Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آٹے کے پیڑے نہر میں بہائےڈیوٹی ٹائمنگ آدھی‘ تنخواہ ڈبل

ماہنامہ عبقری - جون 2019

یہی درخواست (اللہ) صرف دو مرتبہ آٹے کے پیڑے میں ڈال کر نہر میں بہائی اور میری نوکری جو کہ بہت ٹف تھی‘ صبح چھ بجے سے لیکر رات بارہ بجے تک تھی‘ اس کی جگہ بہت آسانی والی جاب مل گئی ‘ تنخواہ بھی اس سے ڈبل ہوگئی۔

پریشانی ایسی کہ چھپا نہ سکتا تھا اور شادی سر پر تھی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا عبقری سے تعلق صرف دو سال پرانا ہے‘ ماہنامہ عبقری سے تعلق کچھ یوں ہوا کہ میں بطور بیچلررہتا تھا ہم تین چار لڑکے تھے‘ ان میں سے ایک کا بھائی آپ کے درس میں آتا جاتا تھا‘ ایک دن وہ رسالہ وہاں چھوڑ گیا‘ کافی عرصہ وہ رسالہ میرے کمرے میں پڑا رہا‘ میں نے بھی نہ پڑھا‘ نہ پھینکا بس ایک دن ایسی پریشانی پڑی کہ دنیا ہی بدل گئی‘ وہ رسالہ پکڑا جیسے جیسے پڑھتا گیا سکون ملتا گیا۔
پھر کیا تھا‘ پریشانی ایسی تھی نہ کسی کو بتاسکتا تھا‘ نہ چھپا سکتا تھا اور شادی بھی سر پر تھی۔ بس رسالہ سے رہنمائی لی‘ آفس عبقری گیا‘ آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملا‘ مسئلہ بتایا‘ ادویات لیں‘ استعمال کرنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ تو طاقت کا خزانہ ہے‘ سائیڈایفیکٹ سے پاک‘ انہی دنوں میں ایک دن بہت مایوس بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کسی نے دل میں ڈالا کہ آج جمعرات ہے‘ درس ہے‘ جو کہ رسالہ میں پڑھا تھا اور سنا ہوا تھا‘ درس میں گیا‘ درس سنا‘ مکمل درس تھا‘ نعمت کا چھن جانا پھر احساس ہونا‘ ایسا درس تھا کہ جو مکمل طور پر میں سمجھتا ہوں‘ جیسے میرے اوپر درس ہورہا ہے‘ خیر یہ سلسلہ شروع ہوگیا‘ آپ سے بیعت ہوا‘ شادی بھی خیریت سے ہوگئی اور معاملات بھی اچھے رہے۔ میں نے درس میں چند وظائف سنے‘ آزمائے‘ لاجواب پائے اپنے مشاہدات قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
درد والی جگہ پر تین مرتبہ لکھیں‘درد اور مرض دونوں ختم
درس میں سنا تھا کہ لِیُعَذِّبَہُمْ سانس روک کر شہادت کی انگلی سے تین مرتبہ درد والی جگہ پر لکھیں‘ درد ختم ہوجاتا ہے۔ میری والدہ ضعیف ہیں‘ ان کو ہرنیا کا مسئلہ تھا‘ ناف باہر آجاتی تھی‘ یہ عمل کیا‘ فوراً ناف اندر چلی گئی اور درد ختم ہوگیا۔اسی طرح میں نے حروف تہجی کا سنا تھا‘ میں نے اس کا تعویذ یعنی حروف تہجی لکھ کر والدہ کو کہا کہ ناف کے اوپر باندھ لو‘ انہوں نے ایسا کیا۔ ناف کا‘ ہرنیا کا مسئلہ مکمل طور پر درست ہوگیا۔ (تعویذ) اتارنے سے دوبارہ ہوجاتا ہے۔
آسان ڈیلیوری کیلئے یہ تعویذ بازو پر باندھ دیں
ایک اور عمل آزمایا: لفظ (اللہ) درخواست والا عمل‘ خانوں والی کاپی میں ہر خانہ میں لفظ اللہ لکھنا اور یسے تصور کرنا کہ میں اللہ کو درخواست لکھ رہا ہوں۔ اس عمل سے میرا پہلا مسئلہ یہ حل ہوا کہ چھوٹی بھابھی کی ڈیلیوری کا مسئلہ تھا۔ اچانک میں لاہور سے گھر گیا تو وہ ڈیلیوری کیلئے ہسپتال جانے لگے تھے‘ بھابھی بہت پریشان اور رو رہی تھیں‘ کمزور بھی کافی تھیں‘ دو بچے پہلے تھے وہ بھی بہت چھوٹے ہیں‘ بھابھی کو لگ رہا تھا کہ وہ اب واپس اس گھر میں کبھی نہیں آئیں گی‘ بچہ بھی الٹا تھا‘ میرے ذہن میں فوراً سے آیا کہ لفظ اللہ کی درخواست جو میں نے ابھی ایک صفحہ ہی لکھا تھا اپنے پرس سے نکال کر بھابھی کے دائیں بازو پر باندھ دی ور اس کو تسلی دے کر رخصت کیا۔
تقریباً آدھ پونے گھنٹے تک میں اور میری بیگم ہسپتال گئے تو دیکھا کہ بھابھی تو ڈیلیوری سے فارغ ہوکر کمرے میں شفٹ ہوگئیں تھیں‘ اللہ تعالیٰ نے بیٹا دیا اور سارا معاملہ بھی ٹھیک ٹھاک ہوگیا‘ وہ بہت خوش تھیں اور میرا شکریہ ادا کررہی تھیں۔ یہی درخواست (اللہ) صرف دو مرتبہ آٹے کے پیڑے میں ڈال کر نہر میں بہائی اور میری نوکری جو کہ بہت ٹف تھی‘ صبح چھ بجے سے لیکر رات بارہ بجے تک تھی‘ اس کی جگہ بہت آسانی والی جاب مل گئی ‘ تنخواہ بھی اس سے ڈبل ہوگئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 646 reviews.