محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنا ایک روحانی مشاہدہ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ میری والدہ کا انتقال ہوا تو ان دنوں سخت سردی تھی‘ میرے ماموں جان نے فرمایا کہ بیٹا روزانہ صبح جاکر والدہ کی قبر پر سورۂ یٰسین پڑھ آیا کرو‘ صبح صبح سخت سردی ہوتی تھی اور مجھے ہفتے میں دو بار احتلام ہونا شروع ہوگیا‘ صبح صبح سخت سردی میں نہانا پڑتا تھا‘ جوانی تھی میں ٹھنڈے پانی سے نہا کر جاتاتھا‘ ماموں جان بزرگ تھے ان سے میری تکلیف دیکھی نہ گئی۔ فرمانے لگے: بیٹا رات کو سوتے وقت مسنون دعائیں پڑھ کر کلمہ شریف پڑھ کر سویا کرو۔ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا ہے الحمدللہ! دوبارہ ایسا مسئلہ نہیں ہوا۔ (گ، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں