محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس لیکوریا کے لیے ایک زبردست آزمودہ نسخہ ہے ۔ نسخہ لکھنے سے پہلے چند ایک واقعات تحریر کرتا ہوں ۔یہ نسخہ کسی نے میری بھابھی کو دیا تھا اس نے استعمال کیا اسے بھی لیکوریا کا مسئلہ تھا اس کا مسئلہ ٹھیک ہوگیا اور اللہ نے اس کو اولاد عطا فرمائی۔ یہ نسخہ میری بیو ی نے بھی استعمال کیا اس سے پہلے ہماری اولاد نہیں تھی۔ اس نسخہ کے استعمال سے اللہ نے آس لگا دی مجھے اللہ نے بیٹی عطا فرمائی۔ اسی طرح میری ایک بھتیجی ہے جس کو اولاد نہیں مل رہی تھی اس کے پہلے شوہر نے اسے طلاق دے دی تھی اور اسکی دوسری جگہ شادی کردی گئی دو یا تین سال گزرنے کے بعد میری بیوی نے یہی نسخہ میری اس بھتیجی کو دیا اس نے استعمال کیا‘ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب وہ امید سے ہے۔ اس نسخہ سے لیکوریا کا خاتمہ بھی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اولاد عطا فرماتے ہیں۔ نسخہ یہ ہے جوار دیسی ایک پائو، سونف ½پائو، دھنیا ½پائو، سنگھاڑے ½پائو، چوری پاٹھا ایک چھٹانک، پھل مکھانے ½پائو، چھوٹی الائچی ½چھٹانک، کمرکس ایک چھٹانک، مصری ½کلو ان سب چیزوں کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر مکس کرلیں صبح و شام چائے کا چمچ خالی پیٹ پانی کے ساتھ چند ہفتے استعمال کریں۔ (محمد فاروق، وہاڑی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں