Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2019

اپنے ماموں کو ڈھونڈ رہی ہوں
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں امی کے کزن یعنی اپنے ماموں کو ڈھونڈ رہی ہوں، جیسے ان کو کچھ بتانا چاہتی ہوں، پھر وہ مجھے مل جاتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں جائے نماز ہے وہ مجھے دیتے ہیں، بہت خاموش ہیں۔ جائے نماز بہت بڑی اور کشادہ ہے۔ مجھے پسند آتی ہے۔ پھر دیکھا ماموں نماز پڑھ رہے ہیں، میں بھی جائے نماز بچھاکر پڑھنے کی تیاری کرتی ہوں۔ (س، و، نوشہرہ فیروز)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو روحانی ترقی نصیب ہوگی اور اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھے گا۔ آپ فرائض کی پابندی کرتے ہوئے نوافل کی کثرت کا بھی اہتمام کریں۔ واللہ اعلم۔
مالی نقصان یا کاروباری پریشانی ہوسکتی ہے
میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک بس میں سفر کررہا ہوں، جب بس سے اترتا ہوں تو میں دیکھتا ہوں کہ میری جیب سے کسی نے میرا پرس اور موبائل نکال لیا ہے اور میں پریشان ہوجاتا ہوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، واپس کیسے جائوں گا۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔(سلیم احمد، شیخوپورہ)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ کسی مالی نقصان یا کاروباری پریشانی کو برداشت کرنا پڑے گا۔ تاہم فوری طور پر حسب توفیق صدقہ دے دیں اور ہر مالی معاملہ کرنے سے پہلے 41بار یَانَافِعُ پڑھ لیا کریں۔
اللہ میرے ابو کو بہت رزق دے گا
میں نے خواب میں دیکھا کہ کہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے ابو کو بہت رزق دے گا۔ ان شاء اللہ۔ پھر منظر بدلتا ہے کہ میں اور میرے گھر والے کسی نامعلوم گھر میں ہیں اور اس گھر میں اندھیرا ہے۔ میری بہن ایک کمرے میں جاتی ہے۔میں بھی اس کے پیچھے جاتی ہوں تو میری بہن مجھے غصہ سے دیکھتی ہے تو میں دروازہ بند کردیتی ہوں۔ پھر تھوڑی دیر بعد دروازہ کھولتی ہوں تو میری بہن بیڈ پر لیٹی ہے، میری طرف دیکھ کر بیٹھ جاتی ہے۔ اس کے ماتھے پر کالے رنگ کا موٹا سا سانپ تین یا چار بل کے ساتھ بیٹھا ہے اور آنکھ یا ماتھے پر موٹا سا دانا ہے۔ میں تین مرتبہ آیت الکرسی پڑتی ہوں اور اپنے اوپر، امی، ابو اور اپنے سب بہن بھائیوں پر پھونک دیتی ہوں اور اپنی بہن پر بھی دم کردیتی ہوں اور جیسے ہی دم کرتی ہوں سانپ غائب ہو جاتا ہے۔(غ، پشاور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی بہن کو شدید بیماری کا اندیشہ ہے، تاہم وہ صدقہ دیں اور آیت الکرسی 125مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
تکبر کا انجام بہت بُرا ہوتا ہے
میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے چچا سے کوئی ایسی بات کرتا ہوں جسے وہ برا محسوس کرتے ہیں۔ بعد میںلوگ انہیں بُرا بھلا کہتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں اُونچائی پر پھنسا ہوں۔ اونچائی پر میں اس طرح لیٹا ہوں کہ میری چھاتی زمین کی طرف ہے اور میں نے بازوئوں سے سیمنٹ سے بنی پائپ نما کوئی چیز کو پکڑا ہوا ہے۔(ق،فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متنبہ کیا جارہا ہے کہ تکبر کا انجام بہت ہی بُرا ہوتا ہے۔ اللہ پاک سے سچی توبہ کریں۔ بہتر ہوگا کہ پنج وقتہ نماز کی پابندی شروع کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار جتنا آسانی سے ہوسکے پڑھ لیا کریں۔
آخرت کی فکر کریں اگلی باری آپ کی ہے
میں نے خواب میں اپنا پرانا مکان دیکھا۔ میرے والد اور والدہ مرحومین زندہ ہیں اور مجھ سے بڑا والا بھائی اور میں موجود ہیں۔ مغرب کے بعد کا وقت ہے۔ دو قبریں کھلی ہوئی ہیں اور دونوں میں میرے فرسٹ کزنز جو مجھ سے بڑے ہیں لیٹے ہوئے ہیں۔ میں ان کے سرہانے اداس کھڑا ہوں جیسے ان کی موت کا وقت نزدیک ہے اور میرے ذہن میں ہے کہ ان کے بعد میری باری ہے۔ جو بڑے والے ہیں جن کا حقیقت میں انتقال ہوچکا ہے، وہ مجھے کچھ وصیتیں کرتے ہیں کہ فلاں چیز فلاں کو دے دینا تو میں کہتا ہوں کہ آپ کے بعد میری باری ہے تو مجھ سے کیوں کہہ رہے ہیں، میرے پاس وقت نہیں ہے۔ تو وہ کہتے ہیں ہاں ٹھیک ہے۔ پھر کسی اور کا نام لے کر کہتے ہیں اس سے کہہ دینا۔ میں بے اختیار ان دونوں کی پیشانی چوم لیتا ہوں اور پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (شعیب‘ اسلام آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کو اس بات پر متوجہ کیا گیا ہے کہ دنیا کے جھمیلوں سے وقت نکال کر آخرت کی فکر کریں اور مرنے سے پہلے موت کی تیاری کرلینا عقلمندی ہے۔ واللہ اعلم۔

شادی کی تقریب
میری بہن نے میرے بارے میں کچھ اس طرح سے خواب دیکھا کہ میری شادی ہورہی ہے اور شادی میری بہن کی دوست کے بھائی سے ہورہی ہے اور میں جیسے مایوں میں بیٹھی ہوں، گھر میں بہت سارے مہمان آئے ہوئے ہیں، اور میں اپنے چہرے کو شیشے میں دیکھتی ہو تو میرا چہرہ سرخ ہورہا ہوتا ہے۔ میرے ہاتھ میں تسبیح ہے۔ میری پڑوسی دوست میری بہن (م) سے کہتی ہے کہ تم اپنے بال اپنے ماموں زاد سے یا کسی اور بڑے کا کہتی ہے ان سے بنوالو۔ میری بہن اس کو منع کردیتی ہے کہ مجھے کسی لڑکے سے بال نہیں بنوانے، اتنے میں میرے ہاتھ میں جو تسبیح ہوتی ہے اس کا دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کے تمام دانے زمین پر بکھر جاتے ہیں، میری بہن تسبیح میرے ہاتھ سے لیکر کہتی ہے کہ لائو میں اس کو ٹھیک کردوں۔
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی بیماری دوران علاج بڑھ جائے گی، تاہم اچھا معالج ملتے ہی بیماری سے شفاء حاصل ہو جائے گی۔ آپ یا شافی یاھادی41بار صبح و شام پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے چہرے پر پھیر لیا کریں۔
۔۔۔۔۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 659 reviews.