Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گیارہ جمعراتوں میں ہر مسئلہ یقینی حل

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بندشوں‘ گھریلو الجھنوں‘ کاروباری زوال اور بیماریوں میں جھکڑا ہوا تھا‘ کسی دوست کے کہنے پر تسبیح خانہ چلا آیا۔ یہاں آکر معلوم ہوا کہ تسبیح خانہ میں درس کے بعد خصوصی اسم اعظم کی دعا ہوتی ہےاور میری خوش نصیبی کے ان دنوں سورۂ اخلاص کے خاص عمل کا چلہ ہورہا تھا۔ یعنی ہر جمعرات تمام مجمع مل کر تقریباً 40 ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے ہیں اور یہ عمل مسلسل گیارہ جمعرات کیا جاتا ہے اور سال میں ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے۔(یہ عمل کرنے میں تقریباً پانچ سے سات منٹ ہی لگتے ہیں) میں نے مسلسل تسبیح خانہ میں آنا شروع کیا اور اس عمل میں یقین توجہ اور دھیان سے شرکت کی۔ میں حیران رہ گیا کہ گیارہ جمعراتوں کے اندر اندر میرے تمام مسائل ایک ایک کرکے حل ہوگئے۔ وہ جمعرات رات اور آج جس وقت میں لکھ رہا ہوں ہر جمعرات تسبیح خانہ درس سننے ضرور جاتا ہوں۔(شاکر مجید‘ لاہور)
سورۂ اخلاص کا آئندہ عمل:14 نومبر 2019 سے 23 جنوری 2020ء تک سورۂ اخلاص کا یہ عمل تسبیح خانہ میں ہر جمعرات کو ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 608 reviews.