Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

5نسلوں سے آزمودہ نسخہ قارئین عبقری کے نام

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

یہ ایک پھکی ہے۔ جو ہم اور ہمارے خاندان کا ہر گھر اپنے گھرمیں ہروقت بنا کر رکھتے ہیں۔ اگر کسی بچے ‘ بڑے کے پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اسے تھوڑی سی یہ پھکی کھانے کیلئے دی جاتی ہے۔ الحمدللہ وہ اسی وقت ٹھیک ہوجاتا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ خوش و خرم اور سلامتی اور عافیت کے ساتھ رکھے۔ میں آج بہت خوش ہوں‘ آج میں نے‘ میرے بھائی اور میری چھوٹی بہن نے تسبیح خانہ لاہور میں آنا ہے‘ ہم نے تسبیح خانہ میں پہلی مرتبہ حاضر ہوکر درس سننا ہے۔ میری وہ خوشی اپنی جگہ مگر یہاں میں صرف اس لیے حاضر ہوئی ہوں کہ میں اپنا پانچ نسلوں سے آزمودہ نسخہ عبقری قارئین کیلئے لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ یہ نسخہ ہماری پانچ نسلوں سے چلا آرہا ہے۔ یہ ایک پھکی ہے۔ جو ہم اور ہمارے خاندان کا ہر گھر اپنے گھرمیں ہروقت بنا کر رکھتے ہیں۔ اگر کسی بچے ‘ بڑے کے پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اسے تھوڑی سی یہ پھکی کھانے کیلئے دی جاتی ہے۔ الحمدللہ وہ اسی وقت ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اگر طبیعت پر بوجھ محسوس ہو‘ زیادہ کھانے کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہو‘ پیٹ میں گیس بن جاتی ہو‘ اس پھکی کے سادہ پانی کے ساتھ کھانے سے طبیعت بالکل ہلکی پھکی ہوجاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈکار بھی کھل کر آجاتا ہے۔ بڑی لاجواب پھکی ہے۔ اس کی ترکیب اس طرح ہے۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک سوئے اور ایک چھٹانک اجوائن دیسی۔ دونوں اشیاء لے کر پیس کر یک جان کرلیں۔ ہروقت گھر میں رکھنے کی چیز ہے۔ (ج۔ج)
میری بیٹی ایک آسان ٹوٹکہ سے صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی نسلوں کو خیر کے کاموں کیلئے ہمیشہ قبول فرمائے۔ آمین!میری بیٹی جس کی عمر 14 سال ہے‘اس معدہ ہر وقت خراب اور درد رہتی‘ چیک کروایا تو ڈاکٹرز کےمطابق اس کےمعدہ میں ورم ہے‘ مختلف ادویات استعمال کروائیںمگر صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ ماہنامہ عبقری ہم کافی عرصہ سے پڑھ رہے ہیں‘ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ آیا‘ میں نے صبح و شام اپنی بیٹی کو یہی ٹوٹکہ استعمال کروانا شروع کردیا۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی میری بیٹی ہشاش بشاش رہنے لگی‘ مسلسل چار ماہ کے استعمال سے بیٹی صحت مند ہوگئی۔ ٹوٹکہ یہ ہے:۔ اسپغول کے چھلکا ایک چمچ لے کر اس پر ایک چٹکی ہلدی ڈال کر ایک چمچ پانی میں مکس کرکے کھالیں اوپر سے سادہ پانی پی لیں۔ بالکل آسان سا ٹوٹکہ ہے۔ معدہ کا ورم ہو‘ آنتوں میں ورم ہو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ الحمدللہ بہترین رزلٹ دیتا ہے۔ (مسزنعیم ‘ جہلم)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 798 reviews.