Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ

ماہنامہ عبقری - جون 2019

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ آپ ﷺ مسجد منیٰ میں تشریف فرما تھے قبیلہ ثقیف اور انصار میں سے دو شخص آپ ﷺ کی خدمت میں آئے اور کہا اے اللہ کے رسول ﷺ ہمیں ان امور کے بارے میں بتائیے (چنانچہ آپ ﷺ نے خود ان کے سوالوں کو جان لیا اور فرمایا تم ان سوالوں کے جواب کیلئے آئے) آپ ﷺ نے فرمایا جب تم اپنے گھر سے بیت اللہ (حج)کے ارادے سے نکلو گے تو تمہاری اونٹنی کا قدم جتنا اٹھے گا اور بیٹھے گا اس کے بدلے نیکی لکھی جائے گی اور گناہ معاف ہوں گے اور طواف کے بعد
دورکعت کا ثواب خاندان اسماعیل کے غلام کی آزادی کے برابر ثواب پاؤ گے اور صفا و مروہ کی سعی کا ثواب سترغلام کی آزادی کے مثل پاؤ گے اور تمہارے وقوف عرفہ کے وقت اللہ پاک آسمان دنیا پر اتر آتے ہیں اور تمہاری وجہ سے فرشتوں پر فخر فرماتے ہیں اور کہتے ہیں دور دراز کی مسافت طے کرکے پراگندہ حال میرے بندے میرے پاس آئے ہیں مجھ سے جنت کی امید کرتے ہوئے پس اگر تمہارے گناہ ریت کی مقدار کے برابر‘ یا بارش کے قطروں کی مقدار یا سمندر کی جھاگ کی مانند (یعنی اس قدر کہ شمار سے باہر) تو اسے معاف کردوں گا۔ چلو کوچ کرو‘ میرے بندے عرفات سے تم بخشے بخشائے ہوگئے اور اس کی بھی جس کی تم شفاعت کروگے اور تمہارا کنکری مارنا سوہر کنکری جو تم ماروگے ہلاک کرنے والے بڑے بڑے
گناہوں کا کفارہ ہے اور تمہارا قربانی کرنا پس وہ تمہارے رب کے نزدیک ثواب کا ذخیرہ ہے اور تمہارا سر کا حلق کرانا سو ہر بال کے بدلے ایک نیکی اور گناہوں کی معافی ہے اور تمہارا اس کے بعد طواف (زیارت) کرنا اس حال میں طواف کرنا ہوگا کہ کوئی گناہ نہ ہوگا۔ فرشتے آئینگے تمہارے دونوں کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھیں گے جو چاہے آئندہ عمل کرو۔ گزشتہ گناہوں کی معافی ہوگئی۔ ( طبرانی کبیر‘ ابن حبان)
بحوالہ: کتاب’’حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ‘‘: مقبول عبادات ‘ فضائل‘ روحانی نسخے اور بہت کچھ پڑھیں!
حج پر جانیوالے اپنے لمحات کو قیمتی سے
قیمتی تربنائیں اور دوسروںکو بھی یہ انمول تحفہ دیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 682 reviews.