محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس چند ٹوٹکے ہیں کے جن کے استعمال سے خواتین حسن میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ 1۔ایک پیالے میں ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس میں ایک چمچہ سوجی اچھی طرح ملا کر چہرے پر ملیں‘ جب خشک ہوجائے تب انگلیوں کو دودھ میں بھگو کر چہرے پر نیچے سے اوپر کی طرف مالش کریں‘ کچھ دیر بعد چہرے کو صاف پانی سے دھولیں‘ ہفتے میں دو مرتبہ یہ عمل دہرائیں اس عمل سے جلد سے تیل کم ہوتا جائےگا کیونکہ چہرے پر پھنسیوں اور مہاسوں کی وجہ جلد پر زیادہ تیل کا پیدا ہونا ہے۔ 2۔ کبھی کبھی چہرے پر برف مل لیں اس سے چہرے کی جلد پر تیل کم ہوجائے گا چہرہ خشک ہونے کے بعد اس پرپانی یا دودھ میں بھگوئی ہوئی انگلیوں سے مالش کردینا ضروری ہے‘ انگلیوں سے چہرے پر بہت دباؤ ڈالیں اور انگلیاں نیچے کی طرف چلائیں۔(رشیدہ خانم‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں