Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بس کھائی میںجارہی!ڈرائیور چلاّیا کلمہ پڑھ لیں!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

ہماری قسمت میں نہیں تھا کہ ہم لوگ قلعہ اور پرانی مسجد دیکھ سکتے‘ڈرائیور سے غلطی سے ریورس گیر لگ گیا اور بریک کی جگہ ریس پر پائوں دبا دیا تقریباً 80کی سپیڈ سے گاڑی نیچے دوڑ رہی تھی اور میں نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے یہ وظیفہ پڑھا ہوا تھا جو آپ کے درس سے سنا تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اور میری پوری فیملی آپ کے بے حد شکرگزار ہیں اس دفعہ روحانی اجتماع تسبیح خانہ میں آیا تھا وہاں بہت لذت ملی‘ پیار ملا‘ راحت ملی‘ سکون ملا ایک دوسرے میں بھائی چارہ ملا اور بھی بہت کچھ مگر جو آپ کی زیارت ملی میرے لیے وہ ہی بہت کچھ تھا اور یہ خط میں آپ کو پہلی بار لکھ رہا ہوں۔
محترم حضرت جی! میں پرنٹنگ پریس کا کام کرتا ہوں ‘ ہمارے آفس میں ٹور کا پروگرام تھا ہم پندرہ افراد تھے جو ٹور پر جارہے تھے ہم لوگ ناران کاغان سے ہوتے ہوئے ہنزہ اور گلگت کی طرف جارہے تھے تو ہنزہ سے گلگت ایک جیل ہے ہم لوگ وہاں عطا ءآباد جیل سے ہوتے ہوئے اب ہنزہ میں ایک پوائنٹ تھا جس کا نام کریم آبادتھا‘ وہاں ایک پرانا قلعہ تھا وہ دیکھنے کے لیے جارہے تھے وہ پہاڑی سفر ہے تو ہماری گاڑی چڑھائی پر زور توڑ گئی تو ڈرائیور نے گاڑی پارکنگ گیئرپر لگائی اور گاڑی سے 10بندے نیچے اتر گئے ڈرائیور سمیت ہم 6لوگ اندر تھے ہماری قسمت میں نہیں تھا کہ ہم لوگ قلعہ اور پرانی مسجد دیکھ سکتے تو ڈرائیور سے غلطی سے ریورس گیئر لگ گیا اور بریک کی جگہ ریس پر پائوں دبا دیا تقریباً 80کی سپیڈ سے گاڑی نیچے دوڑ رہی تھی اور میں نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے یہ وظیفہ پڑھا ہوا تھا جو آپ کے درس سے سنا تھا یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ سَبِبْ لِیْ اَلْخَیْر ایک یہ وظیفہ تھا اور ایک یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ اور مسلسل اللہ رب العزت کی ہر اس تخلیق کو خوبصورت کو جو پہاڑوں کی شکل میں برف کی شکل میں اور بادلوں کی خوبصورت کو دیکھتے ہوئے میں مسلسل یہ وظیفہ پڑھ رہا تھا سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اَللہِ الْعَظِیْم یہ بار بار پڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے ہم چھ لوگوں کو اللہ رب العزت نے دوبارہ زندگی کی نعمت سے نوازا ہے اور ہاں حضرت صاحب! وہ آپ درس میں ایک اشعار ہے جو آپ اکثر پڑھتے ہے کہ
موت کی آخری ہچکی کوذرا غور سے سن
زندگی بھر کا خلاصہ اسی آواز میں ہے
یہ شعر وہاں سمجھ آیا جب ڈرائیور نے سب سے کہا کہ کلمہ پڑھ لو تو ایک دو بندوں کو کلمہ بھول گیا۔ حضرت جو دس لوگ باہر نکل گئے تھے وہ تو یہی سمجھ رہے تھے کےگاڑی سمیت سب مرگئے مگر اللہ تعالیٰ کے کلام میں بہت طاقت ہے۔ حضرت صاحب گاڑی میں ایک بندہ باہر چھلانگ مارنے کو کررہا تھا مگر اس کو گاڑی نے ایسے اٹھا کر باہر پھینکا اور گاڑی ایک ہلکی پھلکی ٹہنی کے سہارے رک گئی۔ اس حادثے میں پانچ بندوں کو چوٹ آئی اور الحمد اللہ مجھے ذرا بھر خروش نہ آئی۔ بس یہ سب آپ کے درس میں بتائے وظائف کا کمال ہے ورنہ میں تو کیا اور بھی جو پانچ بندے تھے وہ بھی نہ بچتے میں عبقری رسالہ اور آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 827 reviews.