Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایام بیض اور عبقری حویلی!

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

میں ایک دینی کتاب پڑھ رہا تھا دینی کتاب پڑھتے ہوئے میری نظر اچانک ایام بیض کے روز وں پر گئی اور ایک واقعہ میری نظر میں آیا کہ علامہ واسطی رحمۃ اللہ علیہ اس امت کے وہ عظیم شخص گزرے ہیں جو رات کو مصلے پر اور دن کے روزے کے ساتھ زندگی کے چالیس سال گزار کر اور آنے والی نسلوں کو ایک پیغام چھوڑ کر گئے کہ زندگی اسی طرح شاندار گزر سکتی ہے اور گزرنی چاہیے ان کی زندگی میں اس سے پہلے دین‘ روحانیت حتیٰ کہ خود انسانیت بھی نہیں تھی وہ قذاقوں کے ایک گروہ کے ساتھی تھے جن کا کام دن رات لوگوں کے مال اور جان سے کھیلنا اور لوٹنا تھا پھر ایک گھڑی اور لمحہ ایسا آیا کہ انہیں ہدایت نصیب ہوئی اور ہدایت ملی اور پھر وہ ہدایت کی طرف واپس لوٹے پھر انہوں نے سوچا کہ اب گزشتہ جتنی کمی کوتاہی ہے اس کا میں نے ازالہ کرنا ہے اور پھر فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرح اپنا واپسی کا سفر کروں لیکن تیزی سے ‘انہوں نے راستہ یہی اختیار کیا کہ میں دن کو روزہ رکھوں اور رات کو ساری رات عبادت کروں لیکن کچھ ہی دنوں کے بعد وہ ایسا نہ کرپائے ان کے جسم نے ساتھ نہ دیا وہ بیمار اورنڈھال ہوگئے۔ آخرکار ایک بزرگ جب ان کی عیادت کرنے آئے انہوں نے ان کی بیماری کی وجہ سے پوچھی تو انہوں نے سارے حالات بتائے کہ میری بیماری کی وجہ بنیادی طور پر یہ ہے کہ میں دن کو روزہ رکھتا اور رات کو عبادت کرتا کھانا پینا بہت کم اور آرام الکل نہیں اس کی وجہ سے بیمار ہوگیا۔ ان بزرگ نے فرمایا کہ تمہیں ایسا یکایک نہیں کرنا چاہیے تھا اگر یہ توفیق پانی بھی تھی تم پہلے ایام بیض کے روزے رکھو ہر چاند کی تیرہ چودہ اور پندرہ تاریخ کو آپ روزہ رکھیں اور رات کو جتنی عبادت کرسکیں کریں۔ کچھ عرصہ ایسا کریں کچھ عرصہ کے بعد آپ کی روح طاقتور ہوگی اور روح صحت مند ہوگی اور جب روح صحت مند ہوگی پھر آپ کو روحانی ترقی اور روحانی طاقت ملے گی۔ میں نے ان کی بات مان لی کچھ ماہ مجھے واپسی کی صحت پانے کے لیے لگے۔ واپسی پر پھر میں نے ایام بیض کے روزے رکھنا شروع کیے اور رات عبادت اور تسبیحات۔ اس کا فائدہ سب سے پہلے مجھے یہی ہوا کہ میرے رزق میں برکت ہوئی‘ صحت میں برکت ہوئی‘ مسائل حل ہوئے‘ مشکلات دور ہوئیں‘ ناکامیاں ختم ہوئیں اور پریشانیوں سے نجات ملی اور خیریں اور برکات اور راحتیں مجھے ملیں۔ میں نے یہ واقعہ جب پڑھا تو میرے پاس عبقری کا پڑھا ہوا
وہ پیغام تھا کہ آئیں حویلی میں ایام بیض کے روزے رکھیں۔ بس! میرے جی میں آیا کہ تین دن کی چھٹی کوئی مسئلہ نہیں اور تین دن کے روزے کوئی مشکل نہیں‘ میں تین دن کے روزوں کے لیے چلا گیااور پھر میرے ساتھ جو کامیابیاں اور خیریں ملیں وہ بیان نہیں کرسکتا۔ میرے کتنے مسائل حل ہوئے‘ میری کتنی مشکلات دور ہوئیں اور کتنی ناکامیاں‘ کامیابیوں میں بدلیں اور کتنی الجھنیں ختم ہوئیں‘ حالات بہتر ہوئے‘ رزق عزت صحت اور خیرو برکت کے اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ سچے فیصلے کیے۔ میں آج بھی مطمئن ہوں کہ میں نے ایام بیض کے روزوں کے لیے عبقری حویلی کا انتخاب کیا اور میں شیخ الوظائف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے لیے سچی راہوں اور مہمان نوازی کے دروازے کھولے جہاں کچھ ایک پیسہ بھی نہیں لیا جاتا‘ اصرار اور دینے پر بھی وصول نہیں کیا جاتا۔ بس دیا ہی جاتا ہے۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 839 reviews.