Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ رفیع اللہ مکی حجازیؒ کے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

غم اور پریشانی دور کرنے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت عجیب مجرب عمل ہے۔ یہ سورۂ قرآن پاک کا دل ہے۔ اگر اسے اپنے دل کی توجہ سے پڑھا جائے تو عجیب اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ صبح پڑھتے والا رات تک اور رات کو پڑھنے والا صبح تک غموم و ہموم سے محفوظ رہتا ہے۔

برائے من پسند رشتہ
یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ کی گیارہ تسبیح گیارہ کالی مرچ کے دانوں پر دم کریں‘ تیز دھکتی ہوئی آگ میں ڈال دیں۔ ان شاء اللہ جہاں مطلوب ہوگا وہ نرمی اور محبت سے پیش آئیں گے اور رشتہ دیں گے۔ اکتالیس دن کا عمل ہے۔

گھر میں آسیب کا قبضہ ہو یا شریر جنات
جس گھر میں آسیب کا قبضہ ہو یا ویسے ہی شریر جنات آتے رہتے ہوں اور گھر والوں کو تنگ کرتے ہوں، پتھر گراتے ہوں اور آگ دکھاتے ہوں تو اس کا مفید اور بارہا کا آزمایا ہوا علاج یہ ہے کہ چار عدد کیلیں لے لیں اور ان میں سے ہر کیل پر پچیس مرتبہ۔اِنَّـهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاo وَّ اَكِیْدُ كَیْدًاۚo فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًاo (سورئہ طارق۔۱۵تا۱۷)
پڑھ کر دم کریں اور مکان یا متاثرہ کمرے کے چاروں کونوںمیں گاڑدیں اللہ تعالیٰ کا خصوصی فضل ہو جائے گا اور قرآنی عمل کی برکت سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ (انشاء اللہ )
نیند لانے کا ایک طاقتور نسخہ
بستر پربا وضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر سات مرتبہ پڑھیں:تَـحْسَبُـھُمْ اَیْقَاظًا وَّھُمْ رُقُوْدٌ ان شاء اللہ خوب نیند آئے گی۔
شہوت اور بدنظری کاعلاج
روزانہ خلوت میں توجہ کے ساتھ ایک سو مرتبہ پڑھیں:
یَاحَـمِیْدُ یَابَاعِثُ
اوّل و آخر تین تین بار درود شریف(یہ عمل پابندی سے کریں)
دانت اور کان کے درد کا مستقل علاج
استاذمکرم حضرت علامہ مولانا بدیع الزمان صاحب نور اللہ مرقدہ فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص چھینک کے بعداَلْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍپڑھنے کا معمول بنالے اس کے دانتوں اور کانوں میں کبھی کوئی تکلیف نہیں ہوگی (انشاء اللہ)۔ یہ عمل حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا ارشاد فرمایا ہوا ہے۔
گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج
عرق گلاب لیکر اس پر اکتالیس بار یہ آیات پڑھ کر دم کریں:
اَلَمْ نَـجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِo وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِo وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِo (البلد ۸تا۱۰)۔پھر سات دن تک ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملاکر مریض کو پلائیں ان شاء اللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے۔
تقریر و بیان میں بہتری اور کامیابی کا وظیفہ
اگر بیان کرنے والا چاہتا ہے کہ اس کے بیان سے سامعین کو فائدہ ہو اور اس کی زبان پر وہ باتیں جاری ہوں جن کی سامعین کو حاجت و ضرورت ہے تو بیان سے پہلے نہایت توجہ کے ساتھ یہ دعا سات بار پڑھے:اَللّٰھُمَّ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُبیان اور وعظ ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ پس کوشش کرے کہ باوضو ہو اور عبادت کے باقی آداب بھی ملحوظ رکھے۔
دعاء قناعت
’’اَللّٰھُمَّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْمَا اَعْطَیْتَنِیْ‘‘ یہ عجیب پرتاثیر مسنون دعا ہے۔
قید سے خلاصی کے لیے ایک مختصر دعاء
روزانہ ایک ہزار بار یہ دعا پڑھے اور بیچ میں کلام نہ کرے:
’’یَاغَیَاثَ الْمُسْتَغِیْثِیْنَ اَغِثْنِیْ وَ یَانَاصِرَ الْمَظْلُوْمِیْنَ اُنْصُرْنِیْ‘‘
اوّل آخر درود شریف پڑھے، انشاء اللہ رہائی نصیب ہوگی۔
ہر مشکل کام کیلئے
مغرب اور عشاء کے درمیان چاررکعت پڑھے ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد چاروں قل پڑھے‘ نماز کے بعد اکہتر(71)یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ پڑھیں ان شاء اللہ دشوار سے دشوار مہم حل ہوجائے گی۔یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔
خوشیوں کا خزانہ
غم اور پریشانی دور کرنے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کی تلاوت عجیب مجرب عمل ہے۔ یہ سورۂ قرآن پاک کا دل ہے۔ اگر اسے اپنے دل کی توجہ سے پڑھا جائے تو عجیب اثرات محسوس ہوتے ہیں۔ صبح پڑھتے والا رات تک اور رات کو پڑھنے والا صبح تک غموم و ہموم سے محفوظ رہتا ہے۔ہر قسم کی پریشانی میں اس سورۂ کا پڑھنا پریشانی کو دور کرتا ہے۔ ٹینشن‘ ڈیپریشن میں مبتلا افراد اس سورۂ سے دوستی لگالیں‘ ان شاء اللہ بہت جلد ان کو پیچیدہ امراض سے نجات مل جائے گی۔ یہ سورۂ تنگدستی دور کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 816 reviews.