Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بالوں کی وجہ سے پریشان ! یہ گُر آزمالیں! ماہواری کی بے قاعدگی کو باقاعدہ بنانے کا نسخہ

ماہنامہ عبقری - جون 2019

بالوں کی وجہ سے پریشان ! یہ گُر آزمالیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں امید کرتی ہوں کہ آپ اللہ کریم کے فضل سے خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ اسی طرح ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ میرے سر کے بالوں کا مسئلہ ہے‘ میرے سر کے بال گھنگھریالے ہیں اور گرتے بہت زیادہ ہیں اور میرے بالوں کی لمبائی صرف کندھوں تک ہے جس کی وجہ سے میں بہت بہت بہت پریشان ہوں اور بالوں میں روکھاپن بہت زیادہ ہے‘ میں نے دنیا بھر کی ادویات‘ تیل‘ ٹوٹکے سب کچھ آزما کر دیکھ لیے لیکن فرق ہی نہیں پڑتا۔ مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیے جس سے میرے بالوں کی لمبائی میں اضافہ‘ بال گھنے اور چمک دار ہوجائیں‘ بالوں کا گرنا ختم ہوجائے۔ (جویریہ‘ ساہیوال)
مشورہ: بالوں کی حفاظت کیلئے ان مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ٭بادام کا تیل اورگھیگوار برابر مقدار میں لے کر اس میں وٹامن سی کا کیپسول گھول کر ملالیں اور اس آمیزے سے بالوں میں ہلکے ہلکے مساج کریں اور پھر چار گھنٹے تک لگا رہنے دیں اب بالوں کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں۔ ٭آدھا کلو چھلکوں والی ماش کی دال کو پانی میں بھگونے کے بعد سکھالیں۔ اب اس میں بیری کے پتے ہم وزن ملا کر پیس لیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ اس آمیزے کو تیل میں ملا کر بالوں میںلگائیں اور دس منٹ تک مساج کریں دوگھنٹے کے بعد بال دھولیں۔ اگر آپ نے مختلف طریقے استعمال کرکے اپنے بالوں کو بہت سارے مسائل سے دوچار کردیا ہے ۔ آدھا کپ نیم گرم بادام کا تیل اور آدھا کپ شہد یکجا کرکے کھوپڑی پر اس کا مساج کریں اور گرم پانی میں بھگویا ہوا تولیہ نچوڑ کر اسے سر کے گرد لپیٹ لیں۔ یہ عمل تسلسل کے ساتھ دو مرتبہ کیا جائے اس طرح گرم پانی کی بھاپ سے تیل آپ کے سر میں جذب ہوجائے گا۔ آدھے گھنٹے کے بعد شیمپو کرکے بالوں کو دھوئیں ۔ کسی ایک طریقہ علاج پر کاربند رہ کر اسے کم از کم ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
خدارا شرمناک اذیت سے نکالیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور تاقیامت آپ کی آنے والی نسلوں کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین۔ میں ذہنی‘ اعصابی کمزوری کا شکار ہوں‘ پیشاب کے بعد قطرہ قطرہ پیشاب نکلتا ہے‘ حقوق زوجیت کا ارادہ بھی کروں تو ناکام ہوجاتا ہوں‘ یہ مسائل میرے لیے انتہائی ذہنی پریشانی اور ذلت آمیز اذیت کا سبب بنے ہوئے ہیں‘ علاج کے سلسلے میں بہت دھکے کھاچکا ہوں‘ اندرون و بیرون شہر بھی گیا‘ مگر وقت اور پیسہ ضائع کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ زندگی میں سکھ‘ عزت اور خوشی نام کی کوچیز نہیں ہے۔ (ش، لاہور)
مشورہ:آپ کا مکمل خط میرے سامنے ہے‘ آپ نے اپنے گزشتہ احوال بھی لکھے کہ کس طرح آپ نے بے راہ روی کا شکار ہوکر خود کو برباد کیا۔ لہٰذا اب آپ توبہ کرچکے ہیں ان شاء اللہ رب کریم آپ کو شفاء نصیب کرے گا۔ آپ عبقری دواخانہ کا ’’عروسی سہاگ کورس‘‘ استعمال کریں۔ ان شاء اللہ چند ہفتوں میں ہی آپ خود کو بہت بہتر محسوس کریں گے۔
ماہواری کی بے قاعدگی کو باقاعدہ بنانے کا نسخہ
میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو اڑھائی سال ہوگئے ہیں‘ ماہواری باقاعدہ نہیں‘ ٹیسٹ کروائے لیکن ڈاکٹری مسئلہ کوئی نہیں‘ آج کل ماہواری آئی ہے لیکن اب رک نہیں رہی‘ سمجھ نہیں آتی آخر وجہ کیا ہے؟ جب بھی شوہر چھٹی پر گھر آتے ہیں مجھے کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے‘ بہت پریشان ہوں ۔ مجھے کوئی دوائی بتائیں۔اولاد کیلئے کوئی وظیفہ بھی بتادیں۔ (ا، کہوٹہ)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی دوا ’’ہارمونز شفاء اور خاتون شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق صحت یابی تک مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ وظیفہ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھتے سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔
عجب خارش! میرے مسئلے کا حل بھی بتائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کرے آپ کا سایہ دکھی لوگوں پر ہمیشہ قائم رہے‘ ہر طرف سے مایوس ہوکر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔سارے جسم پر خارش رہتی ہے‘ کھجانے سے جسم پر پانی والے دانے نکل آتی ہے‘ جلد سیاہ ہوگئی ہے۔ آج کل سب سے بڑی تکلیف مقعد میں خارش ہے‘ مقعد میں شدید خارش ہوتی ہے‘ اندر چبھن کا احساس ہوتا ہے‘ اندر سوئیاں مارنے کو دل چاہتا ہے‘ بیت الخلاء میں جاتاہوں تو مقعد والی جگہ پھول جاتی ہے‘ بعد میں اسے انگلی سے ٹھیک کرنا پڑتا ہے‘ مقعد کے منہ پر ہروقت اندر باہر جلن ہوتی رہتی ہے۔ کئی سال پہلے خونی بواسیر بھی رہ چکی ہے‘ بھوک پیاس بالکل نہیں لگتی‘ یادداشت بہت کمزور ہے۔ مجھے میرے مسئلہ کا حل بتائیے۔ (اعظم‘ لاہور)
مشورہ:ھوالشافی کلونجی 70گرام، سرسوں کے بیج جن سے کڑوا تیل نکلتاہے۔ 100گرام، نیم کی نمولی کا اندرونی مغز 100گرام۔ تمام اجزاءکوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول بھر کر ایک سے دو کیپسول دن میں تین یا چار بار پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ’آگ شفاء‘ خارش زدہ جگہ پر احتیاط سے لگائیں اور ساتھ ’خون صفاء‘لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔
میرے ہاتھ پاؤں سے آگ نکلتی ہے
میں پشاور سے ہوں‘ میری عمر 13 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے ہاتھ پاؤں‘ ہتھیلیاں ہروقت گرم رہتی ہیں‘ میرے جسم پر بہت زیادہ بال ہیں جو میری عمر کے لحاظ سے کافی زیادہ ہیں۔ میں نے بہت ٹھنڈی اشیاء استعمال کیں جیسے اسپغول کا چھلکا‘ کھیرے‘ تخم بالنگو مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ (ط، پشاور)
مشورہ:آپ فوراً گرم ‘ مصالحہ دار اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز شروع کردیں۔صبح کی نماز کے بعد گھاس پر بغیر جوتے کے چلیں اور ایسے چلیں کہ آپ کی نظریں بھی گھاس پر ہی ٹکی رہیں۔عبقری دواخانہ کی ’’ٹھنڈک پاؤڈر‘‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے جملہ مسائل حل ہوجائیں گے۔بالوں کے مسائل کیلئے آپ کسی قسم کی کوئی میڈیسن استعمال نہ کریں۔ بال مردانگی کی نشانی ہوتے ہیں۔ آپ ماشاء اللہ سے جوان ہورہے ہیں اگر بال زیادہ آرہے ہیں تو اس میں کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا نہ ہوں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بال آپ کو بُرے نہیں بلکہ اچھے لگنا شروع ہوجائیں گے۔
گھٹنوں کے درد کی مریضہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً ایک سال سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں‘سندیلیانوالی میں اپنے چھوٹے بھائی کے ہاں گیا تو وہاں عبقری رسالہ پر نظر پڑی‘ کھول کر پڑھا تو اس کا گرویدہ ہوگیا۔ ماہنامہ عبقری میں موجود تمام سلسلے لاجواب اور فائدہ مند ہیں۔ آپ نے انسانیت کی فلاح اور خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بیوی جس کی عمر 70 سال ہے‘ عرصہ دراز سے ٹانگوں اور گھٹنوں کے درد کی مریضہ ہے‘ جسم بھی لاغر ہے‘ تقریباً پانچ، چھ مختلف ٹوٹکےا ستعمال کیے‘ وقتی فائدہ ہوا مگر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی‘ بعدازاں ایلوپیتھک علاج شروع کیا‘ ایک ایک وقت میں پانچ پانچ پین کلر استعمال کروائیں مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ آپ سے نسخہ اور دوا کی درخواست ہے۔ اللہ کریم آپ کو عمرخضر عطا فرمائے۔ (ماسٹر یوسف ذوق‘ پاکپتن شریف)
جواب:

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 625 reviews.