Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوگر‘ دل‘بلڈپریشرکے اسپیشلسٹ کو جامن کہتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

کچھ لڑکیاں چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں انھیں چاہیے کہ جامن کے موسم میں جامن روزانہ کھائیں، اس لئے کہ اس میں موجود مانعِ تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) چہرے کے داغ دھبّوں اور جھائیوں کو ختم کر کے رنگ نکھارنے میں معاون ہیں۔

قدرت نے جامن میں اتنی زیادہ خوبیاں سمودی ہیں کہ اسے آم کے بعد گرمیوں کا دوسرا اہم ترین پھل قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس پھل کا تعلق امرود اور لونگ کے خاندان سے ہے۔
قدرت نے جامن میں بہت سے فائدے رکھے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ معالج اس کے پتوں اور درخت کی چھال کو صدیوں سے مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اس کی جڑ اور گٹھلی بھی کام میں لائی جاسکتی ہے۔جامن غذائیت سے بھر پور پھل ہے، جس میں حیاتین الف اور ج (وٹامنز اے اور سی ) فاسفورس، کیلشیم اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
جامن چہرے کی رنگت نکھارے
کچھ لڑکیاں چہرے پر کیل مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں انھیں چاہیے کہ جامن کے موسم میں جامن روزانہ کھائیں، اس لئے کہ اس میں موجود مانعِ تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) چہرے کے داغ دھبّوں اور جھائیوں کو ختم کر کے رنگ نکھارنے میں معاون ہیں۔
جامن بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے
بلڈ پریشر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ جامن ضرور کھائیں۔ اس میں موجود پوٹاشیئم کی وافر مقدار بلڈ پریشر پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
جامن دل کا دوست ہے!
جامن کا کاسنی رنگ ایک فوٹو کیمیکل مادّے ’’اینتھو سیانن‘‘ (ANTHOCYANIN) کی وجہ سے ہوتا ہے، جو قلب کی شریانوں میں خون کی روانی کو بہتر کرتا ہے، اس لئے اسے قلب دوست پھل کہا جاتا ہے۔
اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو جامن کھائیے!
ذیابیطس کے روایتی علاج میں جامن کو برسوں سے خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہ لبلبے(PANCREAS) پرمثبت اثرات مرتّب کرتی ہے۔ روزانہ جامن کھانے سے ذیابیطس کے باعث پیدا ہونے والےمسائل کم ہو جاتے ہیں اور خون میں گلوکوز کی سطح بھی معمول پر آجاتی ہے۔
دبلےہونا چاہتےہیں!سادہ سا ٹوٹکہ‘ جامن کھائیے!
غذائی اجزا زیادہ اور حرارے (کیلوریز) کم ہونے کی وجہ سے یہ پھل وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لیے دبلا ہونے کے خواہش مند مرد و خواتین کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں۔
ہر قسم سے کے انفیکشن سے حفاظت
جامن ایک ترش پھل ہے، جس کا یہ ذائقہ اس کے تیزابی خواص کی وجہ سے ہے۔ اس کی یہ خصوصیت ہمیں تعدیے (انفیکشن) سے محفوظ رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
جامن! ہڈیوں کو فولادی بنائے
جامن میں موجود کیلشیم اور فولاد کی وافر مقدار ہڈیوں کو مضبوط کرتی اور بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔
جامن ضرور کھائیے! مگر چند احتیاطی تدابیرکیساتھ
جامن کھاتے وقت چند احتیاطی تدابیر کا ضرور خیال رکھیں۔ یہ تدابیر ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
جا من کھانا کھانے کے بعد کھائیں، اس لیے کہ یہ ہاضمے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔زچگی کے بعد خواتین جامن کھانے سے پرہیز کریں، اس لئے کہ اس عرصے میں معالجین ایسی اشیا کھانے سے منع کرتے ہیں جو ریاح یا مروڑ کا سبب بنیں۔ جامن سمیت تمام ترش پھل اس کا باعث بنتے ہیں۔
جن لوگوں کے جسم پر سوجن ہو یا انھیں متلی کی شکایت ہو، وہ بھی جامن کھانے سے اجتناب کریں۔جامن کھانے سے پہلے اس پر تھوڑا سا کالا نمک چھڑک لیں، اس سے یہ نہ صرف خوش ذائقہ ہو جاتی ہے ، بلکہ ہضم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔زیادہ پکی ہوئی جامن کھانے سے بھی معدے میں تیزابیت اور ریاح پیدا ہوسکتا ہے، اس لیے ایسی جامن کھانے سے پرہیز کریں۔جامن کھانے کے بعد دودھ بالکل نہ پئیں یا دودھ پینے کے بعد نہ کھائیں،اس لئے یہ صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 819 reviews.