ایک دن میں پنجاب پبلک لائبریری گئی‘ وہاں ماہنامہ عبقری میگزین ملا‘پرکشش ٹائٹل اور اس پر لکھی مضامین کی ہیڈنگز نے پڑھنے پر مجبور کردیا۔ لائبریری میں ہی بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا۔ جیسے جیسے پڑھتی گئی دل کو سکون ملتا گیا۔ میگزین سے دیکھ ماہنامہ عبقری کے دفتر رابطہ کیا‘ وہاں سے آپ سے اپوائنٹمنٹ کیلئے نمبر ملا‘ بتائے گئے دن فون کیا تو خوش قسمتی سے مجھے ٹوکن مل گیا۔ آپ سے آپ کے کلینک میں ملاقات ہوئی‘ آپ نے استخارہ کرکے بتایا کہ 19 سال اور 9 ماہ سے جنات اور نظربد کی شکار ہوں۔ آپ نے چند اعمال دئیے جن میں سے ایک صبح و شام 200 مرتبہ سورۂ فلق اور ناس پڑھنا تھی۔ یقین کیجئے! اس دن سے زندگی سے مایوسی کے بادل چھٹ گئے‘ میں موٹی اور بھدے جسم کی مالک تھی‘ جیسے جیسے عمل پڑھتی گئی میرے جسم کا موٹاپا کم ہوتا گیا‘ میری آنکھیں جن کی رونق آسیب کی بدولت ختم تھی‘ بہت خوبصورت ہوگئیں‘ رنگ صاف ہوگیا‘ پھر ساتھ ہی میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر ہر نماز کے بعد یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ کی تسبیح پڑھتی گئی میں پہلے جو موٹی‘ کالی اور انتہائی بے ڈھنگے جسم کی مالک تھی‘ آج الحمدللہ عبقری رسالہ کی بدولت میں ایک خوبصورت اور پرکشش لڑکی بن گئی ہوں‘ عمر 34 سال ہے مگر اب لگتی 20 کی ہوں‘ پہلے جو بھی دیکھنے آتا تو وہ کہتا لڑکی کی عمر تو 40 لگتی ہے۔ مگر اب جو بھی رشتہ دیکھنے کیلئے آتا ہے تو مجھے پسند کرلیتا ہے مگر میرے گھر والے مکمل چھان بین کرکے ناپسند کردیتے ہیں۔ الحمدللہ اب ایک نہایت اچھا رشتہ آیا ہے‘ گھر والے راضی ہیں۔
عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر میں نے بیت الخلا جانے والی مسنون دعا پڑھنا شروع کی‘ جب پہلے دن ہی پڑھی تو خواب میں دیکھا کہ دو آدمی واش روم میں میرے سامنے بیٹھے ہیں مگر میں ان کونظر ہی نہیں آرہی‘ وہ ویسے ہی بیٹھے ہیں جیسے انجان ہوں۔ اب تو شیشے کو دیکھ کر میں نے بسم اللہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ چہرہ بالکل صاف شفاف اور پرنور ہوگیا ہے۔ آپ کے درس سنتی ہوں زندگی کی ہرٹینشن ختم ہوگئی ہے۔ میں سورۂ رحمٰن اور اللہ رب العزت کے ننانوے نام ہر روز پڑھتی ہوں۔ (صائمہ نورین‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں