Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

80 سالہ بزرگ کا دمہ ٹھیک اور صحت لاجواب ہوگئی!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

دمہ کا مریض ہے آپ جس راستہ سے آئے ہو واپسی اسی راستے پر کلاں چوک عین سڑک پر میرے بڑے بھائی کا گھر ہے اسے دیکھتے جانا اگر آپ میں سے کوئی دم وغیرہ کرتا ہے تو ضرور کرتے جانا شاید میرا بھائی ٹھیک ہو جائے۔

کھاوی بوٹی (پروسیاوشاں) سے دمہ کا علاج
آج سے تقریباً دس سال پہلے بندہ ناچیز دریائے چناب (ملتان) موضع حماد پور دریا کے کنارے آموں کے باغ میں چند دوستوں کے ساتھ آم کھانے کی دعوت پر گیا۔ محفل میں ہم سبھی دوست قاری، حافظ، عالم تھے۔باغ کے اندر موجود (راکھی) جو کہ آم کے باغ کا رکھوالی ہوتا ہے، چوکیدار ہوتا ہے نے کہا آپ ماشاء اللہ سب لوگ حافظ، قاری، عالم ہو میرا ایک بڑا بھائی ہے اس کی عمر 80 سال کے لگ بھگ ہے۔ دمہ کا مریض ہے آپ جس راستہ سے آئے ہو واپسی اسی راستے پر کلاں چوک عین سڑک پر میرے بڑے بھائی کا گھر ہے اسے دیکھتے جانا اگر آپ میں سے کوئی دم وغیرہ کرتا ہے تو ضرور کرتے جانا شاید میرا بھائی ٹھیک ہو جائے۔ ہم نے حامی بھرلی کہ ان شاء اللہ ضرور واپسی پر جاتے ہوئے دم کریں گے اور آپ کے بڑے بھائی 80سالہ بزرگ کی زیارت کرکے ہی جائیں گے۔
80 سالہ بزرگ کی زیارت
حسب وعدہ واپسی پر ہم بزرگ کے گھر پہنچے ان کی عیادت کی زیارت کی ماشاء اللہ شکل و صورت سے دین دار لگ رہے تھے۔ 80سال کی عمر میں ان کی آنکھیں ٹھیک کام کررہی تھیں، دانت بھی ٹھیک تھے مگر 2سال سے دمہ کی وجہ سے صحت خراب ہوگئی تھی ویسے عام طور پر آج کل بڑھاپے میں انسان کو کوئی نہ کوئی بیماری ضرور لگ جاتی ہے۔ ہم کچھ دیر بابا جی کے پاس بیٹھے اور اجازت لے کر گھر کی راہ لی۔
باباجی کا دمہ حیران کن طور پر ختم ہوچکا
گزشتہ دنوں بازار میں اچانک باباجی سے ملاقات ہوگئی ۔ باباجی بالکل ٹھیک اکثر دمہ کے مریض جو کہ اتنی زیادہ عمر کے ہوں دمہ کی حالت ہی میں وفات پا جاتے ہیں مگر جسے اللہ شفاء دے قادر ہے کسی کی دعا یا دوا سے اللہ پاک بعض اوقات انسان کو شفا دے دیتے ہیں۔ میں نے باباجی سے پوچھا ! بابا جی آپ کا دمہ کیسے ختم ہوا؟ کہاں سے دمہ کا علاج کروایا ہے۔
باباجی نے کہا! ایک دن کوئی بندہ مجھے سفر کے دوران بس میں ملا اس نے کھاوی بوٹی(طب میں اس کا نام پروسیاوشاں ہے جو کہ ہر پنساری کی دکان سے عام مل جاتا ہے۔) کا بتایا تازی مل جائے بہتر ورنہ پنساری سے لے لیں‘ ویسے دیہات میں ٹیلوں پر عام مل جاتی ہے اس کی جڑ میں بہت خوشبو ہوتی ہے اسے لے کر اس کو کاٹ لیں جیسا کہ مشین کے ساتھ گھاس کاٹتے ہیں، روزانہ آدھا کلو کھاوی اسی طرح کاٹ کر ایک یا ڈیڑھ کلو تازہ پانی میں ڈال کر بیر کی خشک لکڑی سے آگ جلائیں۔ جس برتن میں کھاوی(پروسیاوشاں) اور پانی ہو اس برتن کو آگ پر رکھ لیں جب پانی ایک پائو یا آدھا پائو بچ جائے نمک حسب ضرورت ملا کر پی لیں۔ میں نے روزانہ یہ عمل کیا ایک ماہ کے بعد دمہ بالکل جاتا رہا۔ اللہ کے فضل سے آج میں بالکل ٹھیک ہوں۔ یہ کھاوی ٹیلوں اور جنگلوں میں ہوتی ہے گرمیوں کے موسم میں جب خوب بارشیں ہوتی ہیں تب یہ زمین پر سرسبز اُگتی ہے سردیوں میں خشک ہو جاتی ہے۔
بوٹی ہزار دانی سے پتھری کا علاج
بابا جی نے کہا قاری صاحب اس اللہ والے آدمی نے پتھری کے لیے بھی ایک نسخہ بتایا ہے۔ ایک بوٹی ہے جس کا نام ہزاردانی ہے جو کہ گرمیوں میں ٹیلوں، کپاس کی فصل یا گندم کی فصل کے کٹائی کے موسم میں زمین پر اُگتی ہے 100گرام ہزار دانی کا گھوٹا بناکر باریک کپڑے سے چھان کر پئیں مسلسل بلاناغہ پینے سے ہمہ قسمی پتھری پیشاب کے ذریعہ سے نکل جائے گی۔(قاری محمد صادق، مظفر گڑھ)
مٹھی بھر پتے توڑیں‘رگڑیں‘ پئیں اور گرمی ختم
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!شدید گرمی کا موسم چل رہا ہے تو میرے پاس گرمی سے نجات کا ایک انتہائی سادہ اور بالکل مفت ٹوٹکہ ہے۔ اس کے استعمال سے جسم سے گرمی بالکل ختم ہوجاتی ہے اور انسان شدید گرمی میں بھی بالکل نارمل اور مطمئن رہتا ہے۔میں یہ ٹوٹکہ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ قارئین! اگر آپ کو گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے‘ پیشاب زرد یا جل کر آتا ہے‘ ہاتھوں یا پاؤں کے تلوؤں سے آگ نکلتی ہے یا آپ مرد ہیں اور آپ کو گرمی کی وجہ سے احتلام‘ جریان‘ سرعت انزال کی شکایت ہے تو گھبرائیے مت‘ ہمارا آزمودہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ ھوالشافی: عام ملنے والے درخت شیشم جسے پنجاب میں ٹاہلی کہا جاتا ہے کے شام کے وقت نرم نرم مٹھی بھر پتے لیکر پانی سے دھولیں‘ دھونے کے بعد کسی مٹی یا شیشے کے برتن میں حسب ضرورت پانی ڈال کر پتے اس میں بھگودیں‘ رات بھر شبنم (کھلے آسمان تلے) پڑا رہنے دیں‘ صبح ہاتھ دھو کر پتوں کو پانی میں خوب مسلیں یہاں تک کہ پتے ریزہ ریزہ ہوجائیں اور پانی کا رنگ سبز ہوجائے پھر پن چھان کر شکر یا مصری یا حسب مزاج شہد ملا کر نہار منہ پی لیں۔ کچھ دن آپ کے ہاتھوں اور پاؤں سے خوب گرمی نکلے گی پھر ٹھنڈ پڑجائے گی۔
فارمولہ انتہائی ٹھنڈا ہے احتیاط سے استعمال کیجئے
سردیوں میں شہد ملانا ضروری ہے گرمی میں شکر یا مصری وغیرہ ملائی جاسکتی ہے‘ شوگر کے مریض صرف شہد ملا کر پئیں‘ علامات ختم ہونےپر استعمال ترک کردیں۔ہفتہ دس دن کا استعمال کافی ہے‘ زیادہ استعمال کریں گے تو سرد اور بلغمی مزاج والوں کونقصان کا خدشہ ہے‘ کیوں کہ فارمولہ نہایت ہی ٹھنڈا ہے۔(ملک افتخار ثقلین‘ موڑ ایمن آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 641 reviews.