درد شقیقہ چندگھنٹے رہتا ہے اور کبھی کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض اپناکام نہیں کر پاتا۔ اگر آپ کو درد شقیقہ کا مسئلہ ہے تو آپ کو انگور کھانے چاہئیں۔ انگور کے استعمال سے سر درد میں راحت پائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سر درد ہونے پر انگور کا رس پینے سے جلدی افاقہ ہوگا۔
قے آرہی ہے تو انگو ر کو مرچ لگا کر کھائیے
انگور ایک سرسبز پھل ہے جو زیادہ تر لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔ انگور کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ دوسرے پھل کی طرح اسے کاٹنے اور چھیلنے کی جھنجھٹ نہیں -عام طور پر یہاں دو طرح کے انگور ملتے ہیں، سیاہ اور سبز انگور. انگور اگرچہ کسی بھی رنگ کے کھائیں، یہ آپ کی صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہیں۔انگور پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم، فائبر، وٹامن اے، سی، ای اور کے، کیلشیم، کاپر، میگنیشیم، زنک اور آئرن والی غذایت رکھتے ہیں۔ انگور کھانے سے قبض کو دور کیا جا سکتا ہے. وہیں قے آنے پر انگور پر نمک، کالی مرچ لگا کر کھانے سے قے آنا بند ہو جاتی ہے۔
خون کی کمی یقیناً ختم ہوتی ہے
اگر آپ کو درد شقیقہ کا مسئلہ ہے تو آپ کو انگور کھانا چاہیے۔اس سے سردرد میں راحت پائی جا سکتی ہے۔ ہو سکے تو درد ہونے پر انگور کا رس پئیں، جلدی فائدہ ہوگا۔ انگور جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتا ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں کافی مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو خون کی کمی یا انیمیا ہے تو آپ کو باقاعدگی سے انگور کھانا چاہئے یا انگور کا رس پینا چاہئے. خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے ایک گلاس انگور کے رس میں 2 چمچ شہد ملا کر پینے سے خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ انگور وٹامن سی ، کے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، جو جسم کے اندر سے نقصان دہ مالیکیولز کو نکال باہر کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر کیلئے مفید
انگور کے ایک کپ میں288ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے اور پوٹاشیم انسان کا بلڈ پریشر لیول متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انگور میں موجود اجزا موٹے افراد میں چکنائی ختم کرکے انہیں بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بچاتے ہیں۔12ہزار سے زائد لوگوں میں کیے گئے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ جن لوگوں میں سوڈیم کے بجائے پوٹاشیم کی مقدار زیادہ تھی، ان میں امراض قلب کے باعث مرنے کا امکان کم تھا۔
خرابی خون میںمفید! آنکھ کی کھجلی ختم
جس انگور کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہو وہ گرمی نہیں کرتا ایسا انگور معدے کے لیے مفید ہے اور دوسرے پھلوں کی طرح معدے میں فاسد نہیں ہوتا۔ بو علی سینا نے لکھا ہے انگور سے جو خون بنتا ہے اس میں انجیر کے خون کی طرح خرابی کم ہوتی ہے اور اسی کی طرح کثرت سے بنتا ہے پھر بھی اتنا نہیں بنتا جتنا انجیر کھانےسے بنتا ہے۔ انگور کا رس آنکھ پر لگانےسے آنکھ کی کھجلی ختم ہو جاتی ہے
مرض شوگر میں فائدہ مند
شوگر کے مرض میں ماہرین سرخ انگور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ امریکی ماہرین کے تحقیقی نتائج کے مطابق سرخ انگوروں میں ایسے کئی اجزا دریافت کئے گئے ہیں جو شوگر کی ٹائپ ٹو کو نہ صرف روکتے ہیں بلکہ ان امراض کے علاج میں بھی مفید ہیں۔
سردرد کا علاج
درد شقیقہ کے مریضوں کے لیے انگور کا استعمال بہترین ہے۔ ایک اندازے کے مطابق10میں سے ایک شخص اس درد کا شکار ہے۔ درد شقیقہ چندگھنٹے رہتا ہے اور کبھی کبھی اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض اپناکام نہیں کر پاتا۔ اگر آپ کو درد شقیقہ کا مسئلہ ہے تو آپ کو انگور کھانے چاہئیں۔ انگور کے استعمال سے سر درد میں راحت پائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سر درد ہونے پر انگور کا رس پینے سے جلدی افاقہ ہوگا۔
انگور کی بیل سے مثانے کی پتھری پیدا نہیں ہوتی
انگور کی بیل کی لکڑی کی راکھ کو پانی میں گھول کر پینے سے مثانے کی پتھری پیدا نہیں ہوتی اور اس راکھ کی لیپ سے بواسیر کے مسوں سےآرام ملتا ہے انگور کا استعمال جسم میں فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے کھانسی زکام وغیرہ میں بھی بے حد مفید ہے اسکا رس معدے کی رطوبت کو ہاضم بنانے کے ساتھ ساتھ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے انگور کا رس درد شقیقہ معدے کی بیماریاں قبض تپ دق کھانسی جسم کی کمزوری خون کی کمی وغیرہ کے لئے بے حد مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں