محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 24 سال اور وکالت سے منسلک ہوں‘ پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل ایم بھی کررہی ہوں‘ تسبیح خانہ سے نسبت تقریباً عرصہ چار سال سے ہے‘ ان چار سال میں جو تبدیلی اور جو رُخ آپ نے ہماری زندگیوں کو دیا ہے اس کو بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سدا آپ کی رہنمائی میں رکھیں اور آپ کو آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو سدا شاذو آباد رکھے۔ آمین ثم آمین۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کو خطوط لکھے‘ میرا یقین ہے کہ آپ کو آج تک جس دعا کیلئے خط میں کہا جواب سے پہلے وہ دعا قبول ہوتی دکھائی دی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین!
ہم بہن بھائی اور والدہ درس پر آتے ہیں‘ ابو نہیں آتے‘ پہلے وہ ہمارے آنے پر بھی بولتے تھے‘ پھر آہستہ آہستہ تبدیلی آئی کہ گھر میں انٹرنیٹ پر درس لگاتے تو بیٹھ کر سن لیتے‘ وظائف بھی شروع کردیتے‘ پھر کہنے لگے: میں نوچندی کے درس میں جایا کروں گا‘ نوچندی میں چھ سے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں‘ روٹین سے آتے ہیں‘ سمجھ میں نہیں آرہا کہ آپ کا شکریہ کس طرح ادا کروں‘آج وہ دن ہے کہ چار ہفتوں سے ہر جمعرات درس پر آرہے ہیں اور خود کہتے ہیں کہ میں نے جلدی جانا ہے آگے بیٹھنا ہے۔ یہ تبدیلی سب آپ کی دعاؤں کے باعث ہے۔ ہم سے زیادہ شوق اور لگن سےدرس سنتے ہیں۔ رشک آتا ہے خود کو دیکھ کر‘ ایک وہ کٹھن دور تھا جو ہم نے بچپن میں گزارا اور آج یہ دن ہیں کہ ہر طرف خوشحالی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تسبیح خانہ کی قدر و احترام کرنے والا بنائے۔ آمین!۔
بڑے بھائی کی نوکری کا مسئلہ ہوا‘ پرائیویٹ یونیورسٹی میں لیکچرار ہے‘ آپ کے درس سے یقین کریں یہ احساس مل گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کرے وہ بہتر ہوگا اور ہمیں اللہ کے ذکر میں اور جائے نماز پر محنت کرنی ہے۔ یقین کریں یونیورسٹی سے سب کو فارغ کردیا صرف دو بندوں کو رکھا جن میں سے ایک بھائی تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے وہاں سے دروازے کھول رہے ہیں جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا اور آج ایک مہینہ ہوگیا‘ وہ یونیورسٹی بھی بند نہیں ہوئی اورمزید دو یونیورسٹیوں سے بھی اچھی آفر ہے۔ تسبیح خانہ کے دم سے ہماری زندگی میں روشنی آگئی ہے اب کوئی مشکل مشکل ہی نہیں لگتی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ سے مانگنا سکھا دیا ہے‘ اللہ تعالیٰ ہمیں سدا آپ سے اور تسبیح خانہ سے جوڑے رکھیں اور آپ کو دنیا و آخرت کی برکات و عافیتیں عطا فرمائے۔ آمین۔ (نمرہ سلیم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں