Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تنخواہ بڑھانے کا ہزار ہا کا آزمودہ آسان عمل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

چالیس روز کے اندر اندر غضب کی طاقت و تاثیر آنکھ میں پیدا ہو جائے گی جس شخص پر نظر ڈال کر بسم اللہ کامل ورد کرے اور خیال کرے کہ فلاں شخص میری طرف چلا آئے تو وہ دوڑتا ہوا حاضر ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ کے غضب سے ڈرے اور ناجائز و حرام کام کے لیے ہرگز استعمال نہ کرے۔

ترقی تنخواہ کا سریع الاثر آزمودہ عمل
بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر آیت الکرسی شریف 313 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے انشاء اللہ بہت جلد ترقی ہوگی۔ اگر بہت جلد چاہتا ہے تو لگاتار تین جمعہ اسی طرح پڑھے اوّل و آخر طاق اعداد میں درود شریف لازمی پڑھنا چاہیے، کامیاب ہوگا ہزار ہا مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ کبھی خطا نہیں جاتا۔
تسخیر خلائق کا تیر بہدف عمل
طلوع آفتاب کے وقت روزانہ لگاتار سورج پر نظر جما کر یعنی آنکھ قائم رکھ کر 100مرتبہ بسم اللہ پڑھیں۔ شروع شروع میں پلک جھپکے گی لیکن کچھ دن بعد پلک جھپکنا بند اور روشنی متحرک ہونا شروع ہو جائے گی ناغہ نہ ہونے دیں ناغے سےعمل باطل ہو جائے گا۔ چالیس روز کے اندر اندر غضب کی طاقت و تاثیر آنکھ میں پیدا ہو جائے گی جس شخص پر نظر ڈال کر بسم اللہ کا ورد کرے اور خیال کرے کہ فلاں شخص میری طرف چلا آئے تو وہ دوڑتا ہوا حاضر ہو جائے گا۔ ناجائز ہرگز استعمال نہ کرے‘ سخت نقصان ہوتا ہے۔
ہر حاجت فوری برآئے
کلام پاک میں چودہ سجدے ہیں ہر سجدہ کی آیت کو پڑھنا چاہیے اور پھر سجدہ کرنا چاہیے اس طرح چودہ سجدے پورے کرکے پندرہواں سجدہ اپنے دلی مقاصد کا کرے اور سجدے میں دعا مانگے انشاء اللہ مطلب حل ہو جائے گا۔شرط اس میں یہ ہے کہ اوّل دودھ، چاول، شکر، گھی کا شکرانہ بناکر بچوں کو کھلا دے پھر اس کو عمل میں لائے اور اپنی آنکھوں سے کامیابی و کامرانی کا مشاہدہ کرے۔
مفرور ایک ہفتہ کے اندر واپس آئے
اگر کوئی شخص بھاگ گیا ہوتو سورئہ والضحیٰ سات مرتبہ پڑھے اور دعا مانگ لے مفرور ایک ہفتہ میں واپس آجائے گا۔ اور اگر آیت الکرسی پڑھ کر تصور میں دم کرکے چاروں طرف حصار کر دے تو جہاں تک گیا ہوگا اس سے آگے نہ بڑھ سکے گا وہیں سے الٹے پائوں گھر لوٹ آئے گا۔(ڈاکٹر محمد عمر شہزاد، جھنگ صدر)
بچے کی پہلی بال اتروائی کے عمل کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔درس تو کسی صورت نہیں چھوڑتے۔ ایک مرتبہ آپ نے درس میں بچے کی پیدائش کے بعد جو پہلی مرتبہ بال اترواتے ہیں ان بالوں کا ایک عمل بتایا تھا کہ جب بچے کے پہلی مرتبہ بال اتروائے جائیں تو ان بالوں کے وزن کے مطابق چاندی صدقہ کی جائے اور پھر ان بالوں پر سورۂ تغابن کی پہلی پانچ آیات اکتالیس مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف پڑھ کر دم کرنا ہے اور اس کو صاف پانی یا قبرستان میں دفن کرنا ہے۔ میں نے اپنے دونوں بچوں پر یہ عمل کیا ہے۔ میری بیٹی اڑھائی سال اور بیٹا چھ ماہ کا ہے۔ میری بیٹی کے پاؤں کاانگوٹھا کٹ گیا جسم سے صرف ایک یا دو سوتر رہ کر لٹک گیا۔ ہم ایسے ہی ساتھ لگا کر جوڑ دیا اور پٹی باندھ دی‘ ڈاکٹر سے دوائی لی‘ اس نے ٹانکے لگا دئیے‘ اس عمل کی برکت سے انگوٹھا دو سے تین ہفتوں میں ایسے جڑگیا جیسے کبھی کوئی زخم ہوا ہی نہیں۔ ڈاکٹر خود حیران ہوگیا کہ اتنی جلدی زخم کیسے ٹھیک ہوگیا۔ بچے بیمار بہت کم ہوتے ہیں‘ اگر کبھی بیمار ہوجائیں یا کوئی مسئلہ ہو تو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی فوراً مسئلہ حل ہوجاتا ہے دل کو اطمینان رہتا ہے ہم نے سورۂ تغابن کا عمل کیا ہوا ہے۔ بچے بہت پیارے اور صبر والے ہیں‘ کسی قسم کی کوئی ضد نہیں کرتے‘ نافرمانی نہیں کرتے‘ ہر بات مانتے ہیں۔ کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ کے بچے اتنے فرمانبردار کیسے ہیں؟ تو میں انہیں یہی عمل بتاتا ہوں۔ (محمد ساجد ‘ میاں چنوں)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 749 reviews.