Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مغفرت والدین

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ‘ آپ کے والدین اور اہل خانہ اور عبقری کی پوری ٹیم پر رحمتیں اور شفقیں نازل ہوں۔ والدین کیلئے اولاد کی دعائے مغفرت: حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میت قبر میں ڈوبتے ہوئے فریادی کی طرح ہے کہ ماں باپ یا دوست کی دعائے خیر کے پہنچنے کی منتظر رہتی ہے۔ پھر جب اسے دعا پہنچ جاتی ہے تو اسے یہ دعا دنیا و مافیہا کی تمام نعمتوں سے زیادہ پیاری ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ زمین والوں کی دعا سے قبروالوں کوثواب کے پہاڑ دیتا ہے اور یقیناً زندہ کا مردوں کیلئے تحفہ ان کیلئے دعائے مغفرت ہے۔ (مشکوٰۃ بیہقی)
دعائے مغفرت میت کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مرنے کے بعد بھی مسلمانوں کو ایصال ثواب سے قبر میں فائدہ پہنچاتا ہے اور میت کے درجات بلند کردئیے جاتے ہیں اسی لیے نیک اولاد ماں باپ کیلئے باعث رحمت ہے۔ اسی طرح دوستوں یا دیگر رشتہ داروں کی دعائے مغفرت سے بھی میت کو ثواب پہنچتا ہے اوریقیناً یہ مُردوں کیلئے ایک نہایت قیمتی تحفہ ہے‘ لہٰذا ہر مسلمان کو تمام مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت کرنی چاہیے۔حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص جمعہ کے دن اپنے والدین یا ان میں سے ایک کی قبر کی زیارت کرے تو اس کی مغفرت کردی جائے گی اور اس کو فرمانبردار لکھا جائے گا۔ (طبرانی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 652 reviews.