Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کاش! بہنوئی بہن کے طبیب خود نہ بنتے!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

جب میری بہن کو چھاتی میں ہلکی سی گلٹی محسوس ہوئی تو بہنوئی نے کسی کو بھی بتانے سے سختی سے منع کیا اور پھر خود ہی علاج شروع کردیا۔ گھر پر ہی مختلف کتب سے ہومیوپیتھک نسخہ جات نکالتے اور بنا بنا کر میری بہن کو کھلاتے رہے

دو آنکھوں دیکھے واقعات
محترم قارئین! میں دو آنکھوں دیکھے واقعات لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ یہ دونوں واقعات میری سب سے بڑی بہن جو کہ آج سے بارہ سال پہلے وفات پاچکی ان کے شوہر کے ہیں۔ 2002ء میں میرے بہنوئی سخت بیمار ہوئے۔
انہوں نے سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ کسی طبیب یا عامل کو چیک کروانے سے گریز کیا اور اپنا علاج خود ہی شروع کردیا‘ وہ مختلف ہومیوپیتھک کی کتب گھر لائے اور علاج شروع کردیا۔ جب کسی دوا سے آرام نہ آتا تو مزید ادویات میں ردو بدل کر کے کھاتے رہے مگر کوئی فرق نہ پڑتا ‘ دن بدن ان کا وزن کم ہونا شروع ہوگیا‘ جو بھی کھاتے اس کا کوئی فائدہ نہ ہوتا‘ اس کے بعد انہوں نے طب کی کتب کی طرف رجوع کیا‘ نسخے نکال نکال کر بناتے کھاتے مگر مزید طبیعت خراب ہوتی گئی‘ ایک سال بعد یہ حالت ہوگئی کہ بستر سے اٹھ نہیں سکتے تھے‘ نہ خود کھاپی سکتے تھے۔
میری بہن نے والدصاحب سے کہا کہ ان کا کچھ کریں تو والد صاحب نے ان کو اپنے پاس لاہور بلالیا۔ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کیے مگر بیماری سمجھ میں نہ آئی‘ والد صاحب کے دوست ایک عامل ہیں‘ ان سے رجوع کیا‘ انہوںنے تشخیص کی تو معلوم ہوا سخت جادو ہوا ہے‘ انہوں نے چند ہفتے علاج کیا تو بہنوئی بالکل ٹھیک چل کر اپنے گھر گئے اور الحمدللہ اب تک حیات ہیں۔ مگر انہوں نے اس سب سے بھی کچھ نہ سیکھا۔
شوہر کی محبت میں مرض ہر کسی سے چھپاتی رہی
اس کے برعکس جب میری بہن کو چھاتی میں ہلکی سی گلٹی محسوس ہوئی تو بہنوئی نے کسی کو بھی بتانے سے سختی سے منع کیا اور پھر خود ہی علاج شروع کردیا۔ گھر پر ہی مختلف کتب سے ہومیوپیتھک نسخہ جات نکالتے اور بنا بنا کر میری بہن کو کھلاتے رہے‘ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی والا معاملہ ہوا۔ میری بہن اپنے شوہر کی محبت میں یہ بات ہر کسی سے چھپاتی رہی اور ان کی بنائی ادویات کھاتی رہی۔ جب 2007ء میں میری بہن سخت بیمار ہوئی تو آخری وقت ہمیں پتہ چلا کہ میری بہن کو چھاتی کا کینسر ہوگیا ہے۔فوت ہونے سے چند دن پہلے میری بہن نے کہا کہ مجھے میرے والد کے پاس لے جائیں‘ جب والد کو ملیں تو والد صاحب نے انہیں اپنے پاس ہی رکھ لیا اور پھر ڈاکٹر کو چیک کروایا تو ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی آخری سٹیج ہے ان کا اب کوئی علاج نہیں ہوسکتا۔
بہنوئی کی لاپرواہی سےبہن ہمیشہ کیلئے چلی گئی
اس کے بعد چند دن بعد ہی میری پیاری بہن دنیا فانی سے رخصت ہوگئی۔ میں قارئین کو بتانا صرف یہ چاہتی ہوں کہ کبھی بھی خود ہی طبیب بن کر اپنی اور اپنے پیاروں کی جان سے نہ کھیلیں۔ اگر آپ کے کسی نسخہ‘ ٹوٹکہ یا دوائی کے ایک یا دو بار کے استعمال سے کسی کی صحت سنبھل نہیں رہی تو اسے کسی قابل طبیب کے پاس چیک اپ کیلئے ضرور لے جائیں یا اپنا نسخہ کسی قابل حکیم سے مشورہ کرنے بعد استعمال کروائیں۔ محترم حکیم صاحب میرا نام اور شہر پوشیدہ رکھیے گا۔ جزاک اللہ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 672 reviews.