض ہے۔ میرے کندھوں پر بھائیوں اور بہنوں کا بھی فریضہ ہے ۔ آج سے دس سال پہلے تک گھریلو حالات اور معاشی حالت اچھی تھی۔ پھر حالات بدل گئے۔ گزر اوقات تو مناسب ہو جاتی ہے لیکن قرض اتارنا مشکل ہو رہا ہے جبکہ میں جلد سے جلد اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔ ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ (ظفر معین) مشورہ: نماز فجر کے بعد سورہ ص کی تلاوت کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے مسئلے کے حل کےلئے دعا کریں۔ نیز نماز عشاءکے بعد آیت الکرسی گیارہ بار اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دست دعا دراز کریں۔ انشاءاللہ ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ آپ قرض کی بلا سے جان چھڑا لیں۔ اپنی آمدنی میں سے ایک مخصوص حصہ ضرورتمند لوگوں اور فلاحی کاموں پر ضرور خرچ کیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 952 reviews.