کھٹی میٹھی چٹنی‘ اس چٹنی کا گجراتی نام ’’چھوندہ ‘‘ ہے۔ اشیاء: کیری سخت قسم کی جس میں گٹھلی بن گئی ہو‘ چھیل کر تُرپ لیں جس طرح کھوپرہ تُرپتے ہیں۔ گٹھلی پھینک دیں بیس کیریوں کیلئے ایک پاؤ شکر‘ دو ٹی اسپون مرچ پاؤڈر‘ ایک ٹی اسپون کلونجی ثابت‘ زیرہ آدھا چمچ‘ دھنیا پاؤڈر آدھا چمچ‘ نمک حسب ضرورت۔ ترکیب: کھلے منہ کے مرتبان میں ان سب اشیاء کو اچھی طرح ملا کر ڈال دیں اور سخت دھوپ میں اونچی جگہ پر رکھیں‘ اونچی جگہ پر اس لیے کہ اس میں دھول گرد نہ جائے‘ کم از کم ایک ہفتہ سخت دھوپ میں رکھیں۔ٹھنڈی ہوا یا ٹھنڈی جگہ پر نہ رکھیں۔ ہر روز خشک چمچ سے اوپر نیچے کرتے رہیں یہاں تک کہ شکر پگھل کر کیریوں میں جذب ہوجائے۔ اور خیال رہے کہ آمیزہ نہ بالکل سوکھا رہے نہ پتلا رہے‘ استعمال کے لائق ہوجائے تو دھوپ میں رکھنا بند کردیں اور لیجئے چٹنی حاضر ہے۔ گیلا ہاتھ یا گیلا کپڑا نہ لگائیں۔ ورنہ چٹنی جلد خراب ہوجائے گی۔ (فردوس فاطمہ‘ گجرات)
نورتن چٹنی: اشیاء کیری ، سرکہ، کاجو، سوکھے کھجور، کشمش، کلونجی، مرچ پاؤڈر، نمک، کیری سخت، جس میں گٹھلی بن گئی ہو بارہ عدد چھیل کر ٹکڑے کرلیں‘ گٹھلی پھینک دیں‘ عمدہ قسم کا سرکہ ایک کپ‘ شکردو کپ‘ سوکھی کھجور بارہ عدد، کاجو آدھا کپ، ان دو چیزوں کو ابال کر نرم کرلیں۔ پھر خشک کرلیں کھجور کو لمبائی میں پانچ ٹکڑے کرلیں‘ اس طرح جو کے بھی چار ٹکڑے کرلیں‘ کشمش ایک کپ‘ مرچ پاؤڈر ایک ٹی اسپون، نمک حسب ضرورت‘ ان سب اشیاء کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں‘ ٹکڑے بالکل گھل جائیں اور شکر گھل کر شہد کی طرح لگنے لگے تو چولہے سے اتار کرٹھنڈا کرلیں‘ لیجئے چٹنی تیار ہے۔ مزے مزے سے استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں