Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

5 مرتبہ درود تاج پڑھنے کے 4 بڑے فوائد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

گناہوں سے بچنے اور بے بہا رزق کیلئے
جو شخص چاہتا ہے کہ اسکا دل گناہوں سے صاف ہو جائے۔اور دوبارہ گناہوں کے پاس نہ جائے تو اُسے چاہیے کہ فجر کی نماز کے بعد روزانہ 60مر تبہ درود تاج کا ورد کرے ۔اور نماز عصروعشاء کے بعد تین تین مرتبہ اس درود پاک کوپڑھنے کااہتمام کرے انشاءاللہ درود تاج کی برکت سے اسکا دل پاک و صاف ہو جائے گااور ولایت ومعرفت کے دروازے کھل جائیں گےاوردوسرا فائدہ دنیا کا ہے وہ یہ کہ رزق کے بےبہا دروازے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے آج ہر شخص پریشان اورماراماراپھرتا ہے۔اللہ آپ کو اتنا دے گا کہ آپ خوب لوگوں میں بانٹنے والےبن جائیںگے۔
مشاہدہ :مجھے نقشبندی سلسلےکے ایک بزرگ کہنے لگےکہ ایک جوان آکر مجھ سےکہنےلگا کہ میری صبح و شام کس ماحول میں گزرتی ہے میں آپ کو بتا نہیں سکتا ،رات بھر غلط ویب سائٹ کا وزٹ کرتاہوںاور اب تو حالت یہ ہوگئی ہےکہ ایسی ویب سائٹ مجھے ازبر یا د ہوگئی ہیں ،بیک وقت کئی کئی لڑکیوں سے چیٹنگ کرتاہوں،غرض اللہ معاف کرے وہ نہ جانے کس طرح کی زندگی مجھے بتا رہا تھامیں اس کا اظہا رکرنا نامناسب سمجھتا ہوں۔وہ بار بار مجھ سے اصرا ر کررہاتھا کہ کسی طرح مجھے اس بری عاد ت سے نکال لیں میں نے کئی دفعہ بچنے کی کو شش کی ہے لیکن میں پھر اُس انٹرنیٹ کی لعنت میں مبتلا ہوجاتا ہوں۔ میں نے اُس نوجوان کو فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کیلئے 60مرتبہ درود تاج کا ایک عمل دیااور کہاکہ فجر میں اٹھنا مشکل تو نہیں ہوگا !وہ کہنے لگا کہ مجھے تو نیند ہی اس وقت آتی ہے،میں یہ عمل کرکے سوجائوں گا۔اس جو ان نے ابھی سات دن ہی یہ عمل کیاتھا کہ اس کی زندگی میں صالحیت کے آثار پیدا ہونا شروع ہوگئے ۔
دنیاکے4بڑے کاموں میں آسانی
مجھے عملیات کا بچپن ہی سے شوق تھااس سلسلے میں اکابرؒکی کتابیں کھنگالتارہتا تھامیں نےاکابرؒ کی کتابوں میں درود تا ج کا ایک عمل پڑھاکہ جو شخص مغر ب و عشاءکے درمیان 5مرتبہ درود تاج پڑھنے کا اہتمام کرے گا اُسے بہت ہی زیادہ فوائد حاصل ہونگےمیں نے یہ عمل پڑھنا شروع کردیا اللہ کے فضل وکرم سے مجھے اس عمل کےچار فائدےحاصل ہوئے۔(۱)مال میںبے بہا برکت ۔(۲) تمام کاموں کیلئے غیبی اسباب ۔ (۳) شر و فتنہ سےامن ۔ (۴)اللہ کے فضل و کرم سے زندگی عافیت والی۔ (محمد سرفراز‘ کراچی)
حاسدین سےحفاظت کیلئے
ایک شخص کہنے لگامیں رزق کی تلاش میں ایک بد حال شخص تھا گریجویشن ہونے کےباوجو د بھی مجھے کہیں نوکر ی نہیں ملتی تھی در بد ر کی ٹھوکریں کھا رہا تھا،ایک دوست کی مہر بانی اس نےمجھے ایک پرائیویٹ کمپنی میں لگا دیا وہاں مجھے ابھی پانچ ماہ ہی گزرے تھے کہ میرے سینئرافسران نےمجھے بات بات پر تنگ کرنا شروع کردیا ،جہاں میری غلطی بھی نہ ہوتی اس جگہ بھی مجھے ذلیل کیا جاتا، میںپورے آفس میں ایک مذاق بن کررہ گیا،ایک دن مجھے کسی دوست نےفیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کی عنوان یہ تھاکہ’’ ناجائز تنگ کرنے والے لوگوں سے نجات کا عمل‘‘میں نے بڑی جستجو کےساتھ اس عمل کو پڑھاتو اس میں 41مرتبہ درود تاج پڑھنے کا عمل لکھا ہوا تھامیں نے اُسی دن سے کرنا شروع کر دیا ابھی عمل کرتے گیارہ دن ہی گزرے تھے کہ آفس کا ماحول تبدیل ہونا شروع ہوگیا اور چالیس دن کے بعد تو وہی افسران میرے ساتھ اس طرح ہوگئے جیسےمیں کوئی انکا پرانا دوست ہوں۔ افسران کا یہ رویہ دیکھ کر لوگوں کو بہت ہی حیرانی ہوتی لوگ مجھ سے پوچھتے کہ یہ سب کیسے ہوگیا ؟لیکن میں نے یہ عمل آج تک کسی کو بھی نہیں بتا یاتھا آج پہلی مرتبہ میں آپ کو بتا رہاہوں۔(ناصرقائم خانی،حیدرآباد)
طریقہ عمل :آپ کا کوئی دشمن ہے حاسدہے یا آپ کو اپنے افسر یا وقت کے حکمران سے خطرات درپیش ہیں اور آپ کو قدم قدم پر اپنی جان کا خطرہ ہے تو روزانہ نماز عشاء کے بعد نہایت یکسوئی کیساتھ باوضو ہوکر 41مرتبہ اس درود پاک کا ورد کریں۔
فوری شادی کیلئے
میرے شوہر اکثر بیمار رہتے جس کی وجہ سے کہیں مستقل کا م نہیں ملتا تھا اسی وجہ سے میں نے کراچی میں ایک اسکول میں پڑھانا شروع کرد یا ،میری دو بیٹیوں میں سے ایک جوان ہوچکی تھی، اب مجھے بہت ہی زیادہ پریشانی یہ تھی کہ کسی طرح یہ بچیاں اپنے اپنے گھر وں کی ہوجائیںمیرے ساتھ فزکس کی ایک ٹیچر تھیں ان سے میں کبھی کبھی اپنے گھر کے حالات کا ذکر کرتی، ایک مرتبہ انہوں نےمجھے روزانہ 40مرتبہ تہجد کےوقت درود تاج پڑھنے کیلئےکہامیں نے 31دن ہی پڑھا تھا کہ میری بچی کا نہایت ہی معیاری اورمناسب رشتہ ملا آج وہ بچی اپنےگھر میں نہایت ہی خوشگوار زندگی گز اررہی ہے ۔(زوجہ اعجاز ہمدانی،کراچی)
طریقہ عمل :جو شخص جائز محبت کا طلبگار ہو یا گناہوں کی زندگی سے بچنے کیلئے شادی کرنا چاہتا ہو لیکن کوئی اسباب نہ بن رہےہوں گھر میں کوئی بھی شخص راضی نہ ہورہا ہو، مالی وسائل بھی شادی کرنےکی اجازت نہ دے رہے ہوں تو ایسےشخص کو چاہیے کہ روزانہ تہجدکےوقت 40مرتبہ اس درود پاک کوبلاناغہ 40دن صفائی اور پاکیزگی کا خیال رکھتے ہوئےپڑھے۔
ان شاءاللہ غیب سےاس کی شادی کےاسباب بن جائیں گے۔
خواب میں زیارت کیلئے
والدہ کے انتقال کے بعد مجھے اپنی زندگی بالکل بھی اچھی نہیں لگتی تھی ،ایک مرتبہ ریل گاڑی میں سفر کررہاتھا تو میرے ساتھ ایک صاحب تسبیح ہاتھ میں لیےدھیمی ،دھیمی آوازمیںکچھ پڑھ رہے تھے ،جب ان کا وظیفہ مکمل ہوا تو انھوں نےمیرے ساتھ علیک سلیک کی ،میں نے انھیں اپنا غم سنایا اور کہاکہ میرے دل پر والد ہ کا غم نقش ہوگیا ہے میں ان سے کسی طرح خواب میںملنا چاہتاہوںتووہ کہنےلگے کہ بیٹا میں تمہیں ایک عمل دیتا ہوںاس کو روزانہ باوضو رات کو سوتے وقت پڑھنا !میں نے گھر آنےکےبعد یہ عمل پڑھنا شروع کردیا اللہ کے فضل و کرم سے مجھے چوتھے دن ہی اپنی والد ہ بہت اچھی حالت میں نظر آئیں اور انھوں نےمجھے بہت سے نصیحتیں بھی کیں۔(دائود الیاس ،منڈی بہائو الدین)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 701 reviews.