اپنی خوراک کا خیال رکھیں۔ اس میں تازہ پھل، سلاد، دہی اور پنیر شامل کریں۔(1)تھوڑی سی مہندی لیں، اس میں چار چمچ کافی اور لیموں کا رس، دو انڈے اور دہی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ آدھے گھنٹے تک بالوں میں لگا کر دھولیں۔(2)ناریل کا تیل گرم کریں۔ اس کو روئی سے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔
جلد کی بیماری کومعمولی نہ جانیے
جلد کی بیماری کو بعض لوگ بہت معمولی خیال کرتے ہیں حالانکہ دیگر امراض کی طرح اس میں بھی خاصی پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔ جسم کے کسی حصے کی بھی جلد ہو بہت حساس ہوتی ہے۔ موسم گرم ہو یا سرد انسانی جلد پر مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ سر کے بالوں کے نیچے جو جلد ہوتی ہے وہ بھی ان اثرات سے محفوظ نہیں رہتی سر میں خارش یادانوں کی شکایت اکثر رہتی ہے اگر چند احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تو جلد کو ان بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
خشکی اور گرتے بالوں کا علاج
اپنی خوراک کا خیال رکھیں۔ اس میں تازہ پھل، سلاد، دہی اور پنیر شامل کریں۔(1)تھوڑی سی مہندی لیں، اس میں چار چمچ کافی اور لیموں کا رس، دو انڈے اور دہی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ آدھے گھنٹے تک بالوں میں لگا کر دھولیں۔(2)ناریل کا تیل گرم کریں۔ اس کو روئی سے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔ رات بھر لگا رہنے دیں۔ اگلے دن لیموں کا رس اس پر آدھے گھنٹے کے لیے لگا کر دھودیں۔ ایسا ہفتے میں دو دفعہ کریں۔
بے رونق بالوں کا علاج
(1)ایک انڈے میں ایک چائے کا چمچ سرکہ اور گلیسرین ملائیں۔ ان کو اچھی طرح پھینٹ کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں۔ اس کے بعد 20منٹ کے لیے بالوں کو گرم پانی میں بھیگے ہوئے تولیے سے لپیٹ لیں۔ بعد میں دھولیں۔(2)ایک پکے ہوئے کیلے میں چند قطرے بادام کا تیل ملائیں۔ پندرہ منٹ مساج کرکے دھودیں۔
جلد پر بنےبلیک ہیڈز کاعلاج
(1)بلیک ہیڈز زیادہ تر چکنی جلد پر بنتے ہیں اس لئے اسے صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔(2)لیموں کا رس لیں اسے دن میں دو تین دفعہ متاثرہ جگہ پر لگائیں۔(3)تھوڑا سا شہد گرم کریں اور دس پندرہ منٹ کے لئے متاثرہ جگہ پر لگا کر دھولیں۔(4)ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ بورک پائوڈر ڈالیں اس کو مکس کرکے اس میں ایک Napkin بھگوئیں۔ اسے دو تین بار متاثرہ جگہ پر رکھ کر Black Head Removerسے صاف کرلیں۔ بعد میں کوئی Astringent لگائیں۔
جلد کی اقسام
جلد کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں۔ تینوں طرح کی جلد کی حفاظت کچھ اس طرح کرنی چاہئے۔
Oily Skin(چکنی جلد)
(1)کچا آلو چہرے پر پندرہ منٹ کے لئے ملیں۔(2)دو چائے کے چمچ بیسن میں ایک لیموں کا رس عرق گلاب، ایک چٹکی ہلدی ملاکر 15منٹ کے لئے لگائیں۔(3)مسور کی دال رات کو بھگولیں (دودھ میں) صبح اس کو پیس کر اس میں صندل کا برادہ، ملتانی مٹی اور لیموں کا رس ملاکر بیس منٹ کے لئے لگائیں۔ پھر مل کر دھولیں۔
چکنی جلد کے ماسک
(1)آدھا چمچ شہد میں ایک لیموں کا رس ملائیں۔ اس میں آدھا چائے کا چمچ ملتانی مٹی ملاکر پیسٹ بنالیں۔ اس ماسک کو آدھے گھنٹے کے لیے چہرے پر لگا کردھولیں۔(2)ایک بغیر چھلا سیب لے کر Blend کرلیں۔ اس کو 20منٹ کے لئے چہرے پر لگا کر دھولیں۔(3)ایک ٹماٹر Blend کرکے 20منٹ کے لئے چہرے پر لگاکر دھولیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں