Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر میں امن و سکون پانے کیلئے پانی میں یہ کاغذ ملادیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

جب بھی سورۂ یٰسین پڑھیں پانی پر دم کرتے رہیں‘ اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں اور دودھ پلانے والی عورت اسی میں سے پانی پیے‘ کھانا بنائے اور آٹا گوندھے۔ اس عمل سے عورت کا دودھ خوب بڑھے گا‘ گھر سے پریشانیاں مشکلات ختم ہوں گی اور خوشحالی آئے گی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند چھوٹے چھوٹے روحانی اعمال ہیں‘ جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں یقیناً خواتین بھرپور استفادہ فرمائیں گی۔
دودھ بڑھانے کیلئے: سورۂ یٰسین لکھ کر پلانے سے دودھ پلانے والی عورت کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔ جب بھی سورۂ یٰسین پڑھیں پانی پر دم کرتے رہیں‘ اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں اور دودھ پلانے والی عورت اسی میں سے پانی پیے‘ کھانا بنائے اور آٹا گوندھے۔ اس عمل سے عورت کا دودھ خوب بڑھے گا‘ گھر سے پریشانیاں مشکلات ختم ہوں گی اور خوشحالی آئے گی۔بچہ کا دودھ چھڑانے کیلئے: سورۂ البروج لکھ کر بچے کے گلے میں باندھ دیں تو بچہ دودھ آسانی کے ساتھ چھوڑ دے گا۔ بچہ دانت نکالے مگر آسانی کےساتھ: سورۂ ’’ق‘‘ ایک کاغذ پر لکھیں پھر اسے دھو کر اس کا پانی بچہ کے دانتوں کی جگہ پر ملیں‘ ان شاء اللہ آسانی کے ساتھ بغیر تکلیف کے دانت نکل آئیں گے۔دوسرا عمل: سورہ ق کی پہلی گیارہ آیات لکھیں اور اسے دھو کر بچہ کو پلائیں تو اس سے بھی بچہ آسانی کے ساتھ دانت نکال لیتا ہے۔ بچہ کے رونے کو کم کرنے کیلئے: سورۂ فلق اور سورۂ ناس تین بار پڑھ کر بچوں پر دم کریں یا تعویذ بنا کر ان کی گردن میں لٹکائیں۔ قارئین! یہ وہ آزمودہ وظائف ہیں جن سے میری فیملی‘ بچوں کو بہت فائدہ پہنچا اور جس کو بھی بتایا اس نے بعد میں دعائیں بھرپور دیں۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ (نیہا ادریس‘ واہ کینٹ)
ہمارے آزمودہ مستند روحانی نسخے
ہر قسم کے درد او رآفت سے حفاظت: ہر قسم کے درد کے خاتمہ کے لیے بعد نماز فجر باوضو سورت اعلیٰ پڑھے اور دونوں ہاتھ درد کی جگہ پھیرے انشاء اللہ تعالیٰ درد دور ہوگا اور اگر کوئی باوضو اسی سورت کو لکھ کر موم جامہ کرکے اپنے دائیں بازو پر باندھ لے تو انشاء اللہ تعالیٰ جملہ آفتوں سے محفوظ رہیگا۔
دشمن کی ایذاء رسانی سے حفاظت : اگر کسی شخص کو دشمن ایذاءدیتا ہو اور تکلیف پہچانے سے باز نہ آتا ہوتو اسکے شرو ایذاء سے حفاظت کیلئے باوضو سورئہ تحریم پڑھے، انشاء اللہ تعالیٰ دشمن دوست بن جائیگا اور ایذاء رسانی سے باز آجائے گا۔پیٹ کے درد کیلئے: اگر کسی کے پیٹ میں درد ہوتو سات مرتبہ یہ آیت مبارکہ پڑھ کر نمک پر دم کرکے نمک متاثرہ شخص کو چٹایا جائے۔ انشاء اللہ درد دور ہوگا۔ آیت یہ ہے: ’’وَ اللّٰهُ اَخْرَجَكُمْ مِّنْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْ‘‘خونی دست کے ازالہ کیلئے: خونی دست کے ازالہ کے لیے اسم باری تعالیٰ یَاحَفِیْظُ تین سو بار پانی پر دم کرکے پلانا مفید ہے۔
ہر مرض سے شفاء:اگر کسی بچے یا جوان کو کالی کھانسی، چیچک، خسرہ، مرگی، بخار، بدنظری، آسیب یا کوئی بھی مہلک مرض مثلاً طاعون، ہیضہ وغیرہ ہوتو اسکے لیے یہ عمل افادیت مند ہے:۔ کچے سوت کا سیاہ یا سرخ رنگ کا دھاگہ نو تار لے کر سب کو یکجا کرکے سورئہ ’’الم نشرح‘‘ پڑھنا شروع کریںاور ہر کاف(ک) پر گرہ دیکر دم کریں۔ اس طرح سورت ختم کریں۔ پھر بعدازاں مکررتین سورئہ مذکور پڑھ کر دم کریں پھر اس ڈورے کو مریض کے گلے میں باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جل جلالہٗ جو بھی مرض ہوگا، دور ہو جائے گا۔تمام غموں کے خاتمہ کیلئے مسنون عمل:حضرت ابو درداءرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح و شام سات مرتبہ مندرجہ ذیل کلمات پڑھ لے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو دنیا و آخرت کے ہر غم سے نجات کے لیے کافی ہو جائیں گے۔ وہ کلمات یہ ہیں:حَسْبِیَ اللہُ لَآ اِلٰہ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
مشکلات کا حل: تمام مشکلات کے حل کے لیے اسم ربانی تعالیٰ یَالَطِیْفُ کو بعد نمازِ عشاء گیارہ سو مرتبہ پڑھیں۔ اوّل و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں۔ انشاء اللہ عزوجل دعا ضرور قبول ہوگی۔میاں بیوی کا جھگڑا: بیس مرتبہ اسم الٰہی یَاوَدُوْدُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرلیں جب آمنے سامنے جائیں تو سخت سے سخت دل بھی مائل ہو جائینگے۔ انشاء اللہ۔گھر کا امن: سورج نکلنے سے قبل ایک تسبیحیَاوَدُوْدُپڑھ کر پانی پر دم کرکے مٹکے کے پانی میں ملا کر رکھ لیں تاکہ سب گھر والے اس کو پیتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ گھر کی فضا بدل جائیگی اور گھر امن و سکون کا گہوارہ بن جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 543 reviews.