21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اورلاعلاج بیماری ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کو خشک خارش تھی‘ خارش بھی ایسی کہ جہاں سے خارش کرتی وہاں زخم بن جاتے اور اس زخم کا جہاں پانی لگتا‘ وہاں بھی زخم بن جاتے‘ بہت علاج کروائے مگر کہیں سے بھی شفاء کی کوئی امید نظر نہ آتی۔ مہنگے سے مہنگے اسکن اسپیشلسٹ کو دکھایا‘ وقتی افاقہ ہوتا بعد میں پھر وہی صورتحال رہتی ۔اس کی شادی قریب آتی جارہی تھی‘ اس کی ہونے والی ساس کو جب اس بیماری کا معلوم ہوا تو شدید کراہت کا اظہار کیا۔ لڑکے سے جب بھی بات ہوتی وہ بھی باتوںباتوں میں ایسی بات کرجاتاجس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی ایسی لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے کہ آخر کدھرجائیں؟ عبقری دواخانہ کا ہمسائی نے بتایا‘ یہاں اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے بتایا کہ
آپ کا مسئلہ طبی نہیں روحانی ہے۔ آپ ہر جمعرات کو درس میں آیا کریں اور اسم اعظم کی دعا میں شریک ہوا کریں۔ ہم نے درس میں ا ٓنا شروع کیا۔ ان دنوں سورۂ اخلاص کے عمل والے درس چل رہے تھے‘ ہم نے اس عمل میں بھی شرکت کی اور پورے اکیس درس کا عمل مکمل کیا۔ چھ یا سات درسوں میں ہی شرکت کی تھی کہ میری بیٹی کے جسم پر موجود دانے اور خارش کم ہونا شروع ہوگئی۔ الحمدللہ! سورۂ اخلاص والے عمل اور درس میں شرکت کی بدولت میری بیٹی آج مکمل صحت یاب ہے اس کی جلد بالکل صاف‘ ملائم اور صحت مند ہوگئی ہے۔ اس کی ساس اور منگیتر دونوں بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ تمام تیاریاں مکمل ہیں ان شاء اللہ ربیع الاول میں اس کی شادی ہے۔ اگر خدانخواستہ صحت یاب نہ ہوتی تو اس کے رشتہ سے بھی انکار ہوجانا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ درس میں شرکت کی بدولت آج میری بیٹی صحت مند اور خوش حال ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں