Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسمان کی طرف دیکھتا ہوں من پسند کھانا حاضر

ماہنامہ عبقری - جون 2019

2016 کے آخر میں مجھے موبائل چوری کے الزام میں پولیس نے پکڑ لیا میں نے بہت بولا : میں نے چوری نہیں کی‘ مجھے اور میرے ایک دوست کو پکڑا تھا میں نے وہاں بیٹھے بیٹھے سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھنا شروع کردی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2015 ءمیں میرے سپروائزر نے کہا کہ ایک بندے نے عبقری میں جانا ہے اسے راستہ کا علم نہیں تم جاتے ہوئے اسے اپنے ساتھ لے جانا اور مزنگ چونگی دفتر عبقری میں چھوڑ جانا۔ راستے کا مجھے بھی معلوم نہیں تھا چونکہ میں لاہور کا رہنے والا ہوں ،ہم پوچھتے پوچھتے عبقری میں آئے اور حیرت زدہ ہوگئے یہ تو ایک بہت بڑا ادارہ ہے ہم سمجھے تھے کے کسی حکیم کی دکان پر جارہے ہیں جوکہ اپنی چھوٹی سی دکان پر چادر دریاں بچھا کر بیٹھا ہوگا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے درس پورا نہ سن سکے افحسبتم کا درس تھا جتنا سنا اس پر میں نے عمل کیا اور میری زندگی بدلنا شروع ہوگئی۔
میں بھی عملیات سیکھنا چاہتا ہوں
آپ سے پہلی ملاقات: 18فروری 2016 کو میری آپ سے پہلی ملاقات ہوئی تھی اور تب میں نے آپ سے درخواست کی تھی کہ میں بھی آپ کے شاگردوں میں سے ہونا چاہتا ہوں اور عملیات سیکھنا چاہتا ہوں اور آپ نے بولا جو عبقری سے ملا ہے وہ مجھے لکھ کر بھیجو تاکہ میں دیکھ سکوں کہ آپ کو کہاں سے شروع کروانا ہے۔
خدارا میری سن لیجئے! میں موبائل چور نہیں
2016 کے آخر میں مجھے موبائل چوری کے الزام میں پولیس نے پکڑ لیا میں نے بہت بولا : میں نے چوری نہیں کی‘ مجھے اور میرے ایک دوست کو پکڑا تھا میں نے وہاں بیٹھے بیٹھے سورئہ مومنون کی آخری چار آیات پڑھنا شروع کردی اور دل ہی دل میں اللہ پاک کو درخواست کی:یا اللہ پاک آپ کے محبوبﷺ کا فرمان ہے جو کوئی یہ آیات سچے ایمان کے ساتھ پڑھے تو پہاڑ جتنی مشکل بھی حل ہو جائےگی۔ اللہ پاک آپ تو جانتے ہیں میں چور نہیں ہوں آپ مدد کریں میں نے بار بار اس کی تکرار شروع کردی اور اللہ پاک نے مدد کی اور دو سے تین گھنٹوں میں ہی اصل چور پکڑا گیا اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ جیل جانے سے بچا لیا۔
بیت الخلاء کی مسنون دعا ‘ عادت بد کا خاتمہ
میں نے درس میں بیت الخلاء کی مسنون دعا کے فوائد سنے تھے پہلے بھی پتہ تھا کہ دعا پڑھنی چاہیے پتہ نہیں آپ کی سنی ہوئی باتیں دل میں گھر کرجاتی ہیں۔ میں نے یہ دعا پڑھنا شروع کردی اور الحمدللہ اللہ پاک نے ایک کرم کیا مجھے زیر ناف ایک بُری عادت تھی وہ ختم ہوگی۔اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
حادثات سے حفاظت کا آزمودہ عمل
الحمدللہ روز کا معمول ہے گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَا سَلَامُ پڑھ کر گھر سے نکلتا ہوں جب بھی سفر پر نکلتا ہوں پڑھتا ہوں اور حادثات سے اللہ تعالیٰ حفاظت فرماتے ہیں۔
جتنی شکر اور چاول اتنی اچھی نوکری
میںبیروزگار تھا میں نے عبقری کا چاول اور شکر والا عمل پڑھا اور شروع کردیا میں روز چاول اور شکر کیڑوں کا کوڈالتا اور ابھی کچھ دن ہوئے مجھے نوکری مل گئی مجھے وہ نوکری پسند نہ آئی‘ میں نے نہ کی اور یہ عمل کرتا رہا‘ عمل کے 41دن پورے ہونے میں کچھ دن ہی تھے کہ مجھے اچھی نوکری مل گئی۔جو عین میری پسند کی تھی۔ عمل بہت سادہ سا ہے بس شکر اور چاول مکس کرکے کیڑے مکوڑوں کی بلوں کے پاس ڈالتے جائیں۔ جتنا زیادہ ڈالیں گے اتنا جلد کام ہوگا۔
محمد رسول اللہﷺ احمد رسول اللہﷺ
میں نے یہ عمل عبقری روحانی اجتماع میں سنا تھا میں یہ عمل باقاعدگی سے کررہا ہوں اگر نماز کے بعد کسی کام کی جلدی بھی ہوتو بیٹھا رہتا ہوں اور 35بار پڑھ کر دعا مانگ کر اٹھتا ہوں پہلے نمازیں باقاعدگی سے نہیں پڑھتا تھا اب پڑھتا ہوں۔
صرف کہف کہو اور لاک لگ گیا
میں نےلفظ ’’کہف‘‘ کے کمالات روحانی کلاس میں سنے تھے شاید اور اب یہ عمل میں باقاعدگی سے کرتا ہوں اپنا سانس روک کر لفظ کہف کو سات بار پڑھتا ہوں اور اپنی موٹر سائیکل پر پھوٹک مارتا ہوں مکمل حفاظت رہتی ہے۔
کوئی چیز نہیں مل رہی تو گھبرائیے مت‘ یہ پڑھیں
عبقری روحانی کلاس میں میں نے سنا تھا کہ کوئی چیز گم ہوگئی ہو مل نہ رہی ہوتو اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھو تو مل جاتی ہے۔ میں اب ایسا ہی کرتا ہوں اور ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کہ میں یہ الفاظ پڑھوں اور مطلوبہ چیز نہ ملے۔ اللہ پاک مجھے خود ہی اس چیز کے پاس پہنچا دیتے ہیں۔
آسمان کی طرف دیکھتا ہوں من پسند کھانا حاضر
روز کا معمول ہے آفس جاتے ہوئے سورئہ مائدہ کی آیت نمبر114 پڑھتا ہوں اور کبھی اللہ سے کوئی خاص کھانا نہیں مانگا بس پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک مارتا ہوں اور اللہ کو بولتا ہوں اپنی رحمت اور برکت کریں۔ ایک بار میرے پاس پیسے تھوڑے تھے اور کچھ بازار سے کھانا کو دل کررہا تھا سوچا پیسے بھی نہیں ہیں اگر خرچ کیے تو تنخواہ ملنے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں گزارہ مشکل ہو جائے گا چلو رات کو پڑھ کر اللہ سے کچھ کھانے کو مانگوں گا رات ہوئی تو مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی ایک ہی وقت میں دو طرف سے دعوت مل گئی۔ میں نے دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور خوب کھانا کھایا۔
یاخالص یا مخلص یاخلاص: روحانی کلاس میں یہ بندش کا عمل میں نے پڑھا تھا ایک بار میرا لیپ ٹاپ چلتے چلتے ایک دم بند ہوگیا۔ الیکٹرانک چیز ہے اچانک بند ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن مجھے بڑا عجیب لگا یہ کیا اچانک کیوں بند ہوگیا‘ میں نے چند بار عمل پڑھا سانس روک کر اور پھونک ماری لیپ ٹاپ کئی بار کی کوشش سے چل نہیں رہا تھا جیسے ہی پھونک ماری لیپ ٹاپ چل گیا اور میں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
آپ کے درس سننے سے پہلے میں اکثر ایک بات کرتا تھا کہ گورنمنٹ نوکری کے لیے پیسے بھی دینے پڑیں تو کوئی حرج نہیں لیکن اب میں نے سختی سے اپنے گھر والوں کو بھی یہ بات بول دی ہے کہ نوکری ملے یا نہ ملے رشوت دے کر نوکری حاصل نہیں کرنی ورنہ ساری عمر میرا پیسہ حرام ہونا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 695 reviews.