Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روز مرہ خاندانی مسائل

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

بالوں اور دانوں کے مسائل
ُڈیرہ اسماعیل خان سے سمیرا گلفام جواب نہ ملنے کا گلہ کررہی ہیںاور پورے چار عدد مسئلوں کے ساتھ حاضر ہیں۔ سمیرا بی بی سے مجھے اتنا کہنا ہے کہ بہت سارے مسئلے آپ لوگ لکھ دیتی ہیں، پھر اپنی سہیلیوں اور رشتہ داروں کے مسائل بھی۔ اتنی جگہ نہیں ہوتی کہ سب کو فرداً فرداًجواب دیا جائے۔
مشورہ: آپ نے بالوں کی نوکوں کے بارے میں پوچھا ہے ہر ماہ جب چاند چڑھتا ہے تو آپ بالوں کی نوکیں کاٹ دیا کیجئے۔ آپ ناریل کا تیل لگائیے۔ شیمپو جو آپ کے بالوں کو صحیح رکھے وہ استعمال کیجئے۔ گرمی کے موسم میں دانے چہرے پر نکلتے ہیں تو اس کا علاج یہی ہے کہ باقاعدگی سے پانچوں وقت کی نماز پڑھیں۔ وضو کریں گی تو چہرہ صاف ہو جائے گا۔ رات کو بیسن لے کر اسے صابن کی طرح منہ پر مل کر دھوئیں۔ اس سے چہرے کی چکنائی دور ہو جائے گی۔پلکوں پر کسٹرائیل لگائیے۔ ہونٹوں پر ناریل کے ایک چمچہ تیل میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر رکھیئے۔ وہ ہفتہ میں دو تین بار ایک گھنٹہ کے لیے لگائیے۔
دنیا پر بوجھ ہوں
میری تمام عمر کام میں گزاری ہے۔ اب گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ سوچا تھا، بڑھاپے میں تفسیر پڑھوں گا،لیکن اب دنیا پر بوجھ بنا بیٹھا ہوں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی بستر سنبھال رکھا ہے۔ جی چاہتا ہے کہ کچھ کھا کر زندگی ختم کرلو۔ آپ کے مشورے پڑھ کر ذہن میں آیا کہ شاید آپ میرے لیے بھی کوئی راہ نکال لیں۔ مشورے کا انتظار رہے گا۔ (ا۔ب‘ لاہور)
مشورہ: محترم آپ تو بڑے خوش نصیب ہیں۔ گھر بار ہے، بیوی بچے اور سب سے بڑھ کر بہت سی دولت آپ کے پاس ہے۔ زندگی آسانی سے بسر ہوسکتی ہے۔ آپ کو تو ہر لمحہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ آپ نے تفسیر پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے یہ بڑی اچھی بات ہے۔ آپ کے پاس جو قیمتی وقت ہے،اسے ضائع نہ کیجئے۔ تفسیر پڑھیے آپ کے دل میں خود بخود اس کے معنی آشکار ہو جائیں گے۔ ایک اچھی کتاب سے بڑھ کر کوئی دوست نہیں۔ آپ نے جس دن بھی یہ سوچا کہ میں بالکل بیکار ہوں، بس پھر آپ حالات کا شکار ہو جائیں گے۔ آپ یہ سوچیے کہ میں نے ابھی بہت کچھ کرنا، سیکھنا، پڑھنا اور عمل کرنا ہے۔ ایک بات ذہن میںرکھیے، انسان اسی وقت بوڑھا ہوتا ہے جب اس میں بڑھنے کا جذبہ ختم ہو جائے۔ اپنی منفی سوچ بدلیے۔ آپ زندگی میں بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ سوچ،محنت اور علم سے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیجئے۔ عمر کی کوئی قید نہیں زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریے۔
زچگی کے بعد کمزوری
میری عمر اٹھائیس سال ہے بچہ دو ماہ کا ہے میرا وزن تیزی سے کم ہوا ہے۔ بچے کو دودھ پلانا چاہتی ہوں مگر اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔ ڈاکٹر سے دوا لی ہے، مگر کمزوری بڑھ رہی ہے۔ یہ کیسے دور ہوگی؟ (شاہین‘ راولپنڈی)
مشورہ:حمل کے دوران دوا اور غذا کا خیال رکھا جائے تو کمزوری نہیں ہوتی۔اپنی غذا کا خاص خیال رکھیے۔ صبح گندم کا دلیہ دودھ میں پکائیں اور اس میں چمچہ شہد ڈال کر کھائیے۔ دن دس بجے آٹھ دس مکھانے اصلی گھی میں تلیے اور ہلکا سا نمک چھڑک کر کھائیے۔ پھول مکھانے عام مل جاتے ہیں۔ انہیں کھانے سے دودھ بڑھتا ہے۔ بازار میں ہری میتھی منگوائیے اس کے پتے توڑ کر دھوکر رکھیے۔ سوکھ جائیں تو سنبھال کر رکھیے یہ کرنا مشکل لگے تو میتھی کے پتے دھو لیجیے۔ پانی خشک ہونے پر گھی میں تلیے اور بھون کر اتار لیجئے اور ایک چمچہ میتھی کے بھنے پتوں کا سفوف دو چمچ سوجی میں ملاکر حلوہ بنائیے۔ اس میں سات بادام اور پستے ملائیے۔ یہ غذا روزانہ کھائیے۔ اسے کھانے سے طاقت آتی ہے۔ زچگی کے بعد کی کمزوری دور ہوتی ہے اور دودھ بھی وافر مقدار میں اترتا ہے۔میتھی کے بیج ایک چمچہ پانی میں خوب پکائیے۔ گل جائیں تو اس میں گندم کا ابلا ہوا دلیہ ملائیے۔ پھر دودھ اور چینی ملاکر پتلا پتلا دلیہ کھائیے۔ روزانہ دلیہ کھانے سے آپ کی صحت بہتر ہوگی اور دودھ بھی آئے گا۔ ساتھ ساتھ ڈاکٹر سے پوچھ کر حیاتین کی گولی ضرور کھائیے۔ گوشت، قیمہ، کلیجی اور انڈے بھی غذا میں شامل کیجئے۔ متوازن غذا آپ کو جلد صحت سے ہمکنار کرے گی۔ پہلے پنجیری بنتی تھی۔ دیسی گھی میں سوجی بھون لیجئے۔ اس میں بادام، پستے، چاروں مغز، ناریل اور مکھانے کوٹ کر ڈالیے۔ گرم گرم سوجی میں چینی ملاکر اتار لیتے۔ یہ پنجیری بھی طاقت دیتی ہے۔ اس میں چاروں گوند بھی گھی میں بھون اور کوٹ کر ملاتے تھے۔ یوں ایک قوت بخش غذا بن جاتی۔ دن میں دوبارہ کھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کمر کا درد اور کمزوری دور ہو جاتی ہے۔
نیند کا مسئلہ
مجھے ڈھائی ماہ سے نیند کا مسئلہ درپیش ہے۔ رات کو دو تین بجے سوتی ہوں، مگر ایسا لگتا ہے کہ میرا دماغ جاگ رہا ہے۔ نیند مکمل نہیں ہوتی۔ صبح سکول جانے میں دیر ہو جاتی ہے۔ پھر سارا دن سردرد رہتا ہے۔ مجھے میٹھا کھانا بہت پسند ہے اس کی وجہ میرا وزن بھی بڑھ رہا ہے۔ مجھے ایسی دوا بتائیے جو میری ساری تکلیفیں دور کردے۔ میں بہت چڑچڑہوگئی ہوں سکول میں بھی لڑتی ہوں۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ (پ ۔ن، پشاور)
مشورہ:بی بی! آپ نے نیند کا مسئلہ خود پیدا کیا ہے۔ بہرحال نماز عشاء پڑھ کر بستر پر لیٹے اور جو مسنون دعائیں، استغفار یاد ہو پڑھیے۔ آپ جب رات کے تین بجے بستر پر لیٹیں گی تو کب نیند آئے گی؟ یوں صبح بروقت اٹھ کر سکول کی تیاری کرنا بہت مشکل ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بن گیا ہے کہ رات کو دیر تک ٹی وی دیکھا اور پھر سویا جاتا ہے۔ یہ عادت صحت کے لیے اچھی نہیں۔ آپ ابھی طالبہ ہیں، پڑھائی پر زور نہیں دیں گی تو کامیابی کیسے پائیں گی؟ نماز فجر پڑھ کر اگر آپ اپنا سبق صرف ایک دفعہ دہرالیں، تو وہ یاد رہتا ہے۔ اور ہاں زیادہ میٹھا کھانا بھی صحیح نہیں اسی لیے آپ کا وزن بڑھ رہا ہے۔ میٹھا زیادہ کھانے سے بعد میں نقصان ہوتا ہے۔ اب آپ رات کو دس بجے بستر پر لیٹنے کی عادت ڈالیے۔ نیند پوری ہوگی تو چڑچڑاپن بھی دور ہو جائے گا نیز پڑھائی بھی اچھی ہوگی۔ مجھے تو آپ کے گھر والوں پر حیرانی ہے کہ وہ آپ کو اتنی دیرجاگنے کی اجازت کیسے دیتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ جوان ہوتے بچے بچیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ان کے اٹھنے بیٹھنے کا خیال رکھیں تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر مکمل توجہ دے سکیں۔ یہ عمر تعلیم پر توجہ دینے کی ہے جاگنے کی نہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 862 reviews.