Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ چیز چہرے پر لگائیں! پندرہ منٹ بعد منہ دھوئیں اور حیران ہوجائیں

ماہنامہ عبقری - جون 2019

یہ چیز چہرے پر لگائیں! پندرہ منٹ بعد منہ دھوئیں اور حیران ہوجائیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند بیوٹی ٹپس ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔ایک انڈے کی زردی لے کر اس میں کھانے کا ایک چمچ شہد اور ڈیڑھ چمچ میدہ ڈالیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو تین، چار قطرے زیتون کے تیل کے بھی ڈالیں، اگر جلد چکنی یا نارمل ہے تو تیل ڈالنے کی ضرورت نہیں۔ ان تمام اشیاء کو اچھی طرح ملالیں اور آنکھوں کو چھوڑ کر پورے چہرے اور گردن پر یہ ماسک لگائیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ اس کے بعد کوئی اچھی سی کریم چہرے پر لگائیں۔ اگر آپ کے چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں پڑگئی ہیں تو اپنی انگلیوں کی مدد سے مساج تقریباً پانچ منٹ تک کریں۔ اس کے بعد روئی سے اس جگہ کو اچھی طرح صاف کریں۔ انشاء اللہ تین مہینے میں آپ کے چہرے سے جھریاں ماند پڑجائیں گی۔(ف، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 653 reviews.