Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صرف دو لونگ اس مرض کیلئے کافی ہیں‘ آزمودہ!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

یہ پڑھا3منزلہ گھر مل گیا‘ مزید کیا ملا وہ پڑھیں!

خاوند کی مہربانی کے انہوں نےعبقری لادیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری کی سمجھ میں نہیں آتا کن الفاظ میں اس کی تعریف کروں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے‘ میں عبقری رسالہ گزشتہ چار سال سے پڑھ رہی ہوں‘ یہ میرے خاوند صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے مجھے ماہنامہ عبقری لا کردیا‘ اس سے پہلے میں چارڈائجسٹ ہرماہ پڑھتی تھی اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں یہ ڈائجسٹ پڑھنا چھوڑ دوں گی۔میرے خاوند بیچارے مجھے بہت سمجھاتے کہ دین کی کتب پڑھا کرو‘ الحمدللہ وہ خود عالم دین ہیں‘ مجھے لکھنا نہیں آتا‘ بہت خواہش تھی کہ اپنے پسندیدہ ماہنامہ میں میں بھی کچھ لکھوں‘ پہلی بار شرکت کررہی ہوں۔
میں عبقری کے ٹوٹکے بہت استعمال کرتی ہوں جب سے عبقری کے ساتھ تعلق جڑا ہے ہمارے گھر سے میڈیکل سٹورز کی ادویات کا داخلہ ختم ہوچکا ہے‘ ڈاکٹروں کے پاس جانے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی‘ ادھرکوئی مسئلہ ہوا ادھر عبقری سے اس کا حل مل جاتا ہے۔
اس کومیٹھی لذیذ چیز کو کھلاؤ اور صحت دیکھو
آج کل گرمیاں ہیں‘ میرا بھائی سات بہنوں کے بعد پیدا ہوا‘ الحمدللہ اب وہ خود بچوں والا ہے‘ جب وہ چھوٹا تھا تو ایک رات اس کو خونی پیچش لگ گئے‘ امی بہت زیادہ پریشان ہوئیں‘ روتی ہوئی ہمسائی کے گھر گئی کہ خالہ نجانے میرے بچے کو کیا ہوگیا ہے‘ خون والے موشن لگے ہیں‘ وہ مسکرا کر کہنے لگیں‘ پریشان کیوں ہوتی ہو؟ اس کو فالودہ کھلاؤ‘ (جو کہ نشاستہ سے تیار ہوتا ہے) امی کہنے لگیں: اتنی رات گئے فالودہ کہاں سے لاؤں‘ تو خالہ نشاستہ اٹھالائی اور کہا اس(نشاستہ) کو پانی میں اچھی طرح پکا کر ٹھنڈا کرکے چینی ڈال کر پانی ٹھنڈا ڈال کر دو چمچ کھلادیا‘ اگر رک گئے تو ٹھیک ورنہ دو گھنٹے بعد پھر کھلادو‘ ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔ اس ٹوٹکےسے میرا بھائی بالکل ٹھیک ہوگیا تھا‘ امی خالہ کو بہت دعائیں دیتی تھی۔ اس کے بعد میں نےجس کسی کو بھی بتایا سب کو آرام آیا‘ صرف گرمیوں میں استعمال کریں۔ فالودہ گرمیوں میں آرام سے مل جاتا ہے۔ محترم حکیم صاحب زندہ باد! عبقری پائندہ باد۔
صرف دو لونگ اس مرض کیلئے کافی ہیں‘ آزمودہ!
میری چھوٹی بیٹی کو بہت زیادہ موشن لگے‘ کافی ادویات استعمال کی مگر ذرہ برابر آرام نہ آیا۔ ادھر کھاتی‘ اُدھر باتھ روم بھاگ جاتی‘ میں بھی تنگ آگئی تھی‘ پھر کیا؟ ماہنامہ عبقری اٹھایا‘ اس میں لونگ والا ٹوٹکہ دیکھا۔ ھوالشافی: ایک لونگ دو چمچ پانی میں ابال لیں‘ لونگ کا رنگ تبدیل ہوجائے تو بچی کو پلادیں‘ (لونگ کی ٹوپی اتار لینی ہے) میں نے ایک دن میں چار سے پانچ مرتبہ پلایا الحمدللہ میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ میری تو خوش کی انتہا نہ رہی‘ ہر دو گھنٹے بعد پلائیں‘ بڑوں کیلئے دولونگ لیں‘ میں تو اب ہر ملنے والی کو عبقری پڑھنے کی دعوت دیتی ہوں‘ الحمدللہ لوگ بھرپور مستفید ہورہے ہیں۔
تیزابیت کے مریض یہ بنائیں اورصحت مند ہوجائیں
شروع سے میرا معدہ بہت بہت اچھا تھا لوگ کہتے کہ ہمیں کھٹی ڈکاریں آتی ہیں‘ تیزابیت سے وغیرہ میں کہتی کہ میں تو بالکل فٹ رہتی ہوں کچھ بھی کھالوں مجھے تو کچھ نہیں ہوتا ہروقت یہی بات کرتی اورسوچتی اللہ کو میری بات یہ پسند نہیں آتی‘ معدہ خراب رہنے لگا‘ تیزابیت اتنی کہ ذرا کچھ کھالوں عذاب آجاتا‘ بڑی پریشان ہوئی کہ کیا ہوگیا مجھے ایسا کبھی زندگی میں نہیں ہوا اب ہورہا ہے اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے معافی مانگی پھر ماہنامہ عبقری میں دیا گیا نسخہ بنا کر استعمال کیا‘ اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘ مالک کا احسان ہے‘ بالکل فٹ رہتی ہوں‘ شرط ہے کہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔ ھوالشافی: سنڈھ پچاس گرام‘ ریوند چینی پچاس گرام‘ میٹھا سوڈا پچاس گرام‘ سنڈھ ریوند چینی کو کوٹ پیس کر میٹھا سوڈا ملا کر پھکی بنالیں‘ آدھی چمچ کھانے کے بعد سادہ پانی سے کھائیں‘ ان شاء اللہ بہت فائدہ دے گی‘ یہ پھکی بھوک کی کمی‘ خون کی کمی‘ گیس پیٹ کا بڑھنا سب میں ہی بہت بہت مفید ہے۔
شدید خارش ہے! بالکل مفت مرہم بناؤ ‘شفاء پاؤ
گزشتہ دنوں مجھے ٹانگوں پر شدید خارش شروع ہوگئی‘ دھدر نما خارش کرتے ہوئے بہت مزہ آتا بعد میں جلن سے بُرا حال ہوتا ہے‘ میرے خاوند کا آزمودہ ہے جب بھی میں خارش کرنے بیٹھتی فوراً کہتا تیل پانی کیوں نہیں لگاتی‘ تھوڑے تیل میں اتنا ہی پانی مکس کرکے ہتھیلی پر رکھ کر اچھی طرح انگلی سے مکس کرتی جب مرہم سی بن جاتی تو خارش زدہ جگہ پر لگالیتی۔ اسی وقت ٹھنڈک کا احساس ہوتا اور دو گھنٹے کیلئے آرام آجاتا‘ مگر پھر شروع ہوجاتی‘ پھر ہنستے ہوئے کہتے تیل پانی کیوں نہیں لگاتی‘ تیرے پیسے لگتے ہیں کیا؟ میں کہتی مجھے دوائی لے کر دیں‘ کہتے: ہمارے ہاں دوائی کا رواج نہیں‘ یہی لگاؤ اللہ آرام دے گا‘ ایسا ہی ہوا سرسوں کا تیل اور پانی ہموزن مکس کرکے مرہم بنا کر جتنی مرتبہ خارش ہوئی اتنی مرتبہ لگایا‘ میری خارش بالکل ختم ہوگئی۔ میرے شوہر کہتے ہیں گھر میں عبقری ہے تو پھر دوائی کے پیسے خرچ کرنے کی کیا ضرورت‘ جتنے پیسے ڈاکٹرز کو دینے ہیں وہی پیسے صدقہ کردو‘ یہی ٹوٹکہ میں نے اپنے خاوند کو شروع سے استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے حتیٰ کہ زخموں پربھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔
پھوڑا نکل آیا! فوراً چولہے پر ہنڈیا چڑھادیں
پھوڑوں کیلئے: میری بیٹی جب چھوٹی سی تھی تو نچلی طرف پھوڑا نکل آیا‘ نہ سیدھی سو سکتی تھی‘ نہ بیٹھ سکتی تھی‘ الٹا لیٹتی تھی‘ کافی پریشان ہوئی‘ کیا کروں؟ شام کے وقت ہمسائی عورت آئی‘ اس کو بتایا‘ سیانی تھی‘ عورت کہنے لگی بیٹا: تم ایسا کرو آٹے کے سات سے آٹھ چمچ کھانے والے لے لو اور ایک کٹورے میں ڈال کر اس میں آدھ چمچ ہلدی‘ آدھ چمچ نمک‘ تین چمچ سرسوں کاتیل اور تھوڑا سا پانی ڈال کر آگ پر ہلکی آنچ پر پکاؤ‘ ساتھ چمچ ہلاتی جاؤ‘ جب گاڑھا ہوجائے اور حلوہ کی طرح نظر آنا شروع ہوجائےتو اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا کرلو‘ اتنے میں چینی ایک چمچ لے کر اسے بالکل باریک پیس لو‘ نیم گرم مرہم جو تیار کی ہے اسے ہاتھ سے ایک کپڑے پر رکھ کر ٹکیہ بنالیں‘ پھوڑے پر پہلے پسی ہوئی چینی ڈالیں اور پھر اوپر حسب برداشت گرم ٹکیہ باندھ دیں‘ یاد رہے یہ مرہم نیم گرم ہونی چاہیے ٹھنڈی کوئی فائدہ نہ دے گی۔ رات کو باندھ دیں صبح پٹی کھول دیں۔ پہلی ہی پٹی سے مواد نکل جائے گا ورنہ دوسری رات پھر اسی طرح پٹی باندھنی ہے۔ الحمدللہ! میری بیٹی کو اسی مرہم سے آرام آیا‘ پھر بیٹے کو عین اسی جگہ پر نکل آیا‘ دونوں نے یہی نسخہ استعمال کیا دونوں کو اللہ رب العزت نے صحت سے نواز دیا۔ عبقری کیلئے بہت کچھ لکھنے کو دل کرتا ہے‘ ان شاء اللہ پھر کبھی سہی۔ (غزالہ ‘ راجن پور)
استاد محترم نے بتایا میرے پرانے مرض کا علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری گزشتہ چھ ماہ سے پڑھ رہا ہوں مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آپ اُمت مسلمہ کی خیر خواہی میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ بندہ ناچیز کے پاس چند تجربات ہیں جو آپ کی معرفت ماہنامہ عبقری کو پیش کررہا ہوں۔ استاد محترم نے بتایا پانی سے قبض کا علاج، یہ 2008 کی بات ہے جب مجھے بدرجہ غایت انتہا کی قبض تھی۔ ڈاکٹروں سے مایوس ہوگیا تو آخر کار میں اپنی مسجد کے قاری حافظ محمد اکرم صاحب کے پاس گیا اور قبض کی شکایت کی انہوں نے مجھے کہا کہ بیٹا! قبض کا علاج ہم آپ کو بتائیں گے مگر بے کار سمجھ کر نظر انداز نہ کر دینا میں نے اپنے استاد محرم سے اس نسخہ پر عمل کرنے کی حامی بھرلی۔
ہر لقمے کے ساتھ ایک گھونٹ پیو
انہوں نے بتایا کہ پیٹ بھر کر نہار منہ خوب پانی پیو پھر جب بھی کھانا کھائو تو سنت رسولﷺ کے مطابق کھانے سے پہلے پانی پیو اور خوب پانی پیو، اب ہر لقمہ کے ساتھ ایک ایک گھونٹ پانی پیتے جائو اور آخری لقمہ کے ساتھ پانی، نہیں پینا (یعنی آخری لقمہ بغیر پانی کے نگلنا ہے اور بعد میں پانی نہیں پینا)
میں نے یہ نسخہ صرف تین دن تک استعمال کیا تو میں حیران رہ گیا کہ جو کام ڈاکٹروں کی قیمتی ادویات نے نہیں کیا وہ کام پانی نے کردیا۔ اس کے بعد یہ نسخہ تو مکمل طور پر تو نہ اپنایا مگر تین عادتیں اپنی روزمرہ زندہ میں اپنالی۔ (۱)نہار منہ ایک گلاس پانی، (۲)کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی (۳)کھانے کے آخری لقمے کے بعد پانی نہ پینا۔ اس نسخہ کے عمل سے 2008 سے لے کر اب 2015ء تک سات سال کے دوران مجھے قبض کی کبھی شکایت نہیں ہوئی۔ میں اپنے استاد محترم کا بے حد ممنون ہوں۔ ویسے بھی میں نے طب کی ایک کتاب میں کسی بزرگ کا بڑا مشہور قول پڑھا کہ کھانا کھانے سے پہلے پانی پینا سونا ‘درمیان میں پینا چاندی اور آخر میں پانی پینا وبا ءہے۔((محمد آصف)
امی کے گھر چھٹیاں گزارنے گئی اور نصیب جاگ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کے فوائد جو میں نے آزمائے قارئین عبقری کو بتانا چاہتی ہوں۔ میں یہ آیت اس وقت سے پڑھ رہی ہوں جب میں عبقری کو نہیں جانتی تھی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ میری ایک بہن جو کہ ملتان میں رہتی ہیں‘ وہ ایک مرتبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں امی کے گھر آئیں تو میں بھی وہاں چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی تھی تو میری باجی نے باتوں باتوں میں بتایا کہ لاہور میں ایک مولانا صاحب ہیں جو کہ ہر جگہ درس دینے جاتے ہیں وہ ملتان میں آئے تھےتو ہم ان کا درس سننے گئے تھے انہوں نے یہ بتایا ہے تم بھی لے لو‘ پڑھنا تو ان کے پاس کچھ صفحات تھے وہ انہوں نے مجھے دئیے وہ صفحات جو کہ بعد میں تسبیح خانہ اور عبقری رسالہ سے نسبت کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ ’’دوانمول خزانہ‘‘ کے کتابچہ کے ہیں۔
یہ پڑھا3منزلہ گھر مل گیا‘ مزید کیا ملا وہ پڑھیں!
میں تب سے وہ پڑھ رہی ہوں اوردوسرا میری بہن نے بتایا کہ ایک وظیفہ درس میں انہوں نے بتایا کہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کو گیارہ بار پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کرکے جو مانگو ملتا ہے‘ میں نےگھر آکر یہ آیت پڑھنا شروع کردی اور ہمارا گھر جو کہ کسی ڈبے کی طرح لگتا تھا‘ جس میں مرغیوں کو بند کرکے دروازہ بند کردیا جاتا ہے‘ آج اس آیت کی برکت سے اللہ نے مجھے تین منزلہ گھر دے دیا‘ قارئین یقین جانیے آج کے دور میں ایک مزدور جو تین وقت کی روٹی بمشکل پوری کرتا ہے وہ تین منزلہ گھر کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن ہمیں اللہ کریم نے اس آیت کی برکت سے اتنا نوازا ہے کہ ہم خود ہی حیران ہوجاتے ہیں کہ ہم نے یہ سب کیسے کرلیا۔ یہ تو اس مہنگائی کے دور میں ممکن ہی نہیں بس یہ اعمال کی برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنا کچھ دے دیا ہےورنہ ہماری اوقات ہی کیا ہے یہ اعمال کی برکت اور ہمارے مرشد کی دعائیں کہ آج ہمارے پاس اتنا کچھ ہے۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ محترم حکیم صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!۔ (ن، ملتان)
وظائف بے اثر کیوں کر ہوئے؟
آج کل ہم مختلف مقاصد کے لیے وظائف قرآنیہ کا اہتمام کرتے ہیں لیکن ان سے خاطر خواہ استفادہ نہیں کر پاتے اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وظائف کی شرائط کا اہتمام نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں کئی مفاسد کی بنا پر وظائف پر اثر نہیں رہتے۔
پہلی خرابی:یاد رہے کسی وظیفہ یا عمل کا اثر نہ کرنا اس میں پڑھنے والے ہی کا قصور ہوتا ہے۔ مشتبہ اور حرام کاموں سے احتراز نہ کرنے کی وجہ سے ’’اکل حرام‘‘ کی وجہ سے اثر بالکل باطل ہوکر رہتا ہے کلام (وظیفہ) بے شک پراثر ہے۔ مانع امر خارج ہوتا ہے۔
دوسری خرابی:وظیفہ تعداد شمار میں تو بہت زیادہ پڑھتے ہیں لیکن دل لگا کر توجہ سے نہیں پڑھتے بلکہ اسی خیال میں ڈوبے رہتے ہیں۔ کہ کسی قدر ہوگیا اور کس قدر باقی رہ گیا یہ توجہی اس وظیفے کے اثر کو زائل کردیتی ہے جو مقصود ہوتا۔
تیسری خرابی: یہ ہے کہ بعض لوگ(باقی صفحہ نمبر52 پر)
(بقیہ: وظائف بے اثر کیوں کر ہوئے؟)
دعا وغیرہ کو اچھی طرح صحیح یاد کرنے سے قبل ہی پڑھنا شروع کردیتے ہیں جس سے بعض مرتبہ معنی بدل جاتے ہیں بلکہ الٹے ہو جاتے ہیں۔چوتھی خرابی: یہ ہے کہ بعض وظائف و اعمال میں بعض چیزوں کا پرہیز اور ترک حیوانات ہوتا ہے عامل صاحب خواہ مخواہ ہر جگہ اسکا اظہار کرتے ہیں اور عوام اس فعل کو موجب بزرگی و تقدس سمجھتے ہیں عوام کے دل میں یہ خیال فاسد جم گیا ہے کہ گوشت مچھلی نہ کھانا کوئی بڑا ثواب اور پارسائی کا کام ہے حالانکہ شرعاً اس میں کچھ بھی خرابی نہیں بلکہ گوشت خوری کو مکروہ و ناپسند سمجھنا اسلام میں نہایت مذموم ہے۔ اگر کسی قسم کا پرہیز یا ترک حیوانات ہوتو اسکو پوشیدہ رکھا جائے۔ طرح طرح سے اظہار کی تدبیریں نہ کریں البتہ اصلاح کا خیال ہر شخص کو ضرور رکھنا چاہیے۔ اگر ان مفاسد کو ملحوظ خاطر رکھ کر وظیفہ یا عمل کیا جائے تو آثار و برکات و کشائش رزق، جو مطلوبہ جائز امور خودبخود حل ہوجائیں گے۔ دعائیں اس نیت سے پڑھا کریں کہ خداتعالیٰ نے دعا حکم دیا ہے اور ’’اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لکم‘‘ فرمایا کہ ’’مجھ کو پکارو میں تمہاری سنوں گا‘‘وظیفہ اور عمل شروع کرنے سے قبل نہایت صحیح یاد کرکے خود بتلانے والے کو ورنہ کسی دوسرے معتبر واقف شخص کو سنادیں پھر شروع کریں اور ہمیشہ اعتماد اور بھروسہ سے اللہ تعالیٰ کی کارسازی پر رکھیں۔ (محمد عثمان، چکوال) 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 668 reviews.