Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مفت میں ملے دھنیا کے قیمتی فوائد

ماہنامہ عبقری - اگست 2019ء

گرمی کی حدت یا اندرونی حرارت بدنی کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہو جاتی ہے ایسی صورت میں آنکھیں سرخ اور آنکھوں میں جلن اور خارش کے ساتھ پانی نکلتا ہے۔ اس مرض میں دھنیا کمال کا کام دکھاتا ہے۔

دھنیا لذت یا خوشنمائی کیلئے نہیں! صحت کیلئے استعمال کریں
سبزدھنیا کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی سالن کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ سبزدھنیا کی چٹنی میں ٹماٹر اور انار دانہ ملاکر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ میں اچھی ہوتی ہے وہاں امراض معدہ میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔
گھریلو خواتین دھنیا کا استعمال اپنی دانش میں صرف خوشبو اور لذت کے علاوہ خوشنمائی کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان مستورات کو یہ علم نہیں کہ وہ دھنیا کا استعمال کرکے اپنے خاندان اور بچوں کو سالن کے زہریلے اثرات سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہیں بلکہ انہیں مختلف بیماریوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں۔ تیار شدہ سالن میں تازہ دھنیا کے باریک شدہ پتے ڈالنے سے جہاں سالن مہکتا ہے وہاں اس کی مضرت ختم ہو جاتی ہے۔ اس لیے خواتین لازمی طور پر تیار شدہ سالن میں سبز دھنیا ڈالیں۔ اسی طرح انار دانہ نمک اور سبز دھنیا کی چٹنی بناکر دستر خوان کی سجاوٹ کی جائے یہ چٹنی بطور سالن بھی کھائی جاسکتی ہے اور دیگر سالن وغیرہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ انتہائی خوش ذائقہ اور قے متلی، بھوک کی کمی غذا سے بے رغبتی کیلئے انتہائی مفید غذائی دوا ہے۔ اکثر خواتین و حضرات نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں۔ نیند گہری اور پرسکون نہیں آتی اعصابی تھکاوٹ ہو جاتی ہے دن بھر تھکا تھکا رہتا ہے۔اس مرض کے ازالہ کیلئے دھنیا ازحد مفید ہے۔
بھرپور صحت مند نیند کا لاجواب ٹانک
نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اگر شکایت پرانی ہو اور مختلف ادویات خاص طور پر نیند آور ادویات کا بے تحاشا استعمال کرنے کے باوجود مکمل نیند نہ آئے تو معالج سے رابطہ رکھیں۔ اس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔عام شکایت نیند نہ آنا میں انتہائی کم خرچ مندرجہ نسخہ بناکر استعمال کریں۔ انشاءاللہ گرمی گھبراہٹ سے نیند نہ آنے کی شکایت ختم ہوکر پرسکون نیند آئے گی۔ کشینز سبز کا پانی 100گرام، چینی سفید 100 گرام ملاکر شربت تیار کریں۔ ٹھنڈا کرکے محفوظ رکھیں۔ 4چمچ شربت 1/2گلاس پانی ملاکر صبح و شام استعمال کریں اور پرسکون نیند کے مزے لوٹیں۔
گرمی کی حدت سے آشوب چشم! دھنیا ہے نا
گرمی کی حدت یا اندرونی حرارت بدنی کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہو جاتی ہے ایسی صورت میں آنکھیں سرخ اور آنکھوں میں جلن اور خارش کے ساتھ پانی نکلتا ہے۔ اس مرض میں دھنیا کمال کا کام دکھاتا ہے۔ آپ سبز دھنیا رگڑ کر آنکھیں بند کرکے آنکھوں کی پلکوں پر لیپ کریں۔ چند منٹوں میں آرام و راحت محسوس کریں گے۔
اس کے علاوہ سبز دھنیا کا پانی دس گرام، کافور ایک گرم، عرق گلاب بیس گرام میں ملاکر صاف ڈراپر بھرلیں اور وقفہ وقفہ سے ڈالیں۔ انشاء اللہ آشوب چشم کو مستقل افاقہ ہوگا۔
سبز دھنیا امراض گرما سے محفوظ رکھتا ہے
گرمی کے دنوں میں سکول جانے والے بچوں یا گرم مزاج لوگوں کو اکثر نکسیر کی شکایت ہو جاتی ہے اتنا خون نکلتا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ فوری طور پر سبز دھنیا رگڑ کر ٹھنڈا ٹھنڈا سر پر لیپ کریں۔ سبز ڈھنیا کا پانی نکال کر مصری سے میٹھا کرکے وقفہ وقفہ سے پلائیں۔ اسی طرح سبز دھنیا کا پانی چند قطرے پھٹکڑی سے تر کرکے ناک میں ڈالیں انشاء اللہ نکسیر بند ہو جائے گی۔ مکمل افاقہ کیلئے کچھ روز یہ عمل باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ موسم گرما میں بچوں کو سلاد کے طور پر سبز دھنیا ضرور استعمال کرائیں۔ سبز دھنیا اکثر امراض گرما سے محفوظ رکھتا ہے۔ معدہ کی گرمی یا گرم چائے کافی وغیرہ پینے سے اکثر حضرات کے منہ میں چھالے پڑجاتے ہیں۔ ایسی تکلیف دہ صورت میں سبزدھنیا کے پانی سے کلیاں کریں چھوٹے بچوں کے منہ میں سبز دھنیا کے پانی ڈراپر سے ڈالیں۔ خود ہی تمام منہ میں لگ جائیگا اور فائدہ ہوگا۔ خشک دھنیا کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ہر موسم ہر جگہ باآسانی دستیاب ہو جاتا ہے۔ (باقی صفحہ نمبر52 پر)
(بقیہ:مفت میں ملے دھنیا کے فوائد)
کشینز خشک تمباکو کی جگہ چلم رکھ کر حقہ پئیں۔ ہچکی فوراً رک جاتی ہے۔ مندرجہ ذیل طریقہ پر ٹھنڈا میٹھا چورن بنائیں غذا ہضم کرتا ہے‘ معدہ کا تقویت دیتا ہے۔کشینز خشک 50گرام، نمک لاہوری 20گرام، فلفل سیاہ 20گرام، مصری سفید 20گرام کوٹ چھان کر سفوف بنالیں اور محفوظ رکھیں تقریباً 3+3گرام بعد غذا استعمال میں لائیں اور امراض معدہ سے محفوظ رہیں۔
دل دھڑکنا، دل گھبرانا، چکر آنا‘ بلاوجہ خوف و پریشانی گرم اشیاء کی زیادتی سے خواتین کو مرض لیکوریا یا مرد حضرات کو معمولی جریان یا پیشاب جل جل کر آرہا ہو یا پاخانہ کی جگہ پر سوزش محسوس کریں تو ایسی تمام صورتوں میں مندرجہ ذیل انتہائی سستا نسخہ بناکر رکھیں۔ ہفتہ عشرہ میں مکمل افاقہ ہوگا۔ھوالشافی: کشینز خشک 50گرام، گل سرخ 50گرام، مصری 100گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ 3+3گرام صبح و شام ہمراہ دودھ بکری یا سادہ پانی کھائیں۔
سکول میں پڑھنے والے بچے، وکلاء حضرات دفتری امور انجام دینے والے یا کوئی دماغی کام سرانجام دینے والے جن کو نسیان یعنی بھول کا عارضہ رہتا ہو جس کی وجہ سے دماغ پر زور دینا پڑتا ہے ایسی صورت میں دماغی پٹھوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔ نظر کی کمزوری محسوس ہوتی ہے۔ بعض دفعہ الفاظ ہلتے یا لہراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں حفظ ماتقدم کے طور پر مندرجہ ذیل نسخہ بناکر رکھیں اور چھوٹے بڑے تمام گھر والے استعمال میں لائیں۔ ان شاء اللہ دماغی اعصابی عوارضات سے محفوظ رہیں گے۔ ھوالشافی: کشینز خشک صاف شدہ 100 گرام، مصری 200 گرام، گری بادام100 گرام، مغز پستہ 50 گرام، مغز اور تازہ اخروٹ 50 گرام، خشخاش صاف شدہ 100 گرام، فلفل سیاہ 30 گرام، الائچی خورد 10 گرام تمام باریک دلیہ کی مانند کوٹ کر خشک برتن میں رکھیں ۔ ایک چمچہ ناشتہ سے قبل ہمراہ دودھ کھائیں بچوں کو حسب عمر دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 864 reviews.