محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سدا خوش رہیں‘ آپ کو آپ کی آئندہ نسلوں اور اس تسبیح خانہ کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ شادو آباد رکھے۔ آمین!عبقری رسالہ میں بتائے ہوئے چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے اور وظائف کرتی ہوں۔ الحمدللہ! بہت سکون ہے۔مین اپنا ایک آزمایا ہوا ٹوٹکہ عبقری قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ میری بیٹی کو اکثر سردیوں میں بھی نکسیر پھوٹ جاتی تھی‘ درج ذیل ٹوٹکہ آزمایا‘ وہ دن اور آج کا دن الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔ ھوالشافی:ڈیڑھ انچ خشک ناریل کا ٹکڑا ایک مٹی کے برتن میں رات کو بھگوکر رکھ دیں‘ صبح نہارمنہ ناریل کھالیں اور پانی پھینک دیں۔ صرف چار سے پانچ دن کرلیں۔ ان شاء اللہ مکمل شفاء ہوگی۔نوٹ: یہ ٹوٹکہ پہلے بھی عبقری رسالہ کے گزشتہ شماروں میں چھپ چکا‘ اس کے فوائد بے شمار موصول ہورہے۔ (فضا نیازی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں