Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

خشک پودینہ اور خوفناک بلی
میں نے دیکھا کہ میرے دوست خلیل کے گھر اسکے کمرے میں اس کی بھابھی خشک پودینہ لگا رہی ہیں اتنے میں میرا دوست اور میں دونوں اچانک اس کمرے میں آجاتے ہیں بھابھی ہمیں دیکھ کر خوش ہو جاتی ہیں، وہ ہمیں پودینہ دکھانے لگتی ہیں اچانک وہاں ایک ہمارا دوست خوفناک بلی ہمارے اوپر کھڑکی سے پھینک دیتا ہے ہم سب ڈر کر بھاگ جاتے ہیں، پھر دیکھا کہ کوئی گھر بن رہا ہے سبزہ ہے میں اور میرا دوست وہاں موجود ہے، اتنے میں بھابھی آتی ہیں کہتی ہیں دیکھو تمہارا دوست خوفناک کتا چھوڑ گیا ہے، پہلے ہمارے پیچھے بلی چھوڑی اور پھر کتا، وہ بلی اور کتا ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے، کہتے ہیں ہم ہمیشہ یہاں پر آتے رہیں گے۔(شکیل،کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے۔ برے دوستوں کی دوستی سے اپنے آپ کو بچائیں اور ان سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ آپ کو کسی بھی وقت بڑا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ آپ ہر نماز کے بعدیَاحَفِیْظُ 33بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم
لوگوں میں تیل بانٹ رہی ہوں!
خواب: میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گھر میں، میں موجود ہوں۔ وہاں ایک آئینہ لگا ہے اور خوبصورت قالین بچھے ہیں، پھر خود کو سیاہ رنگ کا نیلے رنگوں والا سوٹ پہنے دیکھا، سر پر بڑا سا ڈوپٹہ ہے۔ بہت خوبصورت سوٹ ہے۔ میں کمرے میں پھر رہی ہوں۔ پھر دیکھا کہ میری پرانی کالج کی دوست لوگوں کو اطلاع دے رہی ہے کہ میرے پاس سے لوگوں کو تیل مل رہا ہے اور میں لوگوں میں تیل بانٹ رہی ہوں۔ پھر بیدار ہو جاتی ہوں۔(ش، گوجرانوالہ)
تعبیر:آپ کا خواب اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو عزت اور خوشحالی نصیب ہوگی اور بزرگوں کا فیض ملے گا جس سے اور لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔
صاف پانی کا چشمہ
میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک اونچی جگہ پر سبزہ ہے اور میرے پیچھے ایک صاف ستھرا پانی کا چشمہ ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (عائشہ‘ لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل پریشانیاں آپ پر آئی ہوئی ہیں انشاء اللہ ان سے نکلنے کی جلد ہی کوئی سبیل نکل آئے گی۔ آپ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ چلتے پھرتے پڑھتی رہا کریں۔
سخت بندش کا علاج
میں خواب میں دیکھتی ہوں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے اور میں گاڑی یا کوئی رکشہ چلا رہی ہوں۔ اچانک وہ چلتے چلتے بند ہو جاتا ہے۔ اکثر اندھیرا ہوتا ہے میرے جوتے بھی نہیں ہوتے اور سر پر دوپٹہ بھی نہیں ہوتا۔ ایک دفعہ دیکھا کہ پہاڑوں کے درمیان ہوں۔ مغرب کے بعد کا وقت ہے اور میں پریشان ہوکر ننگے سر اور ننگے پیر بھاگ رہی ہوں۔ دور کہیں روشنی نظر آتی ہے، وہاں کلینک ہے۔ ایک عورت ڈاکٹر کے پاس بچہ لے کر آتی ہے۔ اکثر خواب میں سیڑھیاں چڑھنے لگتی ہوں تو آگے راستہ بند ہوتا ہے۔ تہہ خانے میں اپنے آپ کو دیکھتی ہوں۔ میں خواب میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے لگتی ہوں تو کانپنے لگتی ہوں اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔ تنور میں آگ روشن ہے۔ میں آگے جاتی ہوں تو وہاں پر ایک گڑیا ہوتی ہے جو بولنے لگتی ہے۔ میں ڈر کر پیچھے ہٹ جاتی ہوں۔ اکثر و بیشتر میرے شوہر نے دیکھا کہ وہ خواب میں غائب ہو جاتے ہیں۔(نبیلہ یاسمین، سعودی عرب)
تعبیر:آپ کے خوابوں کے سلسلے کا خلاصہ یہ ہے کہ آ پ پر اور آپ کے گھر والوں پر سخت قسم کی بندش ہے جو کہ آپ کے کسی بدخواہ رشتہ دار کی طرف سے حسد کی بناء پر لگا دی گئی ہے تاہم اپنا اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورئہ انعام کی آیت 45کا سوا لاکھ مرتبہ ختم کروائیں۔ بعد ختم روزانہ 313بار کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
آسیب زدہ گھر
خواب:میں نے خواب دیکھا تھا کہ میری ممانی جن پر حقیقت میں سایہ تھا وہ ہمارے گھر آئی ہوئی ہیں اور برآمدے میں بیٹھی ہیں۔ کپڑے گندےہیں اور بال بکھرے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ان پر جن کی حاضری ہے۔ میرے بھائی قطار میں ترچھے کھڑے ہیں۔ میرا بڑا بھائی سب سے آگے، چھوٹا بھائی اس سے پیچھے اور تیسرا بھائی سب سے پیچھے کھڑا ہے۔ میری ممانی پہلے میرے بڑے بھائی کی طرف بھاگتی ہیں، پھر اس سے تھوڑا دو ررک جاتی ہیں پھر بھاگ کر میرے دوسرے بھائی کو پکڑ لیتی ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں تو نہ وہاں ممانی ہوتی ہیں اور نہ میرا بھائی ہوتا ہے اور جب میں سیڑھیوں کی طرف دیکھتی ہوں تو وہی بھائی امی کو نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے۔ امی کو پکڑ پکڑ کر نیچے دھکا دیتا ہے۔ جب میں اسے پیچھے سے پکڑتی ہوں تو وہ میری طرف دیکھتا ہے تو اس کی آنکھیں سرخ رنگ کی ہوتی ہیں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔ اب میں نے اسی بھائی کے متعلق خواب دیکھا ہے کہ جیسے ہمارے گھر میں سایہ ہے۔ مجھے بیٹھک میں بھی محسوس ہوتا ہے اور خوف آتا ہے۔ پھر امی مجھے کسی کام سے اسٹور میں بھیج دیتی ہیں، وہاں پر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے تاروں کا گچھا ہے وہ خود بہ خود ختم ہورہا ہے۔ مجھے آواز محسوس ہورہی ہے لیکن ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔ میں کچن کے قریب آتی ہوں تو بھائی بے ہوش ہوتا ہے۔ پھر فرش پر تڑپتا ہے تو میں رونے لگتی ہوں اور امی سے کہتی ہوں اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلیں۔ امی کہتی ہے کہ پیسے لے کر آتی ہوں۔ منظر بدلتا ہے اور بھائی کچن کے فرش پر بے ہوش پڑا ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔(صائمہ، گجرات)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بھائی پر کوئی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اس کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ کریں اور اس پر سورئہ فاتحہ بمعہ تسمیہ 41بار پڑھ کر چالیس دن تک دم کردیا کریں یا وہ خود یہی عمل کرلیا کرے۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
شادی کا استخارہ
خواب: میں نے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تھا۔ پانچویں رات خواب میں سفید گلاب کا پھول دیکھا تھا اور ساتویں رات دیکھا کہ سکول کی سابق ٹیچر کھانے کے لیے ایک پلیٹ میں دو کیک کے پیس دیتی ہیں کہ ایک اس میں میرا ہے۔ میں وہ کیک کھا لیتی ہوں اور دوسرے کیک میں سے بھی کریم کا ایک چمچہ کھا لیتی ہوں اور ان کا حصہ انہیں دے دیتی ہوں۔ کیک بہت مزیدار ہوتا ہے۔
تعبیر: آپ کے استخار ہکے مسابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ انشاءاللہ بہت مبارک ثابت ہوگا اور ممکن ہے کہ یہیں پر بات طے بھی پاجائے۔ آپ بعد نماز عشاء 129بار یالطیف پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
سرخ کپڑا
خواب:میں نے دیکھا کہ خرگوش ہے جو سرخ رنگ کے کپڑے سے نکلتا ہے اور پھر اوپر چھت کی طرف جانے والی دیوار پر چڑھتا ہے اور پھر اوپر سے نیچے گرکر ہلاک ہو جاتا ہے۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور خود کو بازار میں دیکھا کہ میں گاڑی میں بیٹھی بازار سے گزر رہی ہوں۔ بازار کے فٹ پاتھوں کے قریب لوگوں نے بستر رکھے ہوئے ہیں اور وہ بستر بیچ رہے ہیں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (آمنہ، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے گھر میں کسی سے کسی فرد کو شدید بیماری لاحق ہوئے تاہم تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدیقہ دیں اور ہر نماز کے بعد یاحفیظ یاسلام 41بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی بیماری خدانخواستہ لاحق ہو بھی گئی تو جلد صحت یابی ہو جائے گی۔ واللہ اعلم۔
شیطانی وسوسے کا علاج
خواب :میں نے دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ہمسائیوں کی چھت ہے۔ پہلے دیکھا کہ وہاں بادشاہی مسجد ہے، پھر منظر بدلا تو دیکھا کہ وہاں کسی دیوی کا بت ہے اور بہت سی لڑیاں ہیں گلاب کے پھولوں کی اور جیسے پوجا ہورہی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔(نورین،لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کیے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو نماز پڑھتے وقت شیطانی وسوسے بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں۔ آپ ہر نماز سے قبل تین تین بار چاروں قل اور سات بار لاحول ولاقوۃ الاباللہ العلی العظیم۔ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں انشاء اللہ وسوسوں بالخصوص شیطانی وساوس سے حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
حاسد عورت
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کمرے سے باہر آتی ہوں اور میری امی برآمدے میں کھڑی روٹیاں پکا رہی ہیں۔ وہاں پر ایک بڑے سائز کی چھپکلی ہوتی ہے۔ جسے کوڑ کرلا بھی کہتے ہیں۔ وہ چولہے پر کبھی چڑھتا ہے اور کبھی اترتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک خنجر ہوتا ہے۔ وہ خنجر امی کے پیٹ میں مارتا ہے اور میری طرف دیکھتا ہے پھر مارتا ہے اور جب تیسری مرتبہ مارتا ہے تو امی کے پیٹ سے خون نکلتا ہے۔ پھر کوڑ کرلا کچھ کہتا ہے جس کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔ پھر میں دوسرے کمرے کے باہر کھڑی ہوتی ہوں تو پردے کے پیچھے ایک نامعلوم لڑکی کھڑی ہے جس کا صرف چہرہ نظر آتا ہے اور اس کے سامنے ایک نامعلوم مرد کھڑا ہے پھر میں لڑکی کی طرف دیکھ کر سوچتی ہوں کہ یہ تو کوڑکرلا تھی اب لڑکی کیسے بن گئی۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(مہوش، ملتان)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کوئی حاسد عورت آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ تاہم آپ سورئہ فلق اور سورئہ ناس صبح شام گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں اور اپنا اور اپنی والدہ کا حسب توفیق صدقہ دے دیں۔ واللہ اعلم۔
جلے ہوئے سکول
خواب:میں نے دیکھا کہ جیسے پرانے پرانے تاریخی سکول جل گئے ہیں لیکن خواب میں جلی ہوئی حالت میں نہیں تھے یعنی کہ جیسے جلنے کے بعد جگہ ویران ہو جاتی ہے وہی حالت تھی اور لال رنگ کی اینٹوں کے بنے ہوئے مدرسے بڑے بڑے اور ان پر گنبد بھی تھے۔ وہ جلنے کے بعد ویران پڑے ہیں۔ پھر میں خود کو سڑک پر دیکھتی ہوں اور بسیں وغیرہ جارہی ہیں پر میں ان میں سوار نہیں ہوتی۔ پھر ایک سکول سا ہے اور میری ایک پرانی استانی سکول کے زمانے کی وہاں موجود ہیں۔ مجھے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں۔ اندر بچے بھی پڑھ رہے ہیں اور پھر میں ہزار کا نوٹ اپنی استادنی کو دیت یہوں اور کہتی ہوں کہ پہلی تین پوزیشن لینے والی لڑکیوں کو اس ہزار روپے میں سے سو، سو روپیہ دے دیں۔ انعام کے طور پر اور ہزار میں سے تین سو روپے کاٹ لیں لیکن وہ مجھے ہزار کا نوٹ واپس کردیتی ہیں اور خواتین سو روپے مجھے دیتی ہیں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(کلثوم، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو حصول علم میں دشواریاں سامنے آئیں گی تاہم مالی خوشحالی کا اشارہ بھی ہے۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 855 reviews.