Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آ پ کی خدمت میں کچھ گھریلو ٹوٹکے پیش کرنے ہیں! ضرور پڑھیے گا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب کریم آپ کو صحت مند زندگی عطا فرمائے‘ ہروقت عبقری ادارہ کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو قائم دائم رکھے۔ آمین۔ آپ کا درس باقاعدگی سے سنتے ہیں اور درس کی بہت برکات ہیں۔ تمام مشکلات حل ہوگئیں‘ پریشانیاں ختم ہوگئیں‘ عبقری رسالہ ہم تین سال سے پڑھ رہے ہیں۔ درس سننے سے جو دل کی دنیا بدلی وہ بتا نہیں سکتی۔ اب تو دل چاہتا ہے کہ کاش کہ دنیا کے یہ سارے کام چھوڑ کر بس اللہ تعالیٰ کی یاد میں مگن رہوں جو آپ نے سلسلہ شروع کیا ہے چینی اور شہد سے بھی زیادہ میٹھا ہے الفاظ نہیں ہیں کیا بیان کروں تاقیامت یہ سلسلہ قائم دائم رہے۔ عبقری رسالہ کا شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ میری امی ہرملنے والے کو عبقری پڑھنے کی تلقین کرتی ہیں۔ عبقری حویلی احمدپور شرقیہ میں جو دعا ہوئی تھی ہم نے اس میں بھی شرکت کی تھی‘ بہت زیادہ سکون اور برکت تھی۔ اللہ تعالیٰ اس حویلی کو قائم دائم رکھے۔آمین۔ اب میں آتی ہوں اپنے اصل مضمون کی طرف۔ آپ کی خدمت میں کچھ گھریلو ٹوٹکے پیش کرنے ہیں۔ قارئین کی نذر کرتی ہوں:۔
انڈے کو توے پر چپکنے سے بچانے کیلئے: توے پر نمک کی چٹکی چھڑک دیں‘ پھر گھی ڈال کر انڈا گرم گھی میں تل لیں تو انڈا توے کے ساتھ نہیں چپکے گا۔اچار کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے: لیموں کا عرق یا سرکہ استعمال کیا جاتا ہے۔ پھولوں کو تازہ رکھنے کیلئے: گل دان میں لگے پھول میں صابن کے چند ٹکڑے‘ اسپرین ایک گولی ‘ لکڑی کے کوئلے ڈالنے سے پھول ترو تازہ رہتے ہیں اور جلدی مرجھاتے نہیں۔گلاب کے پودوں کو گھناکرنے کیلئے: گلاب کے پودوں کو زیادہ اگانے اور گھنا کرنے کیلئےچائے بنانے کے بعد اس کی چھان کی جو پتی (چائے) نکلتی ہے اگر اس پتی کو گلاب کے پودوں میں ڈال دیں تو پودے گھنے اور زیادہ ہوجائیں گے۔آلو کی مٹھاس ختم: آلوؤں کوکاٹ کر نمک‘ لہسن اور سرکہ لگا کر رکھ دیں اور پینتالیس منٹ بعد سالن پکائیں تو مٹھاس ختم ہوجائے گی اور لذیذ سالن تیار ہوگا۔ آٹے کو خمیر سے بچانے کیلئے: گوندھے ہوئے آٹے کو خمیر سے بچانے کیلئے اس کی سطح پر اگر گھی کی ہلکی سی تہہ چڑھا دی جائے تو آٹا خمیر نہیں ہوگا۔ آٹے کو کیڑوں سے بچائیے: آٹے کو کیڑوں سے بچانے کیلئے سیاہ زیرہ لیکر اسے کوٹ کر اس میں نمک پسا ہوا ملا کر پانی کے ساتھ ٹکیہ بنالیں۔ اسے خشک کرکے آٹے میں رکھیے۔ اس کے علاوہ تیزپات کے پتے ململ کی باریک پوٹلی میں باندھ کر رکھنے سے آٹے میں کیڑے نہیں پڑتے۔(پوشیدہ‘ راولپنڈی)
پیاز اورلہسن کی بو دور کرنے کا طریقہ: پیاز اور لہسن کی بو دور کرنے کیلئے ہاتھوں کو پہلے آٹے سے مل لیں اور پھر نمک سے مل کر دھولیں تو بو فوری ختم ہوجائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 907 reviews.