Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اس چیز کی دھونی گھر میں دیں! نہ بیماری‘ نہ جادو‘ نہ نظربد

ماہنامہ عبقری - جون 2019

دھونی دینے سے گھر کی فضا انسان دوست بن جاتی ہے ۔وہ لوگ جنہیں نیند کا پرابلم ہے وہ ہفتہ میں دو بار دھونی لازمی گھر میں دیتے رہا کریں ۔خواتین کے ایام میںپیدا ہونے والی بے قاعدگی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

جان لیجئے!جڑی بوٹی سے علاج فرسودہ نہیں
جڑی بوٹیا ں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں بشرطیکہ ان کا علم و گیان جان کر انہیں استعمال کیا جائے۔ہمارے یہاں حوصلہ شکنی کا ماحول پایا جاتا ہے ،جب بھی کوئی جڑی بوٹیوں کے علم پر بات کی جائے تو انہیں فرسودہ نظریہ علاج کہہ کر رد کردیا جاتاہے حالانکہ جدید طبی تحقیقات نے ان جڑی بوٹیوں کی اہمیت کو مسلمہ ثابت کیا ہے اور آج پوری دنیا میں نباتاتی علاج تیزی سے پھیل رہا ہے۔تاہم پاکستان میں ابھی تک جڑی بوٹیوں کی حکمت سے مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ۔پاکستان میں وبائی امراض کے پھیلنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہمارے ہاں ماحول دوست پودے کاشت نہیں کئے جاتے نہ گھروں میں ایسی جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو گھر کی فضا کو کیڑے مکوڑوں ،وائرس اور بلیات سے محفوظ رکھ سکتی ہیں ۔
حرمل (ہرمل) بھی ایک ایسی نادر اور انتہائی حیران کن اثرات رکھنے والی جڑی بوٹی ہے جو ہر گھر میں لازمی ہونی چاہئے تاکہ وبائی امراض سے لاحق ہونے والے امراض اور کیڑوں مکوڑوں کا ان سے علاج کیا جاسکے ۔گھروں سے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ کرنے کے لئے جو سپرے وغیرہ کئے جاتے ہیں ان کی وجہ سے زیادہ خطرناک امراض پیدا ہوتے ہیں اور ساتھ پیسے کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔جبکہ حرمل کی دھونی دیکر نہ صرف ڈینگی وائرس ،مچھروں،کیڑوں سے بچا جاسکتا ہے بلکہ باقاعدگی سے جس گھر میں حرمل جلائی جاتی ہے وہاں سے ڈیپریشن اورجنات وغیرہ بھی بسیرا نہیں کرتے۔
صدیوں سے روحانی مقاصد کیلئے استعمال ہورہی
صدیوں سے حرمل ایک مقدس و روحانی مقصد کے لئے استعمال ہوتی آرہی ہے ۔جدید تحقیقات نے اس کو اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا حامل شاہکار قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق حرمل انسان کے مرکزی نظام اعصاب کو تقویت دیتی ہے جس سے مزاج بہترین ہوجاتا اور انسان ڈیپریشن سے نکل جاتا ہے۔پاکستان میں حرمل پنسار سٹوروں پر عام دستیاب ہے لیکن چین اور سنٹرل ایشیا میں حرمل کی سبز ٹہنیاں فروخت ہوتی ہیں ۔
ہفتہ میں دو بار گھر میں دھونی دیں‘ نتائج خود دیکھیں
حرمل کی دھونی دینے سے گھر کی فضا انسان دوست بن جاتی ہے ۔وہ لوگ جنہیں نیند کا پرابلم ہے وہ ہفتہ میں دو بار حرمل اور لوبان کی دھونی لازمی گھر میں دیتے رہا کریں ۔حیران کن تحقیق ہے کہ اس سے خواتین کے ایام میںپیدا ہونے والی بے قاعدگی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
یقین نہ آئے توآزما کر دیکھ لیں!
حرمل کی دھونی دینے سے مچھر بھاگ جاتے ہیں۔ اگر اس کا سبز پودا کمرے میں رکھ دیا جائے تو مچھر کمرے میں داخل نہیں ہوتے ۔طبی ماہرین لوباں اور حرمل ملا کر اسکی دھونی دینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔اسکا اثر کئی دن تک رہتا ہے اور اس گھر سے جراثیم کئی دن تک دور رہتے ہیں۔ آگ کے انگاروں پر لوبان حرمل ڈالنے سے جودھواں اٹھتا ہے وہ کونے کونے سے کیڑوں مچھروں اور جنات کو گھر کی جان چھوڑنے پر مجبور کردیتا ہے،نہ یقین آئے توآزما کر دیکھ لیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 669 reviews.