آپ نے سنا ہوگا کہ ’’آ م کے آم گٹھلیوں کے دام‘‘ سو یہ حقیقت ہے کہ پتا ‘ پھول‘ شاخ پھل‘ سب کارآمد ہے اسی لیے اس لذیذ ‘ خوش ذائقہ‘ دل پسند اور فائدہ مند پھل کو پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں۔
تعمیر جسم کیلئے نہایت کارآمد اور مفید
آم! تعارف کا محتاج نہیں‘ یہ تمام پھلوں سے زیادہ مزیدار‘ شیریں‘ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے‘ اسی لیے اسے پھلوں کا بادشاہ کہتے ہیں۔ آم میں سیب سے چھ گنا اور سنگترے سے چالیس گناہ زیادہ وٹامنز پائے جاتے ہیں۔ اسی لیے آم تعمیر جسمانی کیلئے نہایت کارآمد اور مفید پھل ہے‘ کمزور بچوں کی نشوونما میں اکسیرکا حکم رکھتا ہے۔ آم چونکہ بہت زیادہ خون پیدا کرنے والا پھل ہے اس لیے اس کے استعمال سے چہرے پر روشنی اور چمک آجاتی ہے۔ دودھ پلانے والی عورتوں میں دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
آم وزن بڑھائے‘ دل کو طاقت دے
آم وزن بڑھاتا ہے اور دل کو طاقت دیتا ہے۔ آم کھانے کے بعد طبیعت خوش اور ہشاش بشاش رہتی ہے۔ یہ گرمی اور برسات کا خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کاشت کیا جانے والا جنگلی پھل آم ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ استعمال بھی ہوتا ہے۔ یہ خوبصورت پھل وٹامنز کے علاوہ نشاستہ دار اجزاء‘ روغنیات اجزاء سے بھی مالامال ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز نشاستہ روغنیات کے علاوہ فاسفورس، کیرولین، فولاد، کیلشیم پوٹاشیم بھی ہوتا ہے۔
مکمل غذا‘ جب دل چاہے کھائیں
ان اجزاء کی وجہ سے بدن میں تازگی اور فربہی لاتا ہے۔ جسمانی اور محنت والا کام کرنے والے اسے زیادہ آسانی سے ہضم کرلیتے ہیں۔ چہرے پر چمک دمک اور روشنی کے ساتھ ساتھ عمدہ اور زیادہ خون پیدا کرنے کی وجہ سےچہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔ آم تقریباً مکمل غذا ہے جو دن میں کسی وقت بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ آم بلغم کو پتلا کرتا ہے اسی لیے کھانسی اور دمے کےمریضوں کیلئے بے حد مفید ہے لیکن بہتر ہے کہ پتلے رس کی شکل میں استعمال کیا جائے۔
میٹھا آم کھانے والی خواتین کی اولاد خوبرو ہوتی ہے
آم دل، دماغ، جگر، معدہ، گردے، پٹھوں، ہڈیوں اور پھیپھڑوں کو بھی طاقت دیتا ہے اور خون صاف کرنے کی اس سے اچھی دوا اور کوئی نہیں۔ ڈال کا پکا آم سب سے اچھا، شیریں اور غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ بدن کو موٹا کرنے اور لاغر جسم پر گوشت بنانے میں عمدہ قسم کا قدرتی غذائی ٹانک ہے۔ میٹھا اور شیریں آم کھانے والے عورتوں کی اولاد خوبرو ہوتی ہے۔ عام مقوی باہ‘ قبض کشا ہوتا ہے۔ سنگرہنی پیٹ کے امراض میں بے حد مفید ہے‘ قلب و جگر یا پھیپھڑے کا شدید مرض ہو‘ سانس لینا دشوار ہو تو آم کا پتلا میٹھا رس تھوڑی سی دہی میں ملا کرپینا مفید ہے۔
یہ پیشاب آور ہے‘ یرقان میں مفید ہے۔ بدن کو سرخ وسفید بناتا ہے۔ عورتوں کے امراض میں آم بے حد سود مند ہے۔ حافظہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں